بدھ، 18 ستمبر، 2019

پی ٹی آئی ایم پی ایز کی موجیں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)حکومتی ارکان اسمبلی پنجاب کے بلدیاتی اداروں میں تعمیراتی کاموں کے لیے مختص کیے گئے فنڈز کو اپنی سفارشات کے ساتھ سکیمیں دیکر خرچ کر سکیں گے۔ حکومت پنجاب نے منظوری دے دی بلدیاتی ادارے گزشتہ ایک سال سے پابندی عائد ہونے کی وجہ سے فنڈز ترقیاتی کاموں میں خرچ نہیں کر رہے تھے حکومت پنجاب نے بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ جو فنڈز ترقیاتی کاموں کے لیے مختص کیے گئے ہیں ان میں سے آدھا فنڈ حکومتی ارکان اسمبلی کی سفارشات پر تعمیراتی سکیموں پر خرچ کیا جائے گا میونسپل کیمیٹیاں تعمیراتی کاموں کے لیے فنڈز ایم پی اے کی سفارش پر دی گئی ترقیاتی سکیموں پر خرچ کرے گی۔