ہفتہ، 14 ستمبر، 2019

سرچ آپریشن ، متعدد گھروں کی تلاشی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام )شاہ پور صدر ،جمعتہ المبارک کے موقع پر مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ڈی ایس پی سرکل خالد محمود خان بلوچ نے سکیورٹی پر معمور اہلکاروں کو چک کیا اور ہدایت جاری سکیورٹی میں کسی قسم کی کوتاہی 
برداشت نہ کی جائے گی لاپرواہی برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام )شاہ پور صدر ، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول شاہ پور صدر آختر حیسن بلوچ کے چچا احمد خان بلوچ رضا الہی سے وفات پا گئے ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں جلہ بلوچاں میں ادا کی گئی جس میں ہر مکتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی ان کی رسم قل بروز ہفتہ دن 2بجے جلہ بلوچاں میں ادا کیا جاے گا۔     

خوشاب نیوز ڈاٹ کام )شاہ پور صدر ،ڈی پی او سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پر قانون نافذ کرنے والے ارداوں اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن 25سے 30گھروں کی تلاشی لی گی تفصیلات کے مطابق شاہ پور صدر کے نواحی علاقے گجرانوالہ میں سرچ آپریشن کیا گیا سرچ آپریشن میں تھانہ شاہ پور سٹی اور جھاوریاں کی پولس اور سکیورٹی برانچ سی ٹی ڈی سپشل برانچ نے حصہ لیا سرچ آپریشن کی نگرانی ڈی ایس پی خالد خان بلوچ نے کی سرچ آپریشن میں 25سے 30گھروں کی تلاشی لی گی اور 50سے زائد افراد کی بائیو میٹرک شناخت کاڈ تصدیق کی گی۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام )شاہ پور صدر ،ہاکورٹ کے قیام کے لیے شاہ پور بار میں ہڑتال کی گئی تفصیلات کے مطابق شاہ پور بار میں سرگودھا ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے لیے ہفتہ وار ہڑتال جاری صدر بار غلام حسن زہدی اور جنرل سیکرٹری رانا رب نواز نے بتایا جب تک سرگودھا ہائی کورٹ بینچ کا قیام عمل میں نہ لایا جائے گا اس وقت تک ہفتہ وار ہڑتال جاری رہے گی۔