crime لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
crime لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

پیر، 23 ستمبر، 2019

ایک قتل ایک زخمی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)م معمولی تلخ کلامی پرثمرسلطان وغیرہ نےفائرنگ کرکےعمردرازکوقتل اسکےساتھی مدثرکوزخمی کردیا ۔ گزشتہ روزجبی میں اتواررات نوبجےعمردرازولدسرخرو­خان سکھیال اعوان،مدثرولدمحمدخان­ بڈھیال اعوان وغیرہ دارہ سکھیال جبی پرموجودتھےاچانک محمدضیامسلح پسٹل،نےللکاراکہ آج آپکوزندہ نہیں چھوڑیں گےاورمحمدضیا،ث۔رسلطا­ن ولدآحمدشیرگجیال اعوان،مسلح رائفل،محمدیاسرولدطار­ق گنجیال اعوان،مسلح پسٹل،شبیرولدصوبیدارآ­حمدشیر،سمیع ولدمحمدامیر،بابرولدش­یرمحمدگجیال ساکنائےجبی نےاندھادھندفائرنگ کردی جس سےعمردرازاورمدثرزخمی­ ھوگئےدونوں کو فوری جوھرآبادڈی ایچ کیوھسپتال منتقل کیاگیالیکن ہسپتال پہنچنےسےقبل عمرداردم توڑگیاجبکہ مدثرزیرعلاج ھے مقتول کےبیٹےمحمدجبارکی مدعیت میں تھانہ مٹھہ ٹوانہ میں ثمرسمیت چھ ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

ہفتہ، 21 ستمبر، 2019

سابق ایم پی اے کے گھرمسلح ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)‏ شام کا اندھیرا پھیلتے ہی ضلع خوشاب میں ڈاکو و چوربے لگام  ہوگئے۔ جماعت اسلامی کے رہنما وسابق رکن پنجاب اسمبلی کیپٹن() رڈاکٹر محمد رفیق کی رھائش گاہ جوہرآباد خوشاب مین روڈ پر ڈکیتی کی مسلح واردات۔ بتا یا جاتا ہے کہ چار نامعلوم مسلح ڈاکو شام مغرب کے قریب گھر میں داخل ھوئےاور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کی نقدی و طلائی.زیورات لوٹ لے گئے لے گئے تاہم تمام خاندان کے افراد محفوظ ھیں.۔ علاوہ ازیں ‏نامعلوم چوروں نے نیو سٹلائٹ ٹاؤن جوھرآباد سی بلاک کے رھائشی احمد اقبال کو ہنڈا ون ٹو فائیو موٹر سائیکل سے محروم کردیاآج رات آٹھ بجے گھر سے باہر نکلا تو موٹر سائیکل موجود نہ تھا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

ن لیگ کے سابق وزیر کی ساتھیوں سمیت ضمانت مستقل ہوگئی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ایڈیشنل سیشن جج خوشاب محترمہ نبیلہ جعفری نے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر ملک آصف بھاء سمیت انکےساتھ32 ملزمان کی عبوری ضمانتوں کو مستقل ضمانت میں تبدیل کردیا۔ یاد رہے کہ خوشاب پولیس نے 6 ستمبر کو سابق صوبائی وزیر ملک آصف بھا کے خلاف انکے 32 ساتھیوں سمیت سپورٹس جمنیزیم کی جگہ پر مبینہ قبضہ کیخلاف ریلی نکالنے پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کیا تھا اور بعد ازاں عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی تھی ۔ آج ملک آصف بھا اور دیگر ملزمان کی جانب سے ملک منیر طاہر اعوان ایڈووکیٹ، راجہ ارشد ایڈووکیٹ اور اعظم جنجوعہ ایڈووکیٹ بطور وکلائے صفائی پیش ہوئے ۔ عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد آصف بھا سمیت تمام ملزمان کی ضمانتیں کنفرم کردیں۔

ناجائز اسلحہ، جعلی چیک ،جرمانے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سٹی پولیس جوہرآباد نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث زیر حارست ملزم محمد ساجد سے دوران تفتیش اس کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ تیس بور پسٹل برآمد کر لیا ، ملزم کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ 

