بدھ، 11 ستمبر، 2019

وطن عزیر کو ڈینگی پاک رکھنا ہمارا قومی فریضہ ، نادیہ شفیق

        خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب نادیہ شفیق نے ڈسٹرکٹ ایمر جنسی ریسپانس کمیٹی برائے ڈینگی تدارک کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیر کو ڈینگی اور دیگر موزی امراض سے پاک رکھنا ہمارا قومی فریضہ ہے اس لیے تمام افسران اس قومی فریضہ میں ذاتی دلچسپی لیں اور صحت مند معاشرہ کی تشکیل کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں -وہ ڈی سی کانفرنس روم میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کر رہی تھیں -اجلاس میں سی او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر امان اللہ قاضی،سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی میاں محمد اسماعیل،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرراؤ گلزار یوسف،ڈاکٹر محمد سلیم،ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹرمختار نیازی اور ڈاکٹر طاہر حیات،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز احمد مانگٹ،ڈاکٹر اورنگ زیب،ڈاکٹر صائمہ اکرام میڈیکل انٹامالوجسٹ ضیاء الرحمن،ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن آفیسر عمر شہزاد،ڈسٹرکٹ کو آرڈ ینٹر اختر جوئیہ کے علاوہ انوائرنمنٹ،فشریز،لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی -اے ڈی سی (جی) نے سکول ایجوکیشن اور سوشل ویلفیئر ڈیپارنمنٹ کی کارکردگی کو سراہا،محکمہ زراعت کی اجلاس میں غیر حاضری پر ان سے وضاحت طلب کرنے کی ہدایت کی گئی -ڈاکٹر راؤ گلزاریوسف نے ڈینگی کے خاتمے کی گئی مثبت کاروائیاں،ڈینگی پیشنٹ،ڈینگی لاروا سائیٹس کے معائنہ کے متعلق بتایا کہ کوئی مریض رپورٹ نہ ہوا ہے مزید ان کے سٹاف نے عاشورہ محرم کے دوران بھی اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھا -میڈیکل انٹامالو جسٹ ضیاء الرحمن نے ڈی وی آرکمپلینٹ کے ضمن میں بتایا کہ ایک شکایت موصول ہوئی تھی جسے ریزالو کر لیا گیا -انہوں نے ادویات کی دستیابی اور ایکو ئپمنٹس کے فنکشنل ہونے اور دیگر محکموں کی سرگرمیوں کی تفصیل بتائی -ڈی ایس وی محمدسلیم نے ڈسٹرکٹ ایکسلریشن کمیٹی کے اجلاس میں ای پی آئی رو ٹین کوریج،ٹار گٹس،وی پی ڈی سرویلنس،جیو گر افیکل کوریج اور دیگر سرگرمیوں کے ضمن میں تفصیل سے بریفنگ دی -