ہفتہ، 21 ستمبر، 2019

ناجائز اسلحہ، جعلی چیک ،جرمانے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سٹی پولیس جوہرآباد نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث زیر حارست ملزم محمد ساجد سے دوران تفتیش اس کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ تیس بور پسٹل برآمد کر لیا ، ملزم کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ 

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سٹی پولیس جوہرآباد نے جعلی چیک جاری کرنے کے الزام میں ناصر نامی ایک شخص کے خلاف زیر دفعہ نے489ت پ مقدمہ درج کیا ہے ، یہ مقدمہ افتخار ٹاون کے رہائشی امجد اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا ، ایف آئی آر کے مطابق فریقین کے مابین کاروباری لین دین تھا ، اس دوران ملزم ناصر نے امجد اقبال سے 20ہزار روپے کی رقم حاصل کی اور اس کے بدلے حبیب بینک جوہرآباد برانچ کا چیک جاری کیا جو اکاونٹ میں رقم نہ ہونے کے باعث ڈس آنر ہو گیا ۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)فاضل ٹاون جوہرآباد میں نامعلو چوروں نے محمد نصر اللہ کا ایک لاکھ روپے مالیت کا ہنڈا ون ٹو فائیو موٹر سائیکل چوری کر لیا ، سٹی پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک ان کی نشاندہی نہیں ہوئی ، ایف آئی آر کے مطابق محمد نصر اللہ نے اپنا موٹر سائیکل گھر کے گیراج میں کھڑا تھا جسے نامعلوم چوروں نے رات کی تاریکی میں گیراج کے تالے کاٹ کر چور ی کیا ۔ 

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)اسسٹنٹ کمشنر خوشاب افتخارر خان بلوچ نے جوہرآباد ، مٹھہ ٹوانہ ، ہڈالی اور روڈہ میں اشیائے خوردو نوش کے نرخوں کی پڑتال کے دوران کرانفروشی کے مرتکب دس سبزی و پھل فروشوں کو مجموعی طور پر تیس ہزار روپے جرمانہ کیا ، جن دکانداروں کو جرمانہ کیا گیا ہے ان میں زوہیب علی،محمد علی، محمد جبار،محمد فیروز،محمد عتیق،محمد دلاور، محمد جہانزیب،محمد حیدر ، محمد عاطف اور محمد سرفراز شامل ہیں ، متذکرہ دکانداروں نے اپنی دکانوں پرنرخنامے آویزان نہیں کئے اورپھل اور سبزیاں مہنگے داموں بیچ رہے تھے ۔