خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ایڈیشنل سیشن جج خوشاب محترمہ نبیلہ جعفری نے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر ملک آصف بھاء سمیت انکےساتھ32 ملزمان کی عبوری ضمانتوں کو مستقل ضمانت میں تبدیل کردیا۔ یاد رہے کہ خوشاب پولیس نے 6 ستمبر کو سابق صوبائی وزیر ملک آصف بھا کے خلاف انکے 32 ساتھیوں سمیت سپورٹس جمنیزیم کی جگہ پر مبینہ قبضہ کیخلاف ریلی نکالنے پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کیا تھا اور بعد ازاں عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی تھی ۔ آج ملک آصف بھا اور دیگر ملزمان کی جانب سے ملک منیر طاہر اعوان ایڈووکیٹ، راجہ ارشد ایڈووکیٹ اور اعظم جنجوعہ ایڈووکیٹ بطور وکلائے صفائی پیش ہوئے ۔ عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد آصف بھا سمیت تمام ملزمان کی ضمانتیں کنفرم کردیں۔
موضوعات
آمدو رفت
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.
پرانی خبریں
Tags
Database (Disable)
Recent
Follow us on Twitter
Recent
Comments
Contact us
Random Posts
Most Viewed
-
اس کے نام کی پورے پاکستان میں زبردست دھوم ہی نہیں تھی بلکہ غیر ملکی ذرائع ابلاغ بھی ایک عرصہ تک اس شخص سے متعلق سنسنی غیر معاملات نشر...
-
نوشہرہ وادی سون (نمائندہ خوشاب نیوز ڈاٹ کام )پہلا کا شف شاہ تھو بی والی بال ٹورنامنٹ موضع پیل میں ہوا جس میں ضلع خوشاب چکوال کی ٹیمو ں ن...
-
محمد خان ڈھرنالیہ ۔۔۔ تحریر و تحقیق محمد علی اسد بھٹی محمد خان آف ڈھرنال کچھ عرصہ امن سے گزر گیا محمد خان دنگے فساد سے دور پر س...
khushab city لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
khushab city لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
ہفتہ، 21 ستمبر، 2019
اتوار، 15 ستمبر، 2019
ڈپٹی کمشنر خوشاب شہر کو انارکی سے بچانے کیلیے قبضہ ختم کرائیں
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سابق رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نےکہا ھے کہ سپورٹس بورڈ کے رقبہ پر کوئی دوکانیں بنائے یا لاری اڈاپ ہم اسکی حمایت نہیں کرتے بلکہ مذمت کرتے ہیں. ملک کے ایک موقر روزنامے اور نیوز چینل سے وابستہ ضلع خوشاب کے سینئر صحافئ و تجزیہ نگار غلام محمد کھچی کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹریو میں انہوں نے کہا ملک محمد ایوب بھا نے بڑے جان جوکھوں سے میرے مرحوم والد سابق مشیر وزیراعلی پنجاب ملک محمد بشیر اعوان کی سرپرستی میں نیو لاری اڈا خوشاب کے سامنے واقع اراضی کا انتقال سپورٹس بورڈ کے نام کرایا. جو ہمارے لیےلئے اعزاز ہے . شاکر اعوان نے کہا اگر قومی سلامتی کے ادارہ کا اس اراضی پر کوئی کلیم ہےتو اسے یہ عدالت یا انتظامیہ کے روبرو ثابت کرنا چاہئیے اور اس قابل صد احترام ادارہ سے منسلک کسی آفیسر یا جوان کو یہ زیب نھیں دیتا کہ وہ قانون سے تجاوز کریں بالخصوص ان حالات میں جب ڈپٹی کمشنر انکے قبضہ کو جبری قرار دے چکی ھیں.انہوں نے کہا ڈپٹی کمشنر کو خود اس قبضہ کے خاتمہ کیلئے تحرک کرنا چاہیئے تاکہ شھر میں انارکی پیدا نہ ہو اور معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے۔
جمعہ، 13 ستمبر، 2019
دھرنا نہیں ہائی کورٹ جائینگے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا نے اپنی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ نیو لاری اڈاہ خوشاب کے سامنے سپورٹس بورڈ کی جگہ پر دھڑلے سے قبضہ کی کوشش جاری ہے جس کی تصدیق ڈپٹی کمشنرمحترمہ مسرت جبیں نے کمشنر سرگودہا ڈویژن کو 4ستمبر کو اپنے لیٹر میں کی ہے انہوں نے لکھا ہے کہ سپورٹس بورڈ کی ملکیت ہونے کے باوجود قومی سلامتی کے ادارہ کے دو اراکین نے بذور قوت قبضہ کر لیا ہے اور وہاں مٹی کی بھرتی شروع کرا دی ہے انہوں نے مزید لکھا ہے کہ قبل ازیں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر گذشتہ برس 17اپریل کو قومی سلامتی کے ادارہ نے 300فٹ سٹیڈیم کی چار دیواری کو گرا دیا جو 4سے 5فٹ اونچی تھی آصف بھا نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں اس کی حکومت کی ڈپٹی کمشنر نے ہمیں کلین چٹ دے دی ہے اور یہ واضح کر دیا ہے کہ ناجائز قابضین کے کھرے کدھر جا رہے ہیں سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم یہ قبضہ چھوڑانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے اور دھرنا کا آپشن بھی استعمال کریں گے اگر اس کی ضرورت ہوئی تو لیکن وقت کا تعین ہم خود کریں گے کسی کے طیش دلانے پر ایسا نہیں ہو گا انہوں نے کہا فی الحال ہم لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کررہے ہیں
پوری پاکستانی قوم عمران خان کیساتھ کھڑی ہے،امیر حیدر سنگھا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں کے زیر قیادت کشمیریوں سے یکجہتی کے ا ظہار کے لیے خوشاب شہر میں ایک ریلی کا انعقاد ہوا -ریلی چھتری چوک سے شروع ہو کر کلمہ چوک پر اختتام پزیر ہوئی -ریلی میں سابق چیئرمین ضلع کونسل خوشاب امیر حیدر سنگھا،اے ڈی سی (آر) عدیل حیدر،اے ڈی سی (جی) نادیہ شفیق،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب افتخار حسین بلوچ دیگر پولیس و انتظامی افسران،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر،ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر،فاریسٹ،زکوۃ و عشر،ریسکیو1122، ایجوکیشن،ٹرانسپورٹ،لوکل گورنمنٹ،وائلڈ لائف،بلڈنگز،انوائرنمنٹ و دیگر محکموں کے افسران،انجمن بہبودمریضاں،ٹی ایچ کیو ہسپتال ،پی ٹی آئی کے ورکرز اور مختلف شعبہ ہائی زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی -ریلی کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ہم کشمیر یوں کو پیغام دیتے ہیں کہ کشمیر کی آزادی تک ہم سب آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے -سابق چیئرمین ضلع کونسل امیر حیدر سنگھا نے کہا کہ کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج مظفر آباد میں جلسہ کر کے پیغام دیں گے کہ پوری پاکستانی قوم ثابت قدمی سے ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی آزادی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے -اسسٹنٹ کمشنر خوشاب افتخار حسین بلوچ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کر کے ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا پیغام دیا -ریلی میں تمام سرکاری وغیرہ سرکاری اداروں اور ریلی کے شرکاء نے کشمیر کے حق میں بینرز،جھنڈے اور پلے کارڈ اٹھار رکھے تھے اور کشمیر کے حق اور بھارت کے خلاف سخت نعرے بازی کر رہے تھے -
جمعرات، 12 ستمبر، 2019
