پیر، 16 ستمبر، 2019

ڈی پی ایس میں یوم دفاع کی تقریب

خوشاب نیوزڈاٹ کام) یو م دفاع پاکستان اور کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لیے ڈسٹرکٹ پبلک سکول انیڈ انٹر کالج جوہرآباد میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا -تقریب کے مہمان خصوصی ایڈنیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خوشاب عدیل حیدر تھے -تقریب میں اے ڈی سی (جی) خوشاب نادیہ شفیق،ڈپٹی ڈا ئر یکٹر کالجز تنویر احمد قریشی،پروفیسر بدر منیر الدین،سید امداد حسین ہمدانی ایڈووکیٹ،عمر خان،بورڈ آف گورنرز کے ممبران، پرنسپل ادارہ راجہ محمد عرفان،اساتذہ اور طلباء و طالبات نے شرکت کی -ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عدیل حیدر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریب کے انعقاد کا مقصد دفاع وطن کے خاطر جان قربان کرنے والوں کونذرانہ عقیدت پیش کرنا،کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار او ر موجودہ جنگی حالات کی تناظر میں کسی بھی بڑے چیلنج سے نمٹنے کے لیے اپنے آپ کو ہر وقت تیاررکھنا ہے -انہوں نے تقریب میں تقاریر،ٹیبلوز اور کمپیرنگ کرنے والے طلباء و طالبات اور ادارہ ہذا کی انتظامیہ و اساتذہ کی کوششوں کو سراہا -پرنسپل ڈی پی ایس راجہ محمد عرفان نے اختتامی خطبہ پیش کرتے ہوئے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور تمام ٹیم ممبرز کو مختصر وقت میں اچھا ریسپانس دینے اور ان کی محنت کو سراہا -انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر بچوں کی نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کے علاوہ ان کی چھپی ہوئی صلاحتیوں کو نکھارنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور ادارہ ہذا کے طلباء و طالبات کو ملک کی بہترین خدمات کرنے کے لیے تیارکریں گے -انہوں نے بتایا کہ عنقریب ادارہ ہذا میں سٹوڈنٹس کو نسل کا قیام عمل میں لایا جائیگا اور ایک جمبوری طریقے سے اس کونسل کا انتخاب کیا جائیگا -قبل ازیں سکول کے طلبا ء اطالبات نے تقریب میں تقاریر،ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش کیئے۔