جمعرات، 19 ستمبر، 2019

فش فارمنگ کی مفت ٹریننگ


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز خوشاب محمد رفیق نے بتایا ہے کہ ڈائریکٹرجنرل فشریز پنجاب ڈاکٹر سکندرحیات کی 
ہدایت پر صوبہ بھر میں فش فارمنگ کی آگاہی کے لیے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا - پہلی ورکشاپ 24 ستمبر کو ضلع خوشاب میں دوسری ورکشاپ 26 ستمبر کو ضلع میانوالی میں تیسری ورکشاپ 28 ستمبر کو ضلع سرگودہا میں منعقد گی -محکمہ ہذا کے پبلسٹی ونگ کے زیر اہتمام منعقد ہونی والی ورکشاپ اور سیمیناروں میں شرکت کرنے والے افراد کو فش فارمنگ کی ٹریننگ مفت دی جائے گی -محکمہ فشریز پنجاب کے ماہرین ان سیمیناروں سے خطاب کریں گے اور فش فارمنگ کے بارے میں مکمل جان کاری دیں گے -ان ورکشاپ کا مقصد لوگوں کو فش فارمنگ کی بنیادی ٹریننگ دینا ہے -محکمہ فشریز کے ماہرین لوگوں کو بتائیں گے کہ کس طرح ماہی پروری کے جدید طریقوں سے پیداروار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ مچھلی کی غذائی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔
 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)    وفاقی محتسب کی ہدایت پر کنسلٹنٹ برائے وفاقی محتسب فیصل آباد مشتاق احمد اعوان کی جانب سے جوہر آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا -اس موقع پر ایکسین واپڈا غلام مصطفی اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے -جس میں عوام الناس کی شکایات کا موقع پر ازالہ کیا گیا کھلی کچہری میں شہریوں کو وفاقی محتسب کا دائرہ کار اور شکایت کے اندراج کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کیاگیا -کھلی کچہری میں عوام نے مختلف نوعیت کی شکا یات جن میں واپڈا،گیس،ای او بی آئی،ریلوے اور دیگر محکموں کے خلاف لوگوں نے درج کرائیں - کھلی کچہری میں وفاقی محکموں کی شکایات کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی-