health لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
health لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعہ، 20 ستمبر، 2019

وادی کے مکینوں کوڈینگی سے بچایا جائے

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خوشاب نیوز ڈاٹ کام) تحریک الفلاح کے چیئرمین ملک زاہد اعوان نے کہا ہے کہ بھارت نے وادی کشمیر کے عوام زندگی جہنم بنا دی ہے وادی کشمیر کو جیل میں تبدیل کرنا بھارت کی ہٹ دھرمی ہے کشمیری بھائیوں کی حق خود ارادیت اور رائے شماری آئینی اور قانونی حق ہے بھارت کا کوئی بھی صدارتی فرمان کشمیریوں کو ان کے حق آزادی سے دستبردار نہیں کرسکتا اگر بھارت نے حملے کی حماقت کی تو پاک افواج بھارتی فوج کا قبرستان بنادے گی انہوں نے کہا کہ انٹر نیشنل عالمی ادارے اپنا کردار ادا کریںاقوام متحدہ وادی کشمیر کی عوام کیلئے اشیاء خوردونوش اور ادویات سمیت دیگر اشیائے روزمرہ پہنچانے کے لئے اقدامات اٹھائے۔ 

 نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون کے تمام قصبات میں زہریلے مچھروں ،مکھیوں کی بہتات سے موذی امراض اور خطرناک بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے بلدیہ کے حکام خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اس سلسلے میں ابھی تک کوئی پیش رفت نہ کی گئی ہے سیاسی و سماجی حلقوں نے بلدیہ حکام سے مطالبہ کیا ہے نوشہرہ اور گردونواح میں مچھر مار سپرے کرایا جائے تاکہ شہری ڈینگی جیسی خطرناک مرض سے بچ سکیں ۔

 نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خوشاب نیوز ڈاٹ کام) وادی سون اور اس کے مضافات میں بارش سے موسم خوشگوار اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا موسم خوشگوار ہوتے ہی شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور اپنی فیملیوں کے ہمراہ سیاحتی مقامات سوڈھی، کنہٹی باغ ،بابا سلطان مہندی حیات المیر اور جھیل اوچھالی کھبیکی موسم کا لطف اٹھانے آگئے

جمعرات، 19 ستمبر، 2019

محکمہ صحت کے ملازمین کا احتجاج

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب  محکمہ صحت کی 69 ایل ایچ ویز، سیکورٹی گارڈز اور کنٹریکٹ ملازمین نے تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی خوشاب کے دفتر واقع جو ہرآباد کے سامنے احتجاج کیا۔جس پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر امان اللہ قاضی نے احتجاج کرنیوالے ملازمین سے مذاکرات کیے اور انکے مطالبات و شکایات سنیںاور مسائل کے حل کرانے کی یقین دہانی کرائی کہ انکو تنخواہ بھی ضرور ملے گی انکے کنٹریکٹ میں بھی توسیع ہوگی جس کیلیے میں ذاتی دلچسپی لوں گا یقین دہانی پر اہل ایچ ویز سیکورٹی گارڈز وغیرہ نے احتجاج ختم کر دیا ۔

زہر کی فروخت پر فوڈ اتھارٹی خوشاب کی خاموشی کیوں؟

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ضلعی ہیڈکوارٹر جوہر آباد میں کیمیکل سے تیار شدہ مضر صحت دودھ کی فروخت عروج پر پہنچ گئی جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پر اسرار خاموشی اختیار کررکھی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بااثر دودھ فروشوں نے نواحی علاقوں میں کیمیکل سے دودھ تیار کرکے شہری و ملحقہ آبادیوں میں فروخت کرنا شروع کر رکھا ہے۔ اور مغرب کے بعد کیمیکل سے تیار شدہ مضر صحت دودھ رات کے اندھیرے میں شہر اور نواحی کالونیوں میں قائم ڈیری شاپس پر سپلائی شروع کردی جاتی ہے جہاں سے شیر فروش دودھ لیکر موٹرسائیکلوں پر سپلائی کے لیے نکل پڑتے ہیں ۔ اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے افسران و اہلکار شہری و ملحقہ آبادیوں میں ناقص و غیر معیاری اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں جس کیوجہ سے شہری علاقوں کے مکین مختلف موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں ، شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، ڈی جی پنجاب فوڈاتھارٹی سے کیمیکل ملے زہریلے دودھ کی فروخت بند کروانے کا مطالبہ کیاہے ۔

