جمعرات، 12 ستمبر، 2019

دیرینہ عداوت کا شاخسانہ دن دیہاڑے قتل

خوشاب نیوزڈاٹ کام)  شاہپورسرگودہا روڈ پر زرعی بینک کے سامنے دیرینہ دشمنی کی بنا پر دو افراد نے دن دیہاڑے گیارہ بجے فائرنگ کر کے ایک شخص یوسف میکن سکنہ ریاض الخطیب کالونی کو موت کے گھاٹ کے اتار دیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی شاہپور سرکل خالد خان، ایس ایچ او افضل لالی موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو ضروری کاروائی کے لئے ہسپتال پہنچا دیا تفصیلات کے مطابق ریاض الخطیب کالونی کا رہائشی یوسف میکن اپنے بھانجے شفیق کے ہمراہ کچہری سے پیشی بھگت کر واپس جا رہا تھا کہ زرعی بینک کے سامنے موٹرسائیکل پر سوارمبینہ طور پر دو افراد نے انہیں روک لیا اور یوسف میکن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ مقتول کے بیٹے عدنان نے تین ماہ قبل ایک نوجوان غلام عباس شاہ کو معمولی تنازعے پرچاقومار کرقتل کر دیا جو اس مقدمہ قتل میں جیل میں ہے۔ یوسف میکن کا قتل اسی قتل کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