جمعہ، 13 ستمبر، 2019

دھرنا نہیں ہائی کورٹ جائینگے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) مسلم لیگ ن سے تعلق  رکھنے والے سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا نے اپنی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ نیو لاری اڈاہ خوشاب کے سامنے سپورٹس بورڈ کی جگہ پر دھڑلے سے قبضہ کی کوشش جاری ہے جس کی تصدیق ڈپٹی کمشنرمحترمہ مسرت جبیں نے کمشنر سرگودہا ڈویژن کو 4ستمبر کو اپنے لیٹر میں کی ہے انہوں نے لکھا ہے کہ سپورٹس بورڈ کی ملکیت ہونے کے باوجود قومی سلامتی کے ادارہ کے دو اراکین نے بذور قوت قبضہ کر لیا ہے اور وہاں مٹی کی بھرتی شروع کرا دی ہے انہوں نے مزید لکھا ہے کہ قبل ازیں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر گذشتہ برس 17اپریل کو قومی سلامتی کے ادارہ نے 300فٹ سٹیڈیم کی چار دیواری کو گرا دیا جو 4سے 5فٹ اونچی تھی آصف بھا نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں اس کی حکومت کی ڈپٹی کمشنر نے ہمیں کلین چٹ دے دی ہے اور یہ واضح کر دیا ہے کہ ناجائز قابضین کے کھرے کدھر جا رہے ہیں سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم یہ قبضہ چھوڑانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے اور دھرنا کا آپشن بھی استعمال کریں گے اگر اس کی ضرورت ہوئی تو لیکن وقت کا تعین ہم خود کریں گے کسی کے طیش دلانے پر ایسا نہیں ہو گا انہوں نے کہا فی الحال ہم لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کررہے ہیں