جمعہ، 6 ستمبر، 2019

ریسکیو 1122خوشاب نے 6ستمبر یوم دفاع ویوم یکجہتی جموں کشمیر منایا

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی جی ریسکیو 1122پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر ریسکیو 1122خوشاب نے 6ستمبر یوم دفاع کو بطور یوم شہدائے ریسکیو 1122 اور یوم یکجہتی جموں کشمیر منایا اس حوالے سے ریسکیو آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ریسکیو افسران،ریسکیو عملہ اور ریسکیو محافظوں نے شرکت کی اس امر کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122خوشاب ڈاکٹر نیئر عالم نے میڈیا بریفنگ کے دوران کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نیئر عالم نے کہا کہ ریسکیو 1122ادارہ کا عملہ جس طرح بے لوث اور دل و جان سے دکھی انسانیت کی خدمت کر رہا ہے اس کی زندہ مثال ریسکیو 1122 کے شہداء ہیں جنہوں نے حادثات،آتشزدگی اور دیگر واقعات میں متاثرہ لوگوں کی جانوں کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا انہوں نے بتایا کہ خوشاب خالق آباد کے رہائشی شہید محمد شریف ریسکیو 1122خوشاب میں سال 2009سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے جنوں نے سال 2011میں ریسکیو سروسز فراہم کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اس موقع پر ڈاکٹر نیئر عالم نے کہا کہ ہم اپنے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک و قوم کی بقاء اور حفاظت کے لئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تقریب کے بعد ریسکیو افسران اور ریسکیو عملہ نے یوم دفاع شہید محمد شریف ریسکیو1122 خوشاب کے اہل خانہ کے ساتھ منایا اور شہید کے بچوں کو تحائف دیئے اور شہید محمد شریف کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھاتے ہوئے شہید کی آخری آرام گاہ پر سلامی پیش کی علاوہ ازیں ڈی سی خوشاب کے زیر نگرانی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے یوم دفاع کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں مقبوضہ جموں کشمیر کے ساتھ اتحاد یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور ریلی کے اختتام پر مادر وطن کے تمام شہیدوں کے لئے دعا بھی گئی۔