ہفتہ، 7 ستمبر، 2019

پٹواری اعجاز کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون تحصیل نوشہرہ کی انتظامیہ اعجازپٹواری کے خلاف قانونی کاروائی کرےمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انگہ سے تعلق رکھنے والےریٹائرڈ صوبیدار ملک عزیز شاہین اعوان نے الزام لگایا ہے کہ کچھ یوم قبل محمّد اعجاز پٹواری نے مجھ سے انتقال کے 30000 روپے بطور رشوت وصول کیے لیکن ابھی تک انتقال پاس نہیں کروایا۔ پٹواریمزکور مبینہ طور پر نے انتقال نمبر 1354اور 1356کے 30000 روپے مجھ سے بطور رشوت وصول کئے اور روزانہ کئی زمینداروں کی جیبوں سے لاکھوں روپے لوٹ رہا ہے اور یہ پٹواری پہلے بھی رشوت لینے کے جرم میں معطل رہا ہے لیکن محکمہ مال نے ابھی تک اسے تحصیل نوشہرہ میں پٹواری لگایا ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ متذکرہ پٹواری کو معطل کیا جائے اور اسکے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔صوبیدار(ر) عزیز شاہین نے اے۔سی نوشہرہ،ڈی۔سی خوشاب ،اینٹی کرپشن خوشاب ،کمشنر سرگودھا اور اعلی حکام سےنوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