پیر، 16 ستمبر، 2019

خطرے کی گھنٹی بج گئی ، پنڈی اسلام آباد کا سفر نہ کریں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سی ای او ہیلتھ اتھارٹی خوشاب ڈاکٹر امان اللہ قاضی نے نے کہا ہے کہ راولپنڈی و اسلام آباد میں ڈینگی ایک وبا کی صورت اختیار کرگیا ہے اس لیے ضلع خوشاب سے تعلق رکھنے والے افراد اگلے دو ماہ تک راولپنڈی و اسلام آباد کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اگر پنڈی اسلام آباد کے سفر سے واپسی پر نزلہ ، بخار اور جسم میں درد محسوس ہو تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں اور ڈینگی کا ٹیسٹ کروائیں۔علاوہ ازیں ساہیوال ­سرگودھا میں بھی ڈینگی وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ڈپٹی کمشنر سرگودھا آسیہ گل کا محکمہ صحت اور محکمہ بلدیات کے افسران اور عملہ پر اظہار برہمی انسداد ڈینگی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں ہر سرکاری ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے الگ کاونٹر اور وارڈز قائم کر دئیے گئے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بلدیاتی ادارے صفائی کی حالت مزید بہتر بنائیں اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال صابر حسین شاہ نے ڈی سی سرگودھا کی ہدایت پر محکمہ صحت اور ایم سی عملہ کو ہدایت جاری کر دی ڈینگی تلف کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں عملہ صفائی کی بھی ڈیوٹیاں لگا دیں ہفتہ صفائی منانے کے لیے چیف آفیسر کواقدامات کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔

بدھ، 11 ستمبر، 2019

وطن عزیر کو ڈینگی پاک رکھنا ہمارا قومی فریضہ ، نادیہ شفیق

        خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب نادیہ شفیق نے ڈسٹرکٹ ایمر جنسی ریسپانس کمیٹی برائے ڈینگی تدارک کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیر کو ڈینگی اور دیگر موزی امراض سے پاک رکھنا ہمارا قومی فریضہ ہے اس لیے تمام افسران اس قومی فریضہ میں ذاتی دلچسپی لیں اور صحت مند معاشرہ کی تشکیل کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں -وہ ڈی سی کانفرنس روم میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کر رہی تھیں -اجلاس میں سی او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر امان اللہ قاضی،سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی میاں محمد اسماعیل،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرراؤ گلزار یوسف،ڈاکٹر محمد سلیم،ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹرمختار نیازی اور ڈاکٹر طاہر حیات،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز احمد مانگٹ،ڈاکٹر اورنگ زیب،ڈاکٹر صائمہ اکرام میڈیکل انٹامالوجسٹ ضیاء الرحمن،ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن آفیسر عمر شہزاد،ڈسٹرکٹ کو آرڈ ینٹر اختر جوئیہ کے علاوہ انوائرنمنٹ،فشریز،لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی -اے ڈی سی (جی) نے سکول ایجوکیشن اور سوشل ویلفیئر ڈیپارنمنٹ کی کارکردگی کو سراہا،محکمہ زراعت کی اجلاس میں غیر حاضری پر ان سے وضاحت طلب کرنے کی ہدایت کی گئی -ڈاکٹر راؤ گلزاریوسف نے ڈینگی کے خاتمے کی گئی مثبت کاروائیاں،ڈینگی پیشنٹ،ڈینگی لاروا سائیٹس کے معائنہ کے متعلق بتایا کہ کوئی مریض رپورٹ نہ ہوا ہے مزید ان کے سٹاف نے عاشورہ محرم کے دوران بھی اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھا -میڈیکل انٹامالو جسٹ ضیاء الرحمن نے ڈی وی آرکمپلینٹ کے ضمن میں بتایا کہ ایک شکایت موصول ہوئی تھی جسے ریزالو کر لیا گیا -انہوں نے ادویات کی دستیابی اور ایکو ئپمنٹس کے فنکشنل ہونے اور دیگر محکموں کی سرگرمیوں کی تفصیل بتائی -ڈی ایس وی محمدسلیم نے ڈسٹرکٹ ایکسلریشن کمیٹی کے اجلاس میں ای پی آئی رو ٹین کوریج،ٹار گٹس،وی پی ڈی سرویلنس،جیو گر افیکل کوریج اور دیگر سرگرمیوں کے ضمن میں تفصیل سے بریفنگ دی -

