جمعہ، 13 ستمبر، 2019

زہریلے سانپ نے ڈس لیا

Related image
  خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نواحی گائوں بوتالہ کےرہائشی محمداسلم اعوان زہریلےسانپ نےڈس لیا تفصیلات کےمطابق محمداسلم ولدشیرمحمدقوم اعوان ساکن بوتالہ اپنےکھیتوں میں پانےوالےنالےکی صفائی کررھاتھاکہ اسی دوران زیریلےسانپ نےاسےڈس لیاتشویشناک حالت میں اسےڈی ایچ کیوھسپتال منتقل کردیاگیا ۔

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)موضع جبی میں محمد رمضان اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے خضر حیات کے مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی ۔ ملزمان مسلح ہو کر آئے اور مالک مکان خضر حیات ولد محمد امیر کو سنگین نتاءج بھگتنے کی دھمکیاں دیں اور مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ۔ مٹھہ ٹوانہ پولیس نے خضر حیات کی رپورٹ پر ملزمان کیخلاف زیر دفعات447، 511اور 506ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مقامی پولیس نے مختلف مقدمات میں ملوث دو زیر حراست ملزمان غلام عباس ولد خادم حسین اور محمد اکرم ولد غلام سرور سے دورانِ تفتیش اُن کی نشاندہی پر وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ ایک بندوق بارہ بور ، د کارتوس اور ایک رائفل برآمد کی ہے ۔ دونوں ملزمان کیخلاف آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