پیر، 9 ستمبر، 2019

ڈینگی سے پریشان نہ ہوں،احتیاط سے بچائو ممکن :ڈاکٹرخالد عزیز

فائل فوٹو
  خوشاب نیوز ڈاٹ کام ) سینئر میڈیکل آفیسر و ماہر امراض اطفال ڈاکٹر خالد عزیز چودھری نے کہا ہے کہ سردرد،جوڑوں پٹھوں کا درد،جسم پر سرخ دھبے ہوں تو ڈینگی مرض کا خدشہ ہے ڈینگی کا لا دھاری دھار مچھر،مادہ کے کاٹنے سے مرض پھیلتاہے۔ ڈینگی کے حوالے سے چک نمبر47ایم بی میں آگاہی کے حوالے سے مقامی افراد کے ایک بڑے اجتماع کو آگاہی کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ڈینگی میں مبتلامریض پریشانی میں مبتلانہ ہو،احتیاط برتنے سے اس سے بچاوممکن ہے ۔اگرجسم کے اندرتبدیلی محسوس ہوجیسے سردرد،بخار، جوڑوں اورپٹھوں میں درداورجسم کے کسی حصے پرسرخ رنگ کے دھبے پڑ جائیں توڈینگی بخارکاخدشہ ہوتاہے اس مرض کی تشخیص صرف لیبارٹری میں خون کے ٹیسٹ سے ہی ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی بخارایک خاص قسم کے مادہ مچھرکے کاٹنے سے پھیلتاہے ،یہ مادہ مچھرڈینگی کے وائرس کوڈینگی کے مریض کے خون سے حاصل کرکے تندرست انسان کے خون میں منتقل کردیتی ہے ۔انہوں نے بتایاکہ ڈینگی مچھرکاجسم سیاہ ہوتاہے جبکہ اس کی ٹانگوں اورچھاتی پرسفیددھاریاں ہوتی ہیں ۔