ہفتہ، 14 ستمبر، 2019

ضلع خوشاب میں ستر ہزار سے زائد لوگوں کو رسکیو کیا گیا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفس ریسکیو 1122 خوشاب کے زیر اہتمام انٹر نیشنل فرسٹ ایڈ ڈے کے موقع پر خوشاب میں ایک واک اور سیمینار کا انعقاد ہوا - ایم پی اے ساجدہ بیگم،ایم ایس ڈی ایچ کیو آصف قاضی، سٹی صدر یوتھ ونگ خوشاب نعیم جٹ،ڈسٹرکٹ سینئر وائس پریذیڈنٹ پی ٹی آئی اکرام اللہ خان، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن،پرنسپل جی سی ٹی کالج جوہرآباد ملک سرفراز،اساتذہ کرام،طلباء،میڈیا نمائندگان،خوشاب پولیس،ٹریفک پولیس اورخوشاب کی دیگرسماجی شخصیات نے شرکت کی آگاہی واک ریسکیو 1122خوشاب آفس سے شروع ہوکر کلمہ چوک سے ہوتے ہوئے ریسکیو آفس پر اختتام پزیر ہوئی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نیئر عالم خان نے کہا کہ پنجاب بھر میں ریسکیو1122نے سال 2004سے تاحال 7.3 ملین متاثرہ لوگوں کو بروقت ایمرجنسی سروسز فراہم کرتے ہوئے ریسکیو کیا اور کمیونٹی سیفٹی ونگ نے پنجاب بھر میں 05لاکھ کے قریب لوگوں کو فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ مہیا کی انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122خوشاب نے مئی 2010سے تا حال 71379متاثرہ لوگوں کو ریسکیو کیا اور 18081کمیونٹی کے لوگوں کو فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ مہیا کی ڈاکٹر نیئر عالم نے کہا کہ انٹرنیشنل فرسٹ ایڈ ڈے منانے کا مقصد لوگوں میں شعور اور آگاہی پیدا کرنا ہے کہ وہ ریسکیو 1122 سے فرسٹ ایڈ کی تربیت حاصل کریں اور اپنی مدد آپ کے تحت جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد مہیا کر سکیں انہوں نے کہا کہ تمام منظم اداروں کے اہلکاروں کی ٹیمز ریسکیو 1122سے ابتدائی طبی امداد کی ٹریننگ حاصل کریں تاکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں وہ زیادہ سے زیادہ متاثرہ لوگوں کو بروقت طبی امدادمہیا کر کے قیمتی جانوں کے ضیاع میں کمی لانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے ساجدہ بیگم اور رانا ظہیرنے کہا کہ ریسکیو1122 کا اداوہ متاثرہ لوگوں کو اپنی خدمات دینے کے لئے دن رات کوشاں ہے جس کی بدولت بہت سی قیمتی جانوں کے ضیاع میں کمی اور عام عوام کو تحفظ فراہم ہوا ہے شرکاء نے ریسکیو 1122خوشاب کی سروس اور خدمات کو بے حدسراہا اورریسکیو 1122 خوشاب کے ساتھ تعاون کے عزم کا عیادہ کیا تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا بھی کی گئی۔ قبل ازیں سیمینار میں ایم پی اے ساجدبیگم اور ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 نے انٹر نیشنل ڈے کے حوالے سے خطاب کیا۔