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سٹی پولیس جوہرآباد نے جعلی چیک جاری کرنے کے الزام میں ناصر نامی ایک شخص کے خلاف زیر دفعہ نے489ت پ مقدمہ درج کیا ہے ، یہ مقدمہ افتخار ٹاون کے رہائشی امجد اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا ، ایف آئی آر کے مطابق فریقین کے مابین کاروباری لین دین تھا ، اس دوران ملزم ناصر نے امجد اقبال سے 20ہزار روپے کی رقم حاصل کی اور اس کے بدلے حبیب بینک جوہرآباد برانچ کا چیک جاری کیا جو اکاونٹ میں رقم نہ ہونے کے باعث ڈس آنر ہو گیا ۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)فاضل ٹاون جوہرآباد میں نامعلو چوروں نے محمد نصر اللہ کا ایک لاکھ روپے مالیت کا ہنڈا ون ٹو فائیو موٹر سائیکل چوری کر لیا ، سٹی پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک ان کی نشاندہی نہیں ہوئی ، ایف آئی آر کے مطابق محمد نصر اللہ نے اپنا موٹر سائیکل گھر کے گیراج میں کھڑا تھا جسے نامعلوم چوروں نے رات کی تاریکی میں گیراج کے تالے کاٹ کر چور ی کیا ۔ 

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)اسسٹنٹ کمشنر خوشاب افتخارر خان بلوچ نے جوہرآباد ، مٹھہ ٹوانہ ، ہڈالی اور روڈہ میں اشیائے خوردو نوش کے نرخوں کی پڑتال کے دوران کرانفروشی کے مرتکب دس سبزی و پھل فروشوں کو مجموعی طور پر تیس ہزار روپے جرمانہ کیا ، جن دکانداروں کو جرمانہ کیا گیا ہے ان میں زوہیب علی،محمد علی، محمد جبار،محمد فیروز،محمد عتیق،محمد دلاور، محمد جہانزیب،محمد حیدر ، محمد عاطف اور محمد سرفراز شامل ہیں ، متذکرہ دکانداروں نے اپنی دکانوں پرنرخنامے آویزان نہیں کئے اورپھل اور سبزیاں مہنگے داموں بیچ رہے تھے ۔

مساجد میں پولیس کی کھلی کچہریاں

خوشاب نیوز ڈاٹ کام ) عوام میں پولیس کا تشخص بہتر بنانے کے لیے پولیس افسران کی مساجد میں کھلی کچہریاں ۔ڈی ایس پی نورپورتھل سرکل مہر جاوید اقبال نے نورپورتھل مسجد اقصا ء جبکہ ایس ایچ او کٹھہ عنایت اللہ بھچر اور ایس ایچ او خوشاب راجہ ارشد عباس نے بھی نماز جمعہ کے بعد مساجد میں کھلی کچہریاں لگائی اور عوام سے ان کے مسائل سنے۔

جمعہ، 20 ستمبر، 2019

سزائے موت و جرمانہ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب سجاد حسین سندھر نے تھانہ کٹھہ سگھرال کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ناڑی کے رہائشی محمد نواز اعوان کو سزائے موٹ اور دس لاکھ روپے معاوضے کا حکم سنا دیا ، استغاثہ کے مطابق مجرم محمد نواز ولد محمد حیات اعوان نے موضع ناڑی میں معمولی تلخ کلامی کی بنا پر فائرنگ کر کے ایک شخص محمد ریاض ولد عطا محمد کو قتل کیا تھا ، کٹھہ سگھرال پولیس نے ملزم کے خلاف زیر دفعہ302ت پ مقدمہ درج کر کے بعد از تفتیش چالان فاضل عدالت میں پیش کیا تھا ۔

پرائیویٹ سکولوں کے تین پرنسپل گرفتار مزید کے لیے چھاپے


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ضلع خوشاب کےنجی تعلیمی اداروں کے تین پرنسپل گرفتار مزید کی گرفتاریوں کے لیے چھاہے۔ تفصیلات کے‏ مطابق محکمہ سوشل سیکورٹی خوشاب کی کارروائی ملازمین کے سوشل سیکورٹی واجبات کی عