پیر، 9 ستمبر، 2019

مہنگائی ، ایک جاں بحق ، طلبا میں تقسیم انعمات

Photo:
  نوشہرہ وادی سون (نمائندہ خوشاب نیوز ڈاٹ کام ملک فرحان فاروق اعوان)سبزی فروشوں نے متوسط اور غریب اور مزدور طبقے کا معاشی استحصال کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری کیا ہوا ہے عوام سبزی فروشوں کی جانب سے مصنوعی اور خودساختہ مہنگائی کی وجہ سے لٹنے پر مجبور ہیں دیہاڑی دار طبقے کی فریاد سننے والا کوئی نہیں ہے تفصیل کے مطابق نوشہرہ،اوچھالی،انگہ،جابہ سمیت دیگر قصبات میں سبزی فروش من مانے ریٹ پر سبزی کی فروخت کر رہے ہیں سرکاری ریٹ لسٹ صارفین سے پوشیدہ رکھتے ہیں اگر ان کو کوئی مخبری ہو جائے کہ کوئی افسر چیکنگ کے لیے آرہا ہے تو وہ ریٹ لسٹ آویزاں کر دیتے ہیں صارفین اگر ریٹ لسٹ کے مطابق قیمت وصول کرنے کا مطالبہ کریں تو بے بنیاداور من گھڑت وضاحتیں پیش کرتے ہیں جس کا نتیجہ صارفین اور سبزی فروشوں میں بحث و تکرار کا باعث بنتی ہے صارفین نے ضلعی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 نوشہرہ وادی سون (نمائندہ خوشاب نیوز ڈاٹ کام)کٹھہ سگھرال مائینگ ایریامیں کوئلے کی کان میں پہاڑی پتھرگرنے سے سوات کے 
پی کے کارہائشی ایک کان کن محمدحیات ولدزرمحمدجاں بحق ہوگیا،متوفی کی میت اس کے آبائی علاقہ سوات روانہ کردی گئی ہے۔

 نوشہرہ وادی سون (نمائندہ خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ایک مقامی سماجی گروپ کی جانب سے تیسری سالانہ تقریب تقسیم انعامات بسلسلہ 
میٹرک سالانہ امتحان 2019بمقام نجی سکول میں تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا ء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے اور انہوں نے سکولز کے سربراہان کو بہترین کارکر دگی پر اعزازی شیلڈ ز پیش کی اہل علاقہ کی سماجی شخصیات نے ان کی کارکردگی کو سراہا۔