منگل، 10 ستمبر، 2019

ضلع خوشاب یوم عاشور عقیدت واحترام اور مذہبی رواداری کیساتھ منایا گیا

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ملک بھر کی طرح ضلع خوشاب میں بھی یوم عاشور کے موقع پر مجالس عزا منعقد کی گئی جبکہ علم، تعزیے اور ذوالجناح کے ماتمی جلوس بھی نکالے گے۔ تفصیلات کے مطابق حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر کے طول وعرض میں مجالس عزا،علم وتعزیہ اور ذوالجناح کے ہزاروں جلوس برآمد ہوئے جس بڑی تعداد میں عزاداروں نے شامل ہو کر ماتم داری اور نوحہ خوانی کرکے اپنا پرسہ پیش کیا۔ علمائے کرام اور ذاکرین نے فلسفہ شہادت بیان کرتے ہوئے 
حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقا کی دین اسلام کی سربلندی کیلئے کربلا کے تپتے ریگزار میں پیش کی گئی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ امام بارگاہوں میں مجالس عزا کے اختتام پر شبیہہ علم وذوالجناح اور تعزیے کے بڑے بڑے جلوس ہوئے جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے گزر کر شام کو واپس آستانوں پر اختتام پذیر ہو گئے۔ اس موقع پر پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے تھے۔ موبائل سروس بند رکھی گئی جو کہ رات کو نوبجے بحال ہوئی۔