تنخواہیں نہ ملنے پر گھر کے چولہے بجھ گئے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)تنخواہوں کی عدم ادائیگی میونسپل کمیٹی خوشاب کے ملازمین سراپا احتجاج،قلم چھوڑ ہڑتال ، دفتری امور ٹھپ،بلدیہ خوشاب کے 270 ملازمین کو تاحال سابقہ ماہ کی تنخواہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے ،ملازمین کے مطابق ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں کرنے کیلئے انکی تنخواہیں روک لی جاتی ہیں جسکی
وجہ سے غریب ملازمین کو اپنے بچوں کی سکول فیس ،یوٹیلٹی بلوں کی ادائیگی اور دیگر گھریلو امور کی انجام دہی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،ملازمین نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
پیر سیال نے اشاعت اسلام کے لیے اہم کردار ادا کیا
خوشاب نیوز ڈاٹ کام )سجادہ نشین آستانہ عالیہ سیال شریف حضرت خواجہ محمد حمیدالدین سیالوی اور انکے فرزند خواجہ محمد ضیاء الحق اورصاحبزادہ محمد قاسم سیالوی کے علاوہ دیگر علماء کرام نے کہا کہ پیر سیال نے اشاعت اسلام کے لیے اہم کردار ادا کیاترویج اسلام کے لیے دربار سیال شریف کے بزرگان دین کی عملی خدمات تاریخ کا حصہ ہیں آج ہزاروں سال بعد بھی ملک بھر سے لاکھوں عقیدت مند آستانہ عالیہ سیال شریف پر حاضری دیکر پیر آف سیال شریف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں مجاہد اعظم حضرت خواجہ محمد ضیاء الدین سیالوی ؒکے سالانہ عرس کے موقع پر افتتاح دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ دنیا میں امن کا قیام صوفیاء کی فکر پر عمل کرنے سے ہی ہو گا صوفیا کرام اور بزرگوں نے زندگی بھر امن،قربانی،صبروتحمل کا درس دیا اور اسلام کا بول بالا کیا اولیائے کرام نے دین اسلام کی تبلیغ کر کے لوگوں کو جذبہ ایمانی سے سرشار کیا عرس کی تقریبات دو روز جاری رہیں گی آج عرس کی اختتامی دعا کروائی جائے گی عرس کی تقریبات کی صدرات خواجہ محمد حمید الدین سیالوی نے کیں جبکہ انتظامات خواجہ محمد ضیاء الحق اور صاحبزادہ محمد قاسم سیالوی نے کیے جن کی نگرانی بھی خود کی۔
خوشاب میں 2 گرفتار
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشاب پولیس نے پرانا چوک سے ملحقہ گلی شرفو والی میں اچانک چھاپہ مار کر دو بھائیوں محمد انیس اور محمد نوید کو پرچی جوا چلاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جوہرآباد(نمائندہ دُنیا ) خوشاب پولیس نے پرانا چوک سے ملحقہ گلی شرفو والی میں اچانک چھاپہ مار کر دو بھائیوں محمد انیس اور محمد نوید کو پرچی جوا چلاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے ووچرز، پرچیاں ، ایک سی پی یو اور ایل سی ڈی برآمد کر لی گئی ہے ۔
بدھ، 11 ستمبر، 2019
پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کی لیفیٹننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پاکستان فوج کے چار میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدوں پر ترقی دی گئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ترقی پانے والوں میں میجر جنرل محمد عامر، میجر جنرل محمد چراغ حیدر، میجر جنرل ندیم احمد انجم اور میجر جنرل خالد ضیاء شامل ہیں۔ترقی پانے والے جنرل محمد چراغ حیدر کا تعلق ضلع خوشاب کے قصبہ گروٹ سے ہے۔
پیر، 9 ستمبر، 2019
سولہ ماتمی جلوس ،27مجالس ہونگی فول سیکورٹی انتظامات
(خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہر آباد میں 16ماتمی جلوس ،27مجالس ہونگی فول سیکورٹی انتظامات ،سی سی ٹی وی کیمرے ،واک تھرو گیٹ نصب
ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں حضرت امام حسین ؓاور ان کے جانثار ساتھیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے یوم عاشورہ 10محرم الحرام کو 16 ماتمی جلوس نکالے جائیں گے جبکہ 27مقامات پر مجالس عزا منعقد ہونگی۔ ضلعی انتظامیہ و پولیس کی جانب سے ماتمی جلوسوں اور مجالس کی حفاظت کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور کسی بھی کشیدگی کے تدارک کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدآمد کرایا جا رہا ہے ۔ ضلعی انتظامی امن و امان برقرار رکھنے کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے علاوہ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 شہری دفاع کے رضا کاروں کو چوکس کر دیا ہے اور ضلع بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ جلوسوں کے راستوں اور مجلس عزا کے مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے ہیں اور میٹل ڈیٹیکٹر
کے ذریعے مشکوک افراد کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے ۔
ہفتہ، 7 ستمبر، 2019
آصف بھا کی ساتھیوں سمیت ضمانت منظور
خوشاب نیوز ڈاٹ کام )سپورٹس جمنیزیم کی اراضی پر بااثر افراد کی جانب سے مبینہ ناجائز قبضہ کے خلاف گزشتہ روز ن لیگ کے سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا کی قیادت میں ریلی نکالنے پر درج کیے گئے مقدمہ میں گرفتار آٹھ افراد سابق کونسلرمیاں عبدالغفور،سبطین گھنجیرہ،حبیب ارحمان چوہان،شوکت،ارسلان،صفدر،آغاحسن اور عثمان کو ڈسٹر کٹ اینڈ سیسشن جج نبیلہ جعفری کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ملزمان کی جانب سے ملک منیر طاہر اعوان ایڈووکیٹ،راجہ ارشد محمود ایڈووکیٹ اور اعظم جنجوعہ
اسے بھی ضرور پڑھیں:ن لیگ کے سابق وزیر آصف بھا سمیت 32افراد کیخلاف مقدمہ درج
ایڈووکیٹ سمیت وکلا کی بڑی تعداد پیش ہوئی ۔ وکلائے صفائی کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزمان کی ضمانتیں کنفرم کرتے ہوئے عدالت میں ہی انکی ہتھکڑیاں کھلواتے ہوئے رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔ جبکہ سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا مقدمہ میں نامزد دیگر ملزمان ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے سول جج حسنین کی عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے وکلاکے دلائل سننے کے بعد تمام نامزد ملزمان کی ضمانتیں قبل از گرفتاری منظور کرلیں۔
جمعہ، 6 ستمبر، 2019
اللہ سے دعا کریں میری ٹانگیں محفوظ رہیں
خوشاب نیوز ڈاٹ کام )لاری اڈا خوشاب کے سامنے رقبہ پر گذشتہ برس سے غیر قانونی قبضہ کی کوشسیں جاری ھیں .پچھلے سال قبضہ کرنے والے اور تھے اس سال اور ہیں. ان خیالات کا اظہار ضلع خوشاب کے سینئر و معروف صحافی تجزیہ نگار غلام محمد کھچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ
یہ امر شک وشبہ سے بالا تر ہے کہ یہ رقبہ صوبائ حکومت کی ملکیت ہے اس پر دوسرے فریق کے دعوے سپریم کورٹ تک خارج ہوچکے ہیں.
یہ جگہ جمنیزیم کیلئے مختص بتائ جا رہی ہے.
پجھلے سال قبضہ والے اس پر دوکانیں تعمیر کر رہےتھےاور اب والے اڈا بنا رہے ہیں۔ اس قبضہ کی کوشش کی وجہ سے شہر کے حالات خراب
اسے بھی ضرور پڑھیں:انتظامیہ نے نہ روکا تو اگلے جمعہ کو بزور بازو قبضہ گروپ کو روکیں گے
ہورہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ خوشاب خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور اسسٹنٹ کمشنر کی رپورٹ پر بھی عمل نہیں ہورہا ہے. حالانکہ ایک دوکاندار ایک فٹ آگے بڑھے تو اسے چھٹی کا دودھ یاد کرا دیا جاتا ہے. اس قبضہ میں پاک آرمی کا نام بھی بار بار لیا جا رہا ہے اس کی سمجھ نھیں آرہی ۔. ضلعی انتظامیہ اس سلسلہ میں وضاحت کرے تاکہ ابہام ختم ہو. یہاں یہ بھی نوٹ کریں.کہ پچھلے سال جلوس نکالنے والے اور تھے اس سال اور ہیں ۔اللہ سے دعا کریں میری ٹانگیں محفوظ رہیں.۔
اسے بھی ضرور پڑھیں:انتظامیہ نے نہ روکا تو اگلے جمعہ کو بزور بازو قبضہ گروپ کو روکیں گے
ہورہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ خوشاب خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور اسسٹنٹ کمشنر کی رپورٹ پر بھی عمل نہیں ہورہا ہے. حالانکہ ایک دوکاندار ایک فٹ آگے بڑھے تو اسے چھٹی کا دودھ یاد کرا دیا جاتا ہے. اس قبضہ میں پاک آرمی کا نام بھی بار بار لیا جا رہا ہے اس کی سمجھ نھیں آرہی ۔. ضلعی انتظامیہ اس سلسلہ میں وضاحت کرے تاکہ ابہام ختم ہو. یہاں یہ بھی نوٹ کریں.کہ پچھلے سال جلوس نکالنے والے اور تھے اس سال اور ہیں ۔اللہ سے دعا کریں میری ٹانگیں محفوظ رہیں.۔
انتظامیہ نے نہ روکا تو اگلے جمعہ کو بزور بازو قبضہ گروپ کو روکیں گے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام ) سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا نے کلمہ چوک خوشاب پر ایک احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو ایک ہفتہ کا نوٹس دیا ہے کہ وہ نیو لاری اڈا خوشاب کے سامنے حکومت پنجاب کے رقبہ پر ہونے غیر قانونی قبضہ کو روکے بصورت دیگر ہم خود اس قبضہ کو بازور روک دیں گے اور حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہو گی انہوں نے اراکین اسمبلی پر زور دیا کہ وہ گھوگو گھوڑے نہ بنے اور عوامی نمائندگی کا حق ادا کرتےہوئے حکومت کے رقبہ پر قبضہ نہ
اسے بھی ضرور پڑھیں:لاری اڈاکے ہاکروں کی سیاست کا دور ختم ہوچکا
ہونے دیں قبل ازیں یہ ریلی پرانا چو ک خوشاب سے شروع ہوئی اور مین بازار سے گزرتی ہوئی کلمہ چوک پر پہنچی اس ریلی سے خانزادہ قاری محمد عبداللہ جمعیت علماء اسلام ،چوہدری ارشد محمود مسلم لیگ(ن) نے بھی خطاب کیا ریلی میں ،حبیب الرحمن ،سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی جوہرآباد اشرف اعوان،منیر طاہر ایڈووکیٹ ،سیف اللہ خان ایڈووکیٹ،سماجی راہنما محمد فیاض زرگر اور سابق کونسلروں کے ساتھ ساتھ شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی خوشاب سے ہمارے نامہ نگار کے مطابق سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا کی قیادت میں ہاکی سٹیڈیم سے ملحقہ جگہ پر پرائیویٹ افراد کی طرف سے
اسے بھی ضرور پڑھیں:لاری اڈاکے ہاکروں کی سیاست کا دور ختم ہوچکا
