منگل، 17 ستمبر، 2019

وادی سون کے مکینوں کےلیے خطرہ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں نے ڈسٹرکٹ ایمر جنسی ریسپانس کمیٹی برائے ڈینگی تدارک ماہ رواں کے تیسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ہے ڈینگی ایک خطرناک اور موذی مرض ہے اس لیے عوام کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے اور ا س سلسلے میں واک کا اہتما م کیا جائے وہ اپنے آفس کے کنٹرول روم میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمیٹی کے ممبران کو ضروری ہدایات دے رہی تھیں -اجلاس میں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر امان اللہ قاضی،سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی میاں محمد اسماعیل،ڈی ایچ او ڈاکٹر راؤگلزار یوسف،ڈاکٹر محمد سلیم،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال آصف محمود قاضی،ڈی ڈی اوز ہیلتھ ڈاکٹر طاہر حیات،ڈاکٹر مختار نیازی،میڈیکل انٹامالوجسٹ ضیاء الرحمن،ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن آفیسر عمر شہزاد،ڈی ڈی سوشل ویلفیئر امتیاز احمد مانگٹ،ڈی ڈی ایل جی چوہدری محمد اعجاز،اے ڈی انوائرنمنٹ طلحہ حنیف اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے -ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تحصیل نوشہرہ میں ڈینگی مچھر کی افزائش کا بہت مناسب ماحول ہے اور وہاں پر سیرو تفریح کے لیے بیرونی اضلاع سے لوگوں کی آمد ورفت ہوتی ہے اس لیے وہاں پر کوئی بھی ایمر جنسی صورتحال پیدا ہونے سے قبل ڈینگی کی افزائش کے تمام اسباب ختم کئے جائیں وہاں کے علاقوں میں سپرے کروایا جائے اور ہیلتھ سنٹروں میں لوگوں کے ٹیسٹ کیئے جائیں -ڈپٹی کمشنر نے ضلع کی دیگر تحصیلوں میں بھی محکمہ صحت کی سرگرمیوں کا جائیزہ لیا -اجلاس میں محکمہ ہیلتھ،انوائرنمنٹ،سوشل ویلفیئر،سکولز ایجوکیشن،ہائیر ایجوکیشن،لوکل گورنمنٹ کے افسران نے ڈینگی تدارک کے حوالے سے پچھلے ہفتے کی سرگرمیوں کے متعلق تفصیل سے بریف کیا۔