پیر، 16 ستمبر، 2019

خطرے کی گھنٹی بج گئی ، پنڈی اسلام آباد کا سفر نہ کریں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سی ای او ہیلتھ اتھارٹی خوشاب ڈاکٹر امان اللہ قاضی نے نے کہا ہے کہ راولپنڈی و اسلام آباد میں ڈینگی ایک وبا کی صورت اختیار کرگیا ہے اس لیے ضلع خوشاب سے تعلق رکھنے والے افراد اگلے دو ماہ تک راولپنڈی و اسلام آباد کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اگر پنڈی اسلام آباد کے سفر سے واپسی پر نزلہ ، بخار اور جسم میں درد محسوس ہو تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں اور ڈینگی کا ٹیسٹ کروائیں۔علاوہ ازیں ساہیوال ­سرگودھا میں بھی ڈینگی وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ڈپٹی کمشنر سرگودھا آسیہ گل کا محکمہ صحت اور محکمہ بلدیات کے افسران اور عملہ پر اظہار برہمی انسداد ڈینگی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں ہر سرکاری ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے الگ کاونٹر اور وارڈز قائم کر دئیے گئے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں بلدیاتی ادارے صفائی کی حالت مزید بہتر بنائیں اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال صابر حسین شاہ نے ڈی سی سرگودھا کی ہدایت پر محکمہ صحت اور ایم سی عملہ کو ہدایت جاری کر دی ڈینگی تلف کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں عملہ صفائی کی بھی ڈیوٹیاں لگا دیں ہفتہ صفائی منانے کے لیے چیف آفیسر کواقدامات کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