ہونے دیں قبل ازیں یہ ریلی پرانا چو ک خوشاب سے شروع ہوئی اور مین بازار سے گزرتی ہوئی کلمہ چوک پر پہنچی اس ریلی سے خانزادہ قاری محمد عبداللہ جمعیت علماء اسلام ،چوہدری ارشد محمود مسلم لیگ(ن) نے بھی خطاب کیا ریلی میں ،حبیب الرحمن ،سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی جوہرآباد اشرف اعوان،منیر طاہر ایڈووکیٹ ،سیف اللہ خان ایڈووکیٹ،سماجی راہنما محمد فیاض زرگر اور سابق کونسلروں کے ساتھ ساتھ شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی خوشاب سے ہمارے نامہ نگار کے مطابق سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا کی قیادت میں ہاکی سٹیڈیم سے ملحقہ جگہ پر پرائیویٹ افراد کی طرف سے
قبضہ کے خلاف پرانا چوک سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ،ریلی کے شرکا نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مبینہ قبضہ کے خلاف نعرے درج تھے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا ،مولانا عبداللہ احمد ،صدر انجمن تاجران حاجی حبیب الرحمن ،چوہدری ارشد محمود ایڈوکیٹ ، چوہدری شجاع الرحمن ٹیپو ،حاجی جاوید جوئیہ، چوہدری اسلم نے کہا کہ سٹیڈیم سے ملحقہ خالی جگہ سپورٹس بورڈ کی ملکیت ہے جس پر ضلع خوشاب کے نوجوانوں کیلئے سپورٹس جمنیزیم تعمیر کیا جانا ہے جسکے لیے باقاعدہ فنڈز بھی مختص ہو چکے ہیں لیکن اب کچھ لوگ اس جگہ پر ناجائز قبضہ کررہے ہیں انہوں وزیراعظم پاکستان، آرمی چیف اور دیگر متعلقہ اداروں سے ناجائز قبضہ مافیا کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر سرکاری جگہ پر کام بند نہ کیا گیا تو آئندہ جمعہ کے روز احتجاجی دھرنا دیا جائے گا ،ریلی میں مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کے نمائندگان سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ریلی کلمہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔
چھ محرم الحرام کے 3 ماتمی جلوس،27 مجالس عزا

فائل فوٹو
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)چھ محرم الحرام کو ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں تین ماتمی جلوس نکالے گئے جبکہ 27مقامات پر مجالس عزا منعقد ہوئیں تفصیلات کے مطابق پہلا جلوسِ علم و ذوالجناح چک نمبر49ایم بی میں سید حسن عباس کی رہائش گاہ سے نکالا گیا۔ دوسرا جلوس 10بجے صبح گروٹ بالا میں سید ایوب رضا کے گھر سے برآمد ہوگا اور امام بارگاہ گروٹ پہنچ کر ختم ہوا۔ تیسرا جلوس گروٹ زیریں میں سید مطیع الحسن کے گھر سے 10بجے صبح برآمد ہوا جبکہ چھ محرم کو امام بارگاہ حیدریہ نسیم کالونی امام بارگاہ شاہِ نجف عظیم آباد امام بارگاہ رحمن کالونی آستانہ جوہر نظامی حسینی سٹریٹ بلاک نمبر1 مرکزی امام بارگاہ حسینیہ ،امام بارگاہ غریب کالونی ، جامع المرتضی بلاک نمبر3 امام بارگاہ قصر عباس عظمت کالونی کے علاوہ جوئیہ محب پور ،گروٹ بالا گروٹ زیریں شاہ اجمل موضع محمد شاہ دھپ سڑی چک نمبر49ایم بی جلالپور سیداں رنگپور کدھی اور مٹھہ ٹوانہ میں مجالس عزا منعقد ہوئیں اور مختلف علما کرام و ذاکرین فلسفہ شہادت اور سیرت حضرت امام حسین علیہ السلام پر روشنی ڈالی۔
بدھ، 4 ستمبر، 2019
