منگل، 17 ستمبر، 2019

محترمہ مریم نوازسے مقابلہ بچوں کا کھیل نہیں، ٹیپو

Image result for ‫چوہدری شجاع الرحمن ٹیپو‬‎
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع خوشاب کے صدر چوہدری شجاع الرحمن ٹیپو نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مریم نواز شریف کو پارٹی عہدہ کیلئے اہل قرار دینے کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے اب تو تحریک انصاف کے راہنمائوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ محترمہ مریم نواز قومی لیڈر ہیں اور ان سے مقابلہ سیاست کے کسی طفل مکتب کے بس کی بات نہیں لہذا  جھوٹی کاروائیوں سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ فتح ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے وہ جوہرآباد میں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کو انتقامی کاروائیوں سے فرصت ہو تو عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی کام کرے ' چور دروازے سے آنیوالی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی قوم کے سامنے ہے انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت انتقامی کاروائیوں سے ہٹ کر قوم کی ترجماتی کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر سنجیدگی اختیار کرے انہوں نے مزید کہاکہ کشمیر کی آزادی کی صبح شہداء کے خون سے طلوع ہوگی ریاستی دہشت گردی سے تحریک آزادی کا گلا نہیں گھونٹا جا سکتا مظالم میں شدت آنے کے ساتھ کشمیریوں میںآزادی کی تڑپ مزید بڑھ گئی ہے موجودہ صورحال میں وادی کشمیر میں بہنے والے نہتے مسلمانوں کے خون پر خاموشی اختیار نہیں کی جاتی۔