khushab news لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
khushab news لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

ہفتہ، 14 ستمبر، 2019

آج کا اخبار

خوشاب نیوز ڈاٹ کام )کسان بورڈ ضلع خوشاب کے صدر اختر اسلام بالی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت چھوٹے کاشتکاروں کو ریلیف دینے اور اُنھیں مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے ٹھوس پالیسی وضع کرے۔ اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے اُنھوں نے بتایا کہ پاکستان کی 70 فیصد آبادی کسانوں پر مشتمل ہے جو ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کی غذائی ضرورت پوری کرنے کیلئے اپنا خون پسینہ ایک کر رہے ہیں لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ اُنھیں سرکاری سطح پر نہ تو کوئی ریلیف دیا جاتا ہے اور نہ ہی ان کی مشکلات کے ازالہ کیلئے کوئیی عملی اقدام اٹھایا جاتا ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ حکومت کی نئی انکم ٹیکس پالیسی کے تحت کسانوں کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا اور نہ ہی اجناس کی قیمتیں ریوائز کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی۔ جس کی وجہ سے کسان کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اُنھوں نے کسانوں اور کھیتوں میں کام کرنیوالے مزدوروں کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اور علاج معالجہ کے حوالے سے سہولیات مہیا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام )خوشاب سرگودھا روڈ پر ٹریفک کے بے ہنگم رش کے باعث حادثات آئے روز کا معمول بن گئے جس کی وجہ سے یہ اہم شاہراہ مسافر گاڑیوں اور بالخصوص موٹر سائیکل سواروں کیلئے قتل گاہ بنی ہوئی ہے۔ اس صورتحال کے تدراک کیلئے ضروری ہے کہ پچاس کلو میٹر اس شاہراہ کو دو رویہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران کے سرپرست اور ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر چوہدری عبدالخالق گجر نے اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ سڑک پر چوبیس گھنٹوں میں کوئی ایک لمحہ بھی ایسا نہیں ہوتا جب ٹریفک کا رش نہ ہو۔ روزانہ کئی قیمتی زندگیاں ضائع ہو رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک یہ سڑک صرف یکطرفہ چلی آ رہی ہے اور اس سڑک کی چوڑائی بھی انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کو کراسنگ میں بھی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گذشتہ دور حکومت میں بھی اس اہم شاہراہ کو دو رویہ کرنے کے منصوبہ کو یکسر نظر انداز کیا گیا اب سرگودھا ڈویژن کے عوام توقع کرتے ہیں کہ اس ڈویژن سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم پاکستان عوام کے اس دیرینہ مطالبہ پر فوری توجہ دیں گے۔ 