ایک بدنام شخص سپورٹس سٹیڈیم کی جگہ پر قبضہ کررہا ہے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا نے کہا ہے کہ ہاکی اسٹیڈیم خوشاب سے ملحقہ جگہ پر حکم امتناعی کے باوجودایک "بدنام شخص" قبضہ کرکے ایک نجی ٹرنسپورٹ کمپنی کا اڈا تعمیر کرنا چاہتا ہے ۔ان خیالا ت اظہار انہوں نے مختلف شہری تنظیموں کے نمائندگان کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ پرایک پریس کانفرنس سے خطاب
کرتے ہوئے کیا ۔ سابق صوبائی وزیر نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کے عدالت سے جاری کردہ حکم امتناعی کے باوجودبا اثر افراد کی جانب سے ناجائز قبضہ اور تعمیرات کرنے کو روکا جائے ورنہ بعد از نماز جمعہ پرانا چوک سے احتجا جی ریلی نکالی جائے گی ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے سابق صوبائی وزیر نے مبینہ قبضہ کرنے والی براہ راست کسی طاقت ور شخصیت کا نام لینے سے گریز کیا ۔اس موقع پر سابق صوبائی وزیر کی جانب سے ایک پریس ریلیز بھی جاری کی گئی۔ یاد رہے کہ ماضی میں مسلم لیگ ن کے دور حکومت کے دوران انکے سیاسی مخالفین کی جانب سے ملک آصف بھا پر بھی بطور صوبائی وزیر اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف ناجائز مقدمات درج کرانے ، ایک ٹرانسپورٹ کمپنی سے وابستہ افراد کی پشت پناہی کرنے اور ناجائز قبضوں کے الزامات لگتے رہے ہیں ۔
مودی کا سفاک چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)شہری اتحاد کے مرکزی رہنما چوہدری عبدالمنان نے کہا ہے کہ بھارت کا سفاک چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ۔مگر اس کے باوجود عالمی برادری نے مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے۔یہ اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ عالمی برادری کا کشمیریوں کے ساتھ رویہ متعصبانہ ہے۔اگر اتنا ظلم مسیحیوں اور یہودیوں کے ساتھ ہو رہا ہوتا تو پوری دنیا میں طوفان مچ جانا۔کشمیریوں کا صرف یہی قصور ہے کہ وہ مسلمان ہیں۔وہ خوشاب میں ڈیرہ چوہدری عطاء اللہ مرحوم پرسابق کونسلر چوہدری شاہد ریحان گوندل' آصف اقبال ڈھڈی' رانا جہانگیر' رانا منیر احمد ' رانا عمیر' محمد ممتاز جناح ' رائے تصور حسین سے بات چیت کر رہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فسطائیت اور غیر انسانی کرفیو کے خلاف پوری قوم سراپا احتجاج ہے۔کشمیریوں کی نسل کشی مودی حکومت کو لے ڈوبے گی۔مودی حکومت کی مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تباسب بدلنے کی منصوبہ بندی کامیاب نہیںہو گی۔کسی کشمیری کو یہ شک نہیں ہونا چاہئے کہ کشمیر پاکستان عزم میں کوئی لغزش آئے گی۔
منگل، 3 ستمبر، 2019
کمشنر و آر پی او سرگودھا کا دورہ خوشاب
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈویژنل کمشنر شیخ ظفر اقبال اور آر پی او افضال احمد کوثر کا دورہ ضلع خوشاب ،اپنے دورہ کے دوران انہوں نے جوہرآبادمیں محر م روٹس کا معائنہ کیا -اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں،ڈی پی او رانا شعیب محمود،ایم پی اے ساجدہ بیگم،اے ڈی سی (جی) نادیہ شفیق،اے ڈی سی (آر) عدیل حیدر،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب افتخار حسین بلوچ،دیگر محکموں کے افسران کے علاوہ ضلعی امن کمیٹی کے ممبران اور لائسنسدار بھی شامل تھے -ڈویژنل کمشنر نے جوہر آباد میں راجہ
