اتوار، 15 ستمبر، 2019

کالج بھی تبدیلی کا شکار ہوگہا

سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار
 نوشہرہ وادی سون (نمائندہ خوشاب نیوز ڈاٹ کام) نوشہرہ تا انگہ براستہ سرہال شکرکوٹ کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکارہونے سے حادثات معمول بن گئے اہلیان علاقہ نے ضلعی انتظامیہ،تحصیل انتظامیہ،مقامی سیاست دانوں اور منتخب ایم این اے ایم پی اے سے تعمیر و مرمت کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ سے انگہ کی سڑک 15سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے حکومتیں بدلتی رہی نہ بدلی تو اس سڑک کی حالت نہ بدلی روزانہ ہزاروں علاقہ مکین اس سڑک پر سفر کرتے ہیں جن میں سکول وکالج کے طلباء وطالبات،بزرگ خواتین،مرد،ملازمت پیشہ افراد،مریض شامل ہیں مذکورہ سڑک ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے سفری مشکلات کے ساتھ ساتھ روزانہ کوئی نہ کوئی حادثہ بھی رونما ہوتا ہے جس سے متعدد افراد حادثات کا شکار ہو کر زندگی بھر کیلئے معذور ہو چکے ہیں بارش کے دنوں میں یہ سڑک ندی کے مناظر پیش کرنے لگ جاتی ہے جس وجہ سے شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ جاتے ہیں طلباء وطالبات اپنے سکولوں تک نہیں پہنچ سکتے علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے ضلعی گورنمنٹ،مقامی سیاست، ایم این اے ملک عمر اسلم اعوان اور ایم پی اے ملک فتح خالق بندیال سے مطالبہ کیا ہے کہ اس روڈ کی تعمیر کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں تاکہ یہاں سے گزرنے والے دیہاتوں اور متعدد بستیوں کے ہزاروں افراد روزانہ کی مصیبت سے چھٹکارا حاصل کر سکیں۔ 

 کالجزمیں سٹاف میں مزید کمی کردی گئی
  نوشہرہ وادی سون (نمائندہ خوشاب نیوز ڈاٹ کام) حکومت کی جانب سے سرکاری کالجز میں ٹیچنگ سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کی بجائے مزید کمی کر دی گئی سی ٹی آئزبھرتیوں کے اس مایوس کن فیصلے سے تعلیمی حلقوں میں تشویش کی لہردوڑ گئی حکومتی ا س اقدام سے ناصرف پرایؤیٹ سیکٹر مظبوط ہو گا بلکہ غریب والدین پر بھی مالی بوجھ میں خطر ناک حد تک بڑھ جائے گا ان خیالات کا اظہار ملک ہادی بخش اعوان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت نجی کالجز کو نوازنے کیلئے سرکاری کالجز میں اساتذہ کی کمی کو پورا نہیں کر رہی گزشتہ کئی برسوں سے سرکاری کالجز میں سٹاف کی کمی کو پورا نہیں کر رہی گزشتہ کئی برسوں سے سرکاری کالجز میں سٹاف کی کمی کو عارضی طور پر پورا کرنے کیلئے ہر سال ماہ ستمبر میں سی ٹی آئز کو بھرتی کیا جاتا ہے اس سال بھی پنجاب بھر کے ٹیچنگ سٹاف کی کمی کے شکار کالجز کے سربراہان سے انکو درکار سٹاف کی مضامین سمیت لسٹیں طلب تو کر لی گئیں لیکن انکے مطابق سی ٹی آئز بھرتی کرنے کی اجازت نہیں دی گئی پنجاب بھر کی طرح تحصیل نوشہرہ میں بھی سرکاری کالجز سٹاف کی کمی کا شکار ہیں اور ان میں متعدد اسامیاں خالی ہیں جسکی وجہ سے تحصیل نوشہرہ میں غریب والدین اپنے بچوں کو مجبوراپرائیویٹ کالجز میں تعلیم دلوا رہے ہیں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری کالجز میں انکی ضرورت کے مطابق سٹاف مہیا کیا جائے تاکہ غریب والدین پرائیویٹ کالجوں کی بھاری فیسوں سے بچ سکیں۔