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام )حکومت کی تبدیلی کے بعد جوہرآباد ار خوشاب کو براہ راست قومی شاہراہ سے مربوط کرنے کیلئے تشکیل دیا جانیوالا منصوبہ احمد آباد انٹرچینج موٹر وے لنک روڈ کا منصوبہ پس منظر میں چلا گیاماضی میں اس منصوبہ کے تحت خوشاب سندرال ، راجڑ، ڈھاک روڈ کو موٹروے سے منسلک کرنے کیلئے کام شروع کیا گیا لیکن بعد ازاں اس علاقہ کو فلڈ ایریا قرار دے کر سڑک پر تعمیراتی کام روک دیا گیا اور کٹھہ للہ موٹر وے لنک روڈ تعمیر کی گئی گذشتہ دور حکومت میں خوشاب جوہرآباد اور کدھی کے مواضعات کو مجوزہ انٹرچینج احمد آباد سے ملانے کیلئے اس شاہراہ کا دوبارہ تعمیراتی کام شروع کرایا گیا اور راجڑ تک سڑک مکمل بھی کر لی گئی لیکن حکومت کی تبدیلی کے بعد اب تک ایک بار پھر اس اہم منصوبہ پر کام روک دیا گیا جس کی وجہ سے خوشاب ، سندرال، راجڑ، کوڑہ، گھگھ کلاں، جھگیاں، ڈھاک، بانسی اور بلوال کے مکینوں میں شدید اضطراب اور بے چینی پائی جاتی ہے علاقہ کے مکینوں کے مطابق احمد آباد موٹر وے لنک روڈ کی تعمیر سے خوشآب اور ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد کا موٹروے سے فاصلہ کم ہو جائے گا اس اہم شاہراہ سے صرف خوشاب ہی نہیں اضلاع بھکر اور میانوالی کے مسافر بھی استفادہ کر سکیں گے انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اس منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے۔ خوشاب نیوز ڈاٹ کام )تحریک انصاف ضلع خوشاب کے سابق صدر انجینیئر گل اصغر بگھور نے کہا ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی پالیسیاں ملک کی سلامتی واستحکام ، عوام کی خوشحالی اور بر صغیر میں پائیدار امن کی کلید ہیں ، انہوں نے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے جارحانہ تسلط پر اپنے بیانے کو اقوام عالم سے تسلیم کرایا ۔وہ خوشابشہر میں پارٹی کارکنوں سے بات چیت کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے جراتمندانہ اقدامات سے ثابت کر دیاکہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے ،پی ٹی آئی کی حکومت ملک کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کو معاشی و اقتصادی بحرا نوں سے نکالنے کیلئے بھی اپنی تمام توانائیاں وقف کئے ہوئے ، انشا اﷲ وہ وقت دور نہیں جب حکومت کی انقلابی پالیسیوں کے نتیجہ میں اسلامی جمہوریہ پاکستان ترقی و خوشحالی کی راپپر گامزن ہو گا اور عمران خان کے نئے ترقی یافتہ و خوشحال پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا ۔ 

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ساہیوال ،سرگودھا شمس وقمر فاونڈیشن پاکستان کے چئیرمین صاحبزادہ محمد قاسم سیالوی نے کہا کہ انسانیت کی خدمت افضل ترین عبادت ہے شمس وقمر فاونڈیشن (ایس کیو ایف) کا بنیادی مقصد صرف اور صرف انسانیت کی خدمت ہے سیال شریف میں آٹھ ایکڑ اراضی پر کارڈیوجی ہسپتال کا قیام اجتماعی غریبوں کی شادیاں ہر شہر میں ایمبولنس کی سہولت،نوجوان نسل کو دینی اور جدید علوم سے آراستہ کرنا صحت کی سہولیات کی فراہمی لوگوں کے مسائل حل کرنا ایس کیو ایف کا مشن ہو گا اب تک25ہزار کے قریب ملک بھر سے شمس وقمر فاؤنڈیشن کی ممبر سازی ہو چکی ہے یہ مہم مزید کچھ عرصہ تک جاری رہے گی وہ سیال شریف میں اپنی رہائش گاہ پر صدر پریس کلب ارشد شاکر کی قیادت میں ملنے والے صحافیوں کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے صاحبزادی محمد قاسم سیالوی نے کہا کہ بھارتی عزائم کشمیر بلکہ پاکستان کے لیے بھی خطرناک ہیں پاکستان کو اب عملی اقدامات کرنا ہونگے اس وقت کشمیر میں جو مظالم ہو رہے ہیں یہ پاکستانی قوم کی برداشت سے باہر ہیں کشمیری بھائی بھارتی ہندو افواج کے ہاتھوں ظلم وبربریت کا شکار ہیں ہم کسی صورت بھی کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے بہت جلد سیال شریف سے ساہیوال تک کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بہت بڑی ریلی نکالی جائے گی اس وقت افواج پاکستان حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ متحد کھڑی ہے وقت آ گیا ہیکہ بھارتی حکومت کو منہ توڑ جواب دیا جائے جن کے لیے پوری قوم تیار ہے۔

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سرگودھا ڈاکٹر سہیل اصغر قاضی نے کہا کہ ڈینگی فیور ک خاتمہ کو یقینی بنانے کے لیے سب کو ملکر کام کرنا ہو گا ڈینگی فیور سے بچاؤ کے لیے محکمہ صحت،تعلیم زراعت سمیت تمام سرکاری محکمے اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن انجام دیں محکمہ صحت کی ٹیمیں بھرپور تعاون کریں گی ٹی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے الگ کاونٹر اور الگ وارڈ قائم کر دیا گیا وہ دورہ ساہیوال کے موقع پر مختلف محکموں کے سرکاری افسران اور محکمہ صحت کے عملہ سے بات چیت کر رہے تھے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کہا کہ دفاتر سکولوں،گھروں دکانوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے بلکہ معاشرے میں اس سلسلہ میں آگاہی اور شعور اجاگر کریں سیمنار اور ریلیاں نکالنے کا انعقاد کیا جائے پارکس تالابوں،جوہڑوں،سوئین­گ پولز کی صفائی کروائی جائے۔

