جمعرات، 12 ستمبر، 2019

تنخواہیں نہ ملنے پر گھر کے چولہے بجھ گئے

  خوشاب نیوز ڈاٹ کام)تنخواہوں کی عدم ادائیگی میونسپل کمیٹی خوشاب کے ملازمین سراپا احتجاج،قلم چھوڑ ہڑتال ، دفتری امور ٹھپ،بلدیہ خوشاب کے 270 ملازمین کو تاحال سابقہ ماہ کی تنخواہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے ،ملازمین کے مطابق ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں کرنے کیلئے انکی تنخواہیں روک لی جاتی ہیں جسکی وجہ سے غریب ملازمین کو اپنے بچوں کی سکول فیس ،یوٹیلٹی بلوں کی ادائیگی اور دیگر گھریلو امور کی انجام دہی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،ملازمین نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