ہفتہ، 14 ستمبر، 2019

ٹیم ورک کے بغیر کامیابی ممکن نہیں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں کے زیر صدارت تعریفی سر ٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی ایک تقریب سرکٹ ہاؤس جوہرآباد میں منعقد ہوئی -تقریب میں محرم الحرام اور یوم عاشورہ کے موقع پر محنت و لگن اور ٹیم کی صورت میں کام کرنے والے ضلعی انتظامیہ و دیگر محکموں کے ضلعی سربراہان اور سٹاف کو تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں -ڈپٹی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام مذہبی عقیدت، رواداری اور ایثار کا مہنیہ ہے لہٰذاپوری ضلعی انتظامی و دیگرمحکمے مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے ذاتی دلچسپی لے کے رات دن کام کیا اور یوم عاشورکو پرامن گزار نے میں ضلعی انتظامیہ کی بھر پور مددکی - اے ڈی سی (آر) عدیل حیدر نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ یوم عاشور پر امن طریقے سے انجام پزیر ہوا یہ سب آپ کی محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے -ڈپٹی کمشنر نے اے ڈی سی (جی) نادیہ شفیق،اے ڈی سی (آر) عدیل حیدر،چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر وں افتخار احمد بلوچ،غلام جعفر،غلام مرتضیٰ،حافظ عمران نصیر،ڈپٹی ڈائریکٹر امتیاز احمد مانگٹ،سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی میاں محمد اسماعیل،سی او ایم سی جوہرآباد،ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر نیئر عالم،میونسپل آفیسر حاجی محمد رمضان،سیکرٹری آر ٹی اے فریال نعیم،ایس این اے محمد اسرار،پی اے ٹو ڈی سی قیصر خان اور محمد عارف،پی اے ٹو اے ڈی سی (جی) فیصل اور عمران،وقاص،غلام شبیر کلیرا وغیرہ کو تعریفی اسناد تقسیم کیں -