پیر، 16 ستمبر، 2019

پچیس کروڑ گھپلے کی نذر

نوشہرہ وای سون (نمائندہ خوشاب نیوز ڈاٹ کام ملک فرحان فاروق اعوان)بین الاقوامی شہرت یافتہ جھیل اوچھالی کی تزئین وآرائش میں ناقص اور غیر معیاری میٹریل کے استعمال کا انکشاف ہوگیاکام مکمل ہونے سے پہلے ہی دیواروں اور سڑک میں دراڑیں پڑ گئی ہیں تفصیل کے مطابق حکومت نے ٹی ڈی سی پی کے ذریعے اپنے ایک من پسند ٹھیکیدار کو نوازنے کے لئے کنہٹی باغ،کھبیکی جھیل اور اوچھالی جھیل کی رینوویشن کا تیس کروڑ کا ٹھیکہ دیا جس میں سے تقریبا پچیس کروڑ خرچ کر دئیے گئے ناقص میٹریل کی وجہ سے کنہٹی باغ اور جھیل کھبیکی کا کام بھی تکمیل سے قبل ہی کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا اب ٹھیکیدار نے باقی پیسہ بھی خوردبرد کرنے کے لیے محکمہ ٹورازم پنجاب سے ملکر جھیل اوچھالی پر بھی دھڑلے سے ناقص میٹریل کا استعمال شروع کیا ہوا ہے جھیل اوچھا لی غیر ملکی مہمان پرندوں کی وجہ سے بین الاقوامی شہرت یافتہ سیاحتی مقام ہے اس لئے اس میگا ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ میں گھپلوں اور غیر معیاری ناقص میٹریل کے استعمال کی غیر جا نبدارانہ انکوائری کرائی جائے وادی سون کی مختلف مکاتبِ فکر کی شخصیات ملک صفدر حسین،چوہدری عنایت حسین،ملک شیر خان اور حاجی عاشق احمد نے پنجاب حکومت کمشنر سرگودھا شیخ ظفر اقبال اور ڈی سی خوشاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے اس میگا پروجیکٹ کا آڈٹ کرایا جائے۔

 نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مفسر قرآن،مفکر اسلام ضیاء الامت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری کا سالانہ عرس پاک 17,18,19,20محرم الحرام کو بھیرہ شریف میں منعقد ہوگا عرس پاک کی محافل کی صدارت سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت پیر محمد امین الحسنات شاہ کریں گے محمد جاوید اقبال کھارا مرکزی سیکرٹری اطلاعات الکرم فرینڈز کے مطابق 17محرم الحرام کو اے ٹی آئی کے زیر اہتمام سالانہ ضیاء الامت سیمینار 18محرم الحرام کو بعد از عشاء عالمی محفل حسن قرات،19محرم الحرام کو چادر پوشی اور تربیتی نشت جبکہ 20محرم الحرام کو خطابات کے علاوہ عالم اسلام اور پاکستان کیلئے سجادہ نشین صاحب خصوصی دعا فرمائیں گے۔محمد جاوید اقبال کھارا نے مزید کہاکہ عرس پاک کے تمام تر انتظامات مکمل ہوچکے ہیں اور کل سے ان شاء اللہ قافلو ں کی آمد شروع ہوجائے گی۔