جمعہ، 20 ستمبر، 2019

فنڈز کی منتظرسڑک لوگوں کی جان لینے لگی

فائل فوٹو
خوشاب نیوز ڈاٹ کام )نورپورتھل سے براستہ نکڑو شہید جھنگ روڈ پچھلے ڈیڑھ سال سے تعمیر کا منتظر موجودہ حکومت کی جانب سے فنڈز فراہم نہ ہو سکے سابقہ دور حکومت میں نورپورتھل سے براستہ نکڑو شہید جھنگ روڈ کی تعمیر کا ٹھیکہ دیا گیا جس پر ٹھیکیدار نے پرانی سڑک کو اکھا ڑ کر پتھرڈال دیا حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی اس روڈ کے فنڈز منجمد کر دیے گئے جس کی وجہ سے نورپورتھل کے متعدد جنوبی دیہاتوں کے باسیوں کو نورپورتھل آمد میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے سڑک پر ڈالے گئے پتھر کی وجہ سے کئی ایک حادثات میں قیمتی جانیں بھی ضائع ہو چکی ہیں جنوبی دیہاتوں سے آنے والا کوئی بھی مریض سڑک کی خرابی کی وجہ سے ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی راستہ میں دم توڑ دیتا ہے شہریوں محمد امجد کھارہ۔صابرحسین کھارہ۔محمد رمضان۔ناصر حسین ودیگر نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سڑک کے فنڈز کی فراہمی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے تاکہ مزید قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچ سکیں۔