جمعرات، 12 ستمبر، 2019

پیر سیال نے اشاعت اسلام کے لیے اہم کردار ادا کیا

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام )سجادہ نشین آستانہ عالیہ سیال شریف حضرت خواجہ محمد حمیدالدین سیالوی اور انکے فرزند خواجہ محمد ضیاء الحق اورصاحبزادہ محمد قاسم سیالوی کے علاوہ دیگر علماء کرام نے کہا کہ پیر سیال نے اشاعت اسلام کے لیے اہم کردار ادا کیاترویج اسلام کے لیے دربار سیال شریف کے بزرگان دین کی عملی خدمات تاریخ کا حصہ ہیں آج ہزاروں سال بعد بھی ملک بھر سے لاکھوں عقیدت مند آستانہ عالیہ سیال شریف پر حاضری دیکر پیر آف سیال شریف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں مجاہد اعظم حضرت خواجہ محمد ضیاء الدین سیالوی ؒکے سالانہ عرس کے موقع پر افتتاح دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ دنیا میں امن کا قیام صوفیاء کی فکر پر عمل کرنے سے ہی ہو گا صوفیا کرام اور بزرگوں نے زندگی بھر امن،قربانی،صبروتحمل کا درس دیا اور اسلام کا بول بالا کیا اولیائے کرام نے دین اسلام کی تبلیغ کر کے لوگوں کو جذبہ ایمانی سے سرشار کیا عرس کی تقریبات دو روز جاری رہیں گی آج عرس کی اختتامی دعا کروائی جائے گی عرس کی تقریبات کی صدرات خواجہ محمد حمید الدین سیالوی نے کیں جبکہ انتظامات خواجہ محمد ضیاء الحق اور صاحبزادہ محمد قاسم سیالوی نے کیے جن کی نگرانی بھی خود کی۔