ہفتہ، 14 ستمبر، 2019

نااہل حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا

Image result for ‫وارث کلو‬‎
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پنجاب اسمبلی کے رکن ملک محمد وارث کلو نے کہا ہے کہ کشکول توڑنے کے دعویدار حکمرانوں نے سخت شرائط پر بھاری قرضے حاصل کر کے اپنے انتخابی منشور کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام کو بھی مایوسیوں اور محرومیوں کی دلدل میں دھکیل دیا۔ پی ٹی آئی کی حکومت کی جانب سے اپنے اقتدار کے قلیل عرصہ میں لئے گئے قرضوں کا حجم گذشتہ حکومت کے پانچ سالہ دورِ حکومت کے قرضوں سے کہیں زیادہ ہے۔ جوہرآباد میں مسلم لیگی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں اور ناقص حکمت عملی کی بدولت ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے اور ملکی معیشت بچانے کیلئے آئی ایم ایف سے لئے جانیوالے بھاری قرضے ڈوبتے کو تنکے کا سہارا دینے کے مترادف تھے ۔ انھوں نے کہا کہ وطن عزیز میں پہلے ہی غربت اور مہنگائی عروج پر ہے اور پاکستان کے مفلوک الحال عوام مہنگائی کے شکنجے میں جکڑے ہوئے ہیں ۔