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام )شاہ پورسٹی ، پولیس تھانہ شاہپور نے گذشتہ روز قتل ہونے والے محمد یوسف میکن کا مقدمہ سات فراد کے خلاف درج کر لیا ہے مقتول کے بھانجے محمدشفیق نے رپورٹ درج کرائی کہ وہ اپنے ماموں محمدیوسف میکن کے ہمراہ شاہ پورکچہری سے تاریخ سے واپس آ رہے تھے کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار ملزمان مسلح آتشیں اسلحہ تقی شاہ، محمد علی، منیر شاہ سکنہ گوہڑ جلال نے دو نامعلوم افراد نے ان کا رستہ روک لیا اور ان پر پستولوں سے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے مقتول محمدیوسف زخمی ہو کر گرگیا ملزمان گرنے کے بعد بھی اس پر فائرنگ کرتے رہے۔ ملزمان نے یہ قتل مشتاق شاہ سکنہ گہڑ جلال اور نذرشاہ سکنہ ویگوال کے مشورہ سے کیا جنہوں نے احاطہ کچہری میں ملزمان کوکہا کہ محمدیوسف پیشی پر آیا ہوا ہے اسے قتل کر دیں باقی کام ہم سنبھال لیں گے جس پر ملزمان نے اس کے ماموں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے وجہ عناد یہ بتائی گئی ہے کہ مقتول محمدیوسف کے بیٹے اور سالے پر الزام ہے کہ انہوں نے ملزمان کے ایک رشتہ دار غلام عباس کو چند ماہ قتل کر دیا تھا 

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام )شاہ پورسٹی ، ڈی ایس پی شاہپورسرکل خالد محمود خان کی زیرنگرانی پولیس تھانہ شاہپورسٹی و صدر نے سیکورٹی برانچ کے اہلکاروں کے ہمراہ قصبہ گجرانوالہ میں سرچ آپریشن کیا۔ پولیس نے متعدد گھروں کی تلاشی لی اور متعدد افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی۔ پولیس نے ایک شخص محمد حسین سے ری پیٹر برآمدکرلیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ شاہپورسٹی حسین مہدی عمران، ایس ایچ او افضل لالی، اور دیگر اہلکارموجود تھے

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام )شاہ پورسٹی ، شاہ پوربارکے وکلاء نے سرگودہا میں ہائیکورٹ بینچ کے قیام کے سلسلہ میں ہفتہ وار ہڑتال کی اورعدالتوں میں حاضر نہیں ہوئے جس سے علاقہ بھر سے آئے ہوئے سائلین کو اپنے امور کے سلسلہ میں دقت کا سامنا رہا۔ اس موقع پر صدر بار غلام حسن زیدی، جنرل سیکرٹری رانا ربنواز، صاحبزادہ واجد سلطان ایڈووکیٹ، ضرغام حیدر اور دیگر نے کہا کہ سرگودہا میں ہائیکورٹ کا بینچ سرگودہا ڈویژن کے لاکھوں عوام کا حق ہے گذشتہ حکومتوں نے سرگودہا میں ہائیکورٹ بینچ کے قیام میں لیت و لعل سے کام لیا موجودہ حکومت عوام کی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے سرگودہا میں ہائیکورٹ بینچ کے قیام کا اعلان کرے

