بدھ، 11 ستمبر، 2019

ضلع خوشاب کتنے جلوس اور کتنے افراد سیکورٹی پر مامور رہے

  خوشاب نیوز ڈاٹ کام )عاشورہ محرم کے روز ضلع خوشاب میں کل 77جلوس برآمد ہوئے جن میں سے کیٹگری اے کے چار جبکہ کیٹگری بی کے چارجلوس شامل تھے ان جلوسوں کی سیکورٹی کیلئے خوشاب پولیس کی طرف سے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے تمام سیکورٹی کی براہ راست نگرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب رانا شعیب محمود نے کی جبکہ ان کے ہمراہ پانچ ڈی ایس پیزکے ساتھ ایک ہزار جوانوں ' لیڈی ' ایلیٹ فورس کی سات ٹیمیں ' 35قومی رضاکاروں کے علاوہ اہل تشیع 1100رضاکار بھی سیکورٹی پر مامور تھے سپیشل برانچ نے تمام جلوسوں کے روٹوں پر جلوس سے قبل سنیفنگ ڈاگز کے ذریعے روٹ کلیئر کیے تمام جلوسوں کے ساتھ سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کے علاوہ دیگر قانون نافذ کرنیوالی ایجنسیوں کے افسران و اہلکاران ' سفید پارجات میں موجود رہے تمام جلوسوں کے روٹ پر سیکورٹی کیمرے نصب کیے گئے تھے جبکہ جلوسوں کی نگرانی کیلئے بنائی گئی سپیشل ویگن بھی جلوسوں کے ہمراہ رہی ۔