جمعہ، 13 ستمبر، 2019

کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر اور ڈی پی او حسن اسد علوی کی قیادت میں مقبو ضہ کشمیر میں بھارت کے ظالما نہ اقدامات اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے میونسپل کمیٹی میانوالی سے جہاز چوک تک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو واحد ارجمند ضیا ء، اے ڈی سی فنا نس اینڈ پلا ننگ اعجاز جو ئیہ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122انجینئر عبیدا للہ خان، پر وفیسر ڈاکٹر ظفر خان، سی ای او ایجو کیشن سید وحید الدین، ڈی ای او ایجو کیشن ڈاکٹر سلیم چو ہان، اسسٹنٹ کمشنر فرحان مجتبیٰ، اے سی ایچ آر ایم عمر فاروق اور جملہ سرکاری محکموں کے ضلعی افسران و سٹاف، میانوالی شہر کی سیاسی و سما جی شخصیات،تاجران، وکلاء، علماء، طلبا ء، امن کمیٹی کے اراکین، میڈیا نمائندگان اور تما م شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے غیور و حریت پسند شہریوں نے ریلی میں شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے مختلف نعروں پر مبنی بینرز، پینا فلیکسز،پلے کارڈ ز اور کشمیر و پاکستان کے پر چم اٹھا رکھے تھے۔ریلی کے شرکاء تما م راستے، نعرہ تکبیر اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے رہے۔ریلی کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نا صر محمود بشیر نے شرکاء سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ کشمیر ی بھائیوں کیلئے میانوالی کے شہریوں بلکہ بچے بچے کا جذبہ اخوت قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اس امر کا غماز ہے کہ ہم کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس شدت کی گرمی اور چلچلاتی دھو پ میں اپنے کشمیری مظلو م بھائیوں سے یکجہتی کیلئے نکلنا اور ان کے حق کیلئے آواز بلند کر نا بلا شبہ پا کستان کی قوم کی کشمیر بھائیوں سے والہانہ محبت کا اظہار ہے۔ڈی پی او حسن اسد علوی نے اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ہم بھارت کی جا نب سے کشمیر کی حثیت کو بدلنے اور گزشتہ 40روز سے مقبو ضہ کشمیر کے لا کھوں لوگوں کوگھروں میں محبوس رکھنے کی بھر پور مذمت کر تے ہیں اور اقوام عالم سے مطالبہ کر تے ہیں کہ وہ مظلو م کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلا نے کیلئے اپنا کردار ادا کر یں۔آخر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو واحد ارجمند ضیا ء نے کشمیر کی آزادی، بھارتی مسلح افواج کی بر بادی اورملکی ترقی وا ستحکا م کیلئے خصوصی دعا کروائی۔