منگل، 17 ستمبر، 2019

گھر بیٹھے تنخواہ

نوشہرہ وادی سون (نمائندہ خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محکمہ واپڈا کی لائن مین کی پھرتیاں،گھر بیٹھ کر تنخواہیں وصول کرنے لگا،عوام زلیل وخوار،بجلی کے بل بھی پرائیویٹ دوکاندار کے حوالے،اعلی افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ واپڈ کی طرف سے موضع نلی میں محمد عارف جو کہ عرصہ دراز سے لائن مین تعینات ہے جس نے اپنی ڈیوٹی پر جانا گناہ سمجھ رکھا ہے نلی کے عوام ذلیل وخوار ہو رہے ہیں موصوف اگر غلطی سے اپنی ڈیوٹی پر آ بھی جائے تو نلی اڈا پر ایک سیاسی دارا جو ہے اس پر حقہ پانی کر کے چلے جاتے ہیں بجلی کے بل بھی پرائیویٹ دوکانوں کے حوالے کر دئے جاتے ہیں جو اکثر لیٹ فیس کے ساتھ جمع کروائے جاتے ہیں محکمہ واپڈا کی تاریں زمین پر کئی دن پڑی رہتی ہے اور پرائیویٹ لوگ ان تاروں کو ٹھیک کرتے ہیں لیکن موصوف اتنے بااثر ہے کہ انکو کبھی افسران نے ڈیوٹی کا پابند نہیں بنایا اس حوالے سے جب لائن مین محمد عارف سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ میرے پاس بہت لمبا ایریا ہے اور اس سیاسی دارے پر جو آدمی بل رکھ جاتا ہے میں اسکا کام کر دیتا ہوں اہلیان علاقہ ملک وسیم، ملک عنصر،ملک صفدر،ملک نعیم،ملک یوسف ودیگر نے لائن مین کے خلاف قانون کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