جمعہ، 6 ستمبر، 2019

انتظامیہ نے نہ روکا تو اگلے جمعہ کو بزور بازو قبضہ گروپ کو روکیں گے

  خوشاب نیوز ڈاٹ کام ) سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا نے کلمہ چوک خوشاب پر ایک احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو ایک ہفتہ کا نوٹس دیا ہے کہ وہ نیو لاری اڈا خوشاب کے سامنے حکومت پنجاب کے رقبہ پر ہونے غیر قانونی قبضہ کو روکے بصورت دیگر ہم خود اس قبضہ کو بازور روک دیں گے اور حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہو گی انہوں نے اراکین اسمبلی پر زور دیا کہ وہ گھوگو گھوڑے نہ بنے اور عوامی نمائندگی کا حق ادا کرتےہوئے حکومت کے رقبہ پر قبضہ نہ 
اسے بھی ضرور پڑھیں:لاری اڈاکے ہاکروں کی سیاست کا دور ختم ہوچکا
ہونے دیں قبل ازیں یہ ریلی پرانا چو ک خوشاب سے شروع ہوئی اور مین بازار سے گزرتی ہوئی کلمہ چوک پر پہنچی اس ریلی سے خانزادہ قاری محمد عبداللہ جمعیت علماء اسلام ،چوہدری ارشد محمود مسلم لیگ(ن) نے بھی خطاب کیا ریلی میں ،حبیب الرحمن ،سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی جوہرآباد اشرف اعوان،منیر طاہر ایڈووکیٹ ،سیف اللہ خان ایڈووکیٹ،سماجی راہنما محمد فیاض زرگر اور سابق کونسلروں کے ساتھ ساتھ شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی خوشاب سے ہمارے نامہ نگار کے مطابق سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا کی قیادت میں ہاکی سٹیڈیم سے ملحقہ جگہ پر پرائیویٹ افراد کی طرف سے  
قبضہ کے خلاف پرانا چوک سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ،ریلی کے شرکا نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مبینہ قبضہ کے خلاف نعرے درج تھے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا ،مولانا عبداللہ احمد ،صدر انجمن تاجران حاجی حبیب الرحمن ،چوہدری ارشد محمود ایڈوکیٹ ، چوہدری شجاع الرحمن ٹیپو ،حاجی جاوید جوئیہ، چوہدری اسلم نے کہا کہ سٹیڈیم سے ملحقہ خالی جگہ سپورٹس بورڈ کی ملکیت ہے جس پر ضلع خوشاب کے نوجوانوں کیلئے سپورٹس جمنیزیم تعمیر کیا جانا ہے جسکے لیے باقاعدہ فنڈز بھی مختص ہو چکے ہیں لیکن اب کچھ لوگ اس جگہ پر ناجائز قبضہ کررہے ہیں انہوں وزیراعظم پاکستان، آرمی چیف اور دیگر متعلقہ اداروں سے ناجائز قبضہ مافیا کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر سرکاری جگہ پر کام بند نہ کیا گیا تو آئندہ جمعہ کے روز احتجاجی دھرنا دیا جائے گا ،ریلی میں مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کے نمائندگان سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ریلی کلمہ چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