مظفرمنصور کی رھائش گاہ تا امام بارگاہ حسینیہ خوشاب میں محلہ داروغہ و الا،پل ڈکوترے والی،جامع مسجد چوک،محلہ شیرازیانوالہ،مین بازار،چھتری چوک اور امام بارگاہ تک کے روٹس چیک کیئے -ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام تمام مسالک کے مسلمانوں کے لیے
ایک مشترکہ ماہ ہے -اس لیے یہ لازم ہے کہ تمام مسالک اپنے اپنے عقیدے کے مطابق امن و امان بھائی چارے اوربڑی عقیدتکے ساتھ یہ دن منائیں -ہرشہری پر ذمہ داری ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں -ان کے دورہ کے دوران امن کمیٹی کے ممبران نے ضلعی و تحصیل انتظامیہ کے ان کے ساتھ تعاون کی تعریف کی -ڈویژنل کمشنر اور آر پی او نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام اور یوم عاشورکے تمام انتظامات اور امن کمیٹی کے ممبران کے آپسمیں تعاون اور رابطے کو سراہا اور تسلی بخش قرار دیا -قبل ازیں ڈی سی کانفرنس روم میں ڈپٹی کمشنر مسرت جبیں نے محرم کے انتظامات کے سلسلے میں ڈویژنل کمشنر کو تفصیل سے بریفنگ دی-
ایک مشترکہ ماہ ہے -اس لیے یہ لازم ہے کہ تمام مسالک اپنے اپنے عقیدے کے مطابق امن و امان بھائی چارے اوربڑی عقیدتکے ساتھ یہ دن منائیں -ہرشہری پر ذمہ داری ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں -ان کے دورہ کے دوران امن کمیٹی کے ممبران نے ضلعی و تحصیل انتظامیہ کے ان کے ساتھ تعاون کی تعریف کی -ڈویژنل کمشنر اور آر پی او نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام اور یوم عاشورکے تمام انتظامات اور امن کمیٹی کے ممبران کے آپسمیں تعاون اور رابطے کو سراہا اور تسلی بخش قرار دیا -قبل ازیں ڈی سی کانفرنس روم میں ڈپٹی کمشنر مسرت جبیں نے محرم کے انتظامات کے سلسلے میں ڈویژنل کمشنر کو تفصیل سے بریفنگ دی-بدھ، 28 اگست، 2019
کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 4 افراد کیخلاف مقدمہ
خوشاب نیوز ڈاٹ کام )مقامی پولیس نے دو مکانوں کے مالکان اور اُن کے کرایہ داروں کیخلاف پولیس کو اطلاع دیئے بغیر رہائشی مکانات کرائے پر دینے کے الزام میں پنجاب انفارمیشن آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کئے ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق محلہ بادشاہانوالہ کے محمد عرفان نے اپنا مکان عمر عباس کو جبکہ محلہ حسین آباد خوشاب کے عمر دراز نے اپنا مکان تصور عباس کو کرایہ پر دے رکھا تھا اور پولیس کے پاس اندراج نہیں کرایا تھا۔
ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت، زچہ بچہ دونوں جاں بحق

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت دوران ڈلیوری ماں بچہ جان بحق، لواحقین کا کٹھہ چوک میں میت رکھ کر احتجاج ٹریفک جام ،لواحقین کے مطابق یاسمین زوجہ محمد خان سکنہ پرانا چوک کو ڈلیوری کے سلسلہ میں ہسپتال لایا گیا جہاں پر لیڈی ڈاکٹر نوشین نے مریض کو پرائیویٹ کلینک پر بھیجنے کیلئے زور دیا غریب ہونے کی وجہ سے ہم پرائیویٹ علاج نہ کراسکے ،جس پر ہمیں دو روز مختلف ٹیسٹوں اور خون کی دستیابی کیلئے ذلیل و خوار کیا گیا ،لواحقین وزیر اعلی پنجاب عثمان بازار سے ایم ایس اور متعلقہ ڈاکٹرز کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔













