جمعرات، 12 ستمبر، 2019

حلقہ بندیوں کا شیڈول ؟؟؟؟

Image result for ‫بلدیاتی الیکشن 2019‬‎
  خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ابتدائی تجاویز 26ستمبر کو آویزاں،27ستمبر کو اعتراضات داخل ہونگے اعتراضات پر سماعت 27 ستمبر سے 14 اکتوبر تک ،2نومبر کو فہرستیں فائنل میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ حلقہ بندیوں کی ابتدائی تجاویز 26ستمبر کو آویزاں کی جائیں گی ،اعتراضات 27ستمبر کو داخل ھونگے اعتراضات پر سماعت 27 ستمبر سے 14 اکتوبر تک پو گی 2نومبر حتمی فہرستیں شائع کی جائیں گی یونین کونسل کا نام تبدیل کر کے شہری علاقوں میں نیبر ہڈ 
کونسل اور دیہی علاقوں میں پنجائیت رکھا گیا ہے ، شیڈول کے مطابق نیبر ہڈ کونسل میں 20,000 سے 45,000 آبادی والی کونسل میں 5 جنرل کونسلرز ، 2 خواتین کونسلرز اور ایک اقلیتی کونسلر منتخب ہو گا،13,000 سے 20,000 آبادی کی کونسل میں 4 جنرل کونسلرز ، ایک خاتون اور ایک اقلیتی کونسلر منتخب ہو گا ،6,000سے 13,000آبادی کی کونسل میں3 جنرل کونسلرز ، ایک خاتون اور ایک اقلیتی کونسلر منتخب ہو گا ،جبکہ 6,000 سے کم آبادی والی کونسل میں 2 جنرل کونسلرز ، ایک خاتون اور ایک اقلیتی کونسلر پرمنتخب ہو گی، نیبر ہڈ کونسل اور پنجائیت کے انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر ہونگے ،جنرل کونسلر کے انتخابات خفیہ رائے دہی اور ایک ووٹ ایک کونسلر کو کاسٹ کیا جائے گا ۔