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام ) محکمہ بہبوآبادی ضلع خوشاب کے زیر اہتمام جوہرآباد میں ایک واک کا اہتمام کیا گیا واک کی قیادت ضلعی آفیسر بہبودآبادی ملک نصیر احمد کربلائی نے کی جبکہ واک میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر بہبودآبادی عقیلہ انجم ' چوہدری شاہد محمود سمیت بہبودآبادی کے افسران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ملک نصیر احمد کربلائی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر زمین کے ایک ٹکڑے کا نہیں بلکہ ڈیڑھ کروڑ مسلمانوں کے مستقبل کا مسئلہ ہے، اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ اس تنازعہ میں دو نہیں بلکہ پاکستان ، بھارت اور کشمیری عوام تین فریق ہیں کشمیری عوام نے اپنے خون سے آزادی کی تاریخ رقم کر کے دُنیا پر ثابت کر دیا کہ وہ مر تو سکتے ہیں لیکن بھارتی تسلط قبول نہیں کریں گے انہوں نے مزید کہاکہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے اس ضمن میں بیانات سے بڑھ کر عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔ 


خوشاب نیوز ڈاٹ کام ) گزشتہ روز وزیر اعلی پنجاب پروگرام اور محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام زونل مقابلہ حسن قرأت میںحافظ محمد آصف نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے صوبائی مقابلہ کے لیے کوالیفائی کر لیااس عظیم کامیابی پر ضلع بھر کی علمی،ادبی،سیاسی،سماج­ی شخصیات جن میں ملک احسان اللہ ٹوانہ ایم این اے ،جویرہ ظفر آہیرایم این اے ، سابق ممبر آف نیشنل اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان،سابق وزیر برائے مذہبی امور پیر محمد امین الحسنات،پیر شمیم صابر صابری خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ کلس شریف، ، زوار حسین کھارا ایڈوکیٹ ،وغیرہ کی ادارہ کے بانی صاحبزادہ پروفیسر قاری محمد مشتاق انور اور گورنمنٹ کالج آف کامرس جوہرآباد کے پرنسپل پروفیسر ممتاز حسین سگو کو مبارکباددی واضح رہے کہ حافظ محمد آصف گورنمنٹ کالج آف کامرس جوہرآباد میں فرسٹ ائیر کا طالب علم بھی ہے مقابلہ حسن قرأت میں بالترتیب پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن،حافظ محمد آصف ادارہ صوت القرآن جوہرآباد،حافظ قاری محمد حسن سپیرئیر کالج جوہرآباد اور حافظ عبدالبردارارقم سکول خوشاب نے حاصل کی۔

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع خوشاب کے صدر چوہدری شجاع الرحمن ٹیپو نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل موجودہ حکمرانوں کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں اور حکمرانوں کو چاہیے کہ اپنے مضبوط موقف کے ساتھ عالمی عدالت میں مسئلہ کشمیر کو اٹھائیں تاکہ کشمیری بھی پاکستان کا حصہ بن کر آزادی سے اپنی زندگیاں بسر کریں ' مسلم لیگ ن کے دور اقتدار میں بھارت کی جرات نہ تھی کہ وہ کشمیر کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھتا لیکن موجودہ حکمران بزدل ہیں جو بھارت کا مقابلہ کرنے سے گھبراتے ہیں وہ صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے مزید کہاکہ تبدیلی کا نعرہ لگا کر سبز باغ دکھانے والے حکمرانوں نے پاکستان کے غریب عوام کو غربت، مہنگائی ، بیروزگاری اور لاقانونیت کے سوا کچھ نہیں دیا دھرنوں کی پیداوار حکومت عوام کو ریلیف دینے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے معاشی و اقتصادی بحالی کے بلند و بانگ دعوے کئے لیکن عملی طور پر اُن کی کارکردگی گیس، پٹرول، بجلی اور دیگر اشیائے ضروریہ پر ٹیکس لگا کر اُن کی قیمتیں بڑھانے تک محدود ہے اُنھوں نے غلط حکمت عملی اور ناقص پالیسیاں اپنا کر جمہوریت کو خطات میں دھکیل دیا اُنھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دورِ اقتدار میں نہ صرف وطن عزیز کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا بلکہ پاکستان کا بین الاقوامی سطح پر وقار بلند کرنے کیلئے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا جس کی وجہ سے ملک کے چاروں صوبوں کے مکین آج بھی قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف سے والہانہ محبت کرتے ہیں اور اُنھیں ہی اپنا حقیقی قائد و راہنما تسلیم کرتے ہیں