پیر، 9 ستمبر، 2019

ڈینگی سے پریشان نہ ہوں،احتیاط سے بچائو ممکن :ڈاکٹرخالد عزیز

فائل فوٹو
  خوشاب نیوز ڈاٹ کام ) سینئر میڈیکل آفیسر و ماہر امراض اطفال ڈاکٹر خالد عزیز چودھری نے کہا ہے کہ سردرد،جوڑوں پٹھوں کا درد،جسم پر سرخ دھبے ہوں تو ڈینگی مرض کا خدشہ ہے ڈینگی کا لا دھاری دھار مچھر،مادہ کے کاٹنے سے مرض پھیلتاہے۔ ڈینگی کے حوالے سے چک نمبر47ایم بی میں آگاہی کے حوالے سے مقامی افراد کے ایک بڑے اجتماع کو آگاہی کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ڈینگی میں مبتلامریض پریشانی میں مبتلانہ ہو،احتیاط برتنے سے اس سے بچاوممکن ہے ۔اگرجسم کے اندرتبدیلی محسوس ہوجیسے سردرد،بخار، جوڑوں اورپٹھوں میں درداورجسم کے کسی حصے پرسرخ رنگ کے دھبے پڑ جائیں توڈینگی بخارکاخدشہ ہوتاہے اس مرض کی تشخیص صرف لیبارٹری میں خون کے ٹیسٹ سے ہی ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی بخارایک خاص قسم کے مادہ مچھرکے کاٹنے سے پھیلتاہے ،یہ مادہ مچھرڈینگی کے وائرس کوڈینگی کے مریض کے خون سے حاصل کرکے تندرست انسان کے خون میں منتقل کردیتی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ ڈینگی مچھرکاجسم سیاہ ہوتاہے جبکہ اس کی ٹانگوں اورچھاتی پرسفیددھاریاں ہوتی ہیں ۔

ہفتہ، 7 ستمبر، 2019

لیڈی ڈاکٹر زہرہ نقوی و اورنگزیب کیخلاف الگ الگ مقدمات

  خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سٹی پولیس جوہرآباد نے محرم الحرام کے دوران ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عائد کردہ دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پر لیڈی ڈاکٹر زہرہ ظفر نقوی اور جناح آبادی کے رہائشی اورنگزیب کے خلاف زیر دفعہ 188ت پ الگ الگ مقدمات درج کئے ہیں۔ جناح آبادی کے رہائشی اورنگزیب پر عطا محمد پراچہ ، محمد رمضان آصف ، ظفر اور مطلوب حسین کے ساتھ ملکر بلا اجازت جلوس نکالنے کا الزام ہے جبکہ لیڈی ڈاکٹر زہرہ ظفر نقوی پر اپنے گھر میں بلا اجازت مجلس عزا کے دوران سائونڈ سسٹم استعمال کرنے کا الزام ہے۔

بدھ، 4 ستمبر، 2019

ٹی ایچ کیو ہسپتال میں لڑکی کے ساتھ رنگ رلیاں منانے پر کارروائی شروع

سیدو ہسپتال کے ہاسٹلز میں میڈیکل آفیسر خاتون کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے ہوئے دھر لیا گیا
فائل فوٹو
  خوشاب نیوز ڈاٹ کام)چیف ایگزیکٹو آفیسر سرگودھا سلیمان زاہد نے ٹی ایچ کیو ہسپتال ساہیوال(سرگودھا) میں لڑکی سے رنگ رلیاں منانے والے سنیٹری انسپکٹر واجد اعوان کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت واقع کی انکوائری کا حکم دے دیا سی ای او ہیلتھ نے ایل ایچ وی بینادی ہیلتھ سنٹر شاہ نکڈر " ر"کے ساتھ دوران ڈیوٹی نازیبا حرکات کرنے والے ویکسی نیٹر ساجد کو بھی معطل کر دیا ایل ایچ وی کی درخواست پر ویکسی نیٹر ساجد کیخلاف پولیس نے مقدمہ بھی درج کر لیا۔

ڈیڑھ سو سال پرانی ڈسپنسری کی اپ گریڈیشن کی بھرپور کوشش کرونگا

Image may contain: 1 person, standing and outdoor
  خوشاب نیوز ڈاٹ کام ) اسسٹنٹ کمشنر حافظ رانا غلام مرتضی نے کہا ہے کہ سول ڈسپنسری اتراء کی اپ گریڈیشن ،نئی عمارت کی تعمیر کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرونگا ،ڈپسنسری کی بلڈنگ کی حالت مخدوش ہوچکی ہے جس کی تعمیر بہت ضروری ہے ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں کو 1866 میں تعمیر ہونیوالی ڈسپنسری کی حالت زار کے متعلق جلد آگاہ کرونگا اور انہیں ڈسپنسری کا دورہ کرنے کا بھی استدعا کرونگا اسسٹنٹ کمشنر نے شہری نعمت اللہ مسعود کی درخواست پر ڈسپنسری کا دورہ کیا جہاں انہیں اس موقع پر ڈسپنسر چوہدری عبدالماجد نے پرانی ڈسپنسری کی تفصیل سے آگاہ کیا اسی دوران انہوں نے ڈسپنسری کا میڈیسن سٹور میں موجود ادویات اور مریضوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا انہوں نے کہا کہ سول ڈسپنسری اتراء تاریخی ورثہ ہے چونکہ ایسے تاریخی مقامات کو محفوط بنانے کیلئے تزین و آرائش کرنی چاہیے لیکن مجبوری کے باعث اس کی نئی تعمیر کی اشد ضرورت ہے چونکہ ڈسپنسری کی بنیادیں کمزور پڑ گئی ہیں حکومت کو رپورٹ بنا کر فنڈز مہیا کرنے کی درخواست کریں گے ۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال تزئین وآرائش پر 40 کروڑ ضائع، ادویات غائب

Image result for ‫ملک مشتاق اعوان‬‎
  خوشاب نیوز ڈاٹ کام)حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ صحت کو فعال بنانے اور عوام کو صحت کی جدید سہولیات اُن کی دہلیز پر مہیا کرنے کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص ہونے کے باوجود ضلع خوشاب کے عوام کو سرکاری سطح پر صحت کی سہولیات میسر نہیں۔ ضلع خوشاب میں محکمہ صحت کی زیر نگرانی چلنے والے سب سے بڑے ادارے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد میں ادویات کی قلت کے باعث مریضوں کو علاج معالجے میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے اور وہاں پر زیر علاج مریض ادویات بازار سے خریدنے پر مجبور ہیں۔ محکمہ صحت کے ارباب اختیار اس صورتحال پر فوری توجہ مبذول کرے۔ ان خیالات کا اے این پی کے رہنما ملک مشتاق احمد اعوان نے اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کی عمارت کی تزئین و آرائش پر چالیس کروڑ روپے سے زائد خرچ کر دیئے گئے لیکن وہاں پر ادویات فراہم نہیں کی گئیں۔ ہسپتال کی دیدہ زیب عمارت محض ایک تفریح گاہ بنی ہوئی ہے جس سے مریضوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا۔ اُنھوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے استدعا کی کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد میں مریضوں کو سرکاری سطح پر ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔

منگل، 3 ستمبر، 2019

صحافی کے بھتیجے کی ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث موت کی تحقیقات شروع

خوشاب نیوز ڈاٹ کام ) خوشاب کے سینئر صحافی چوہدری عزیز الرحمن کے جواں سال  بھتیجے  کی ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت ولاپرواہی کے باعث موت کی تحقیقات شروع ۔ چوہدری عزیز الرحمن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ سائٹ پر اپنی ایک پوسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ڈی ایچ کیوہسپتال خوشاب بمقام۔جوہرآباد میں مورخہ تیئیس اگست 2019 عملہ کی غفلت ولاپرواہی سے بھتیجے کی موت پرتحقیقات اورذمہ داران کے تعین کے لئے ایم ایس کودی گئی درخواست پرانکوائری آفیسرڈاکٹرقاسمی اورڈاکٹرامیرعبداللہ نے ڈاکٹر رمشا،ڈسپنسرافتخاراورمیرے بیانات سنے ۔انکوائری ٹیم۔نے دونوں کواپنے تحریری بیانات انکوائری کمیشن کو جمع کرانے کی ہدائت کی۔اور دودن۔کے اندر رپورٹ ایم ایس کو پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

جمعہ، 30 اگست، 2019

ڈی ایچ او ان ایکشن لیبارٹریاں،کلینک،زچہ بچہ سنٹر سیل


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف نے اتا ئیت کے خلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران چھاپے مار کر ایک زچہ بچہ سنٹر ایک کلینک سیل  کردیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف نے اتا ئیت کے 
خلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران چھاپے مار کر ایک زچہ بچہ سنٹر ایک کلینک اور دو لیبارٹریوں کو سیل کر دیا، سربمہر کی جانیوالی لیبارٹریوں اور ہسپتالوں میں صدیق لیب’ رشید لیب’ رانی میٹرنٹی  ہوم اور سہیل کلینک شامل ہیں۔

بدھ، 28 اگست، 2019

ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت، زچہ بچہ دونوں جاں بحق

Image may contain: 17 people, people smiling, crowd and outdoor
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت دوران ڈلیوری ماں بچہ جان بحق، لواحقین کا کٹھہ چوک میں میت رکھ کر احتجاج ٹریفک جام ،لواحقین کے مطابق یاسمین زوجہ محمد خان سکنہ پرانا چوک کو ڈلیوری کے سلسلہ میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر لیڈی ڈاکٹر نوشین نے مریض کو پرائیویٹ کلینک پر بھیجنے کیلئے زور دیا غریب ہونے کی وجہ سے ہم پرائیویٹ علاج نہ کراسکے ،جس پر ہمیں دو روز مختلف ٹیسٹوں اور خون کی دستیابی کیلئے ذلیل و خوار کیا گیا ،لواحقین وزیر اعلی پنجاب عثمان بازار سے ایم ایس اور متعلقہ ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ہفتہ، 15 جولائی، 2017

اب صحت کی سہولیات پسماندہ علاقوں تک میسر ہیں، آصف بھا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محکمہ صحت ضلع خوشاب میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ڈاکٹروں‘ پیرا میڈیکل ‘ نرسنگ و دیگر سٹاف کی حوصلہ افزائی کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد میں ہیلتھ خدمت ایوارڈ کی تقسیم کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا‘ مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے صدر سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی اور ضلع کونسل کی چیئرپرسن  محترمہ سمیرا ملک نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی‘ ڈاکٹر نذر حیات مجوکہ‘ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر قاضی آصف محمود سمیت محکمہ صحت کے افسران و ملازمین کے علاوہ علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کے شعبہ امراض چشم کے انچارج ڈاکٹر محمود احمد زبیری‘ ٹی این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹر راشد بلال‘ شعبہ کارڈیالوجی کے انچارج ڈاکٹر صابر ملک‘ آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر عمران عزیز‘ ڈاکٹر مختار حسین‘ او ٹی اے ملک سید رسول‘ لیبارٹری ٹیکنیشن محمد قیوم‘ ایکسرے ٹیکنیشن راجہ ربنواز‘ ڈسپنسر سید ظہیر شاہ‘ رانا محی الدین‘ ہیڈ نرس نورین ‘ سٹور کلرک شکیل احمد‘ کلاس فور ملازمین رجب علی‘ امین مسیح اور دیگر سٹاف میں ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے ہیلتھ سیکٹر میں کی جانیوالی انقلابی تبدیلیاں لائق تحسین ہیں۔ اُن کے جراتمندانہ اقدامات کے نتیجہ میں دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں میں بھی عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز پر میسر ہوئیں۔ سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ ن کی عوام دوست پالیسیوں کے ثمرات بتدریج عوام تک منتقل ہو رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے بہترین کارکردگی کے حامل ملازمین و افسران کی حوصلہ افزائی کیلئے ایوارڈز کی تقسیم انتہائی مستحسن اقدام ہے۔ ضلع کونسل خوشاب کی چیئرپرسن محترمہ سمیرا ملک نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ایجوکیشن اور ہیلتھ سیکٹر میں مثبت انقلابی تبدیلیاں رونما کرنے کیساتھ ساتھ دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں کی ڈویلپمنٹ پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انشاء اﷲ حکومتی اقدامات کے نتیجہ میں وطن عزیز سے غربت اور پسماندگی مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔ بعد ازاں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نذر حیات مجوکہ اور ایم ایس ڈاکٹر قاضی آصف محمود نے معزز مہمانانِ گرامی کو یادگار شیلڈ پیش کیں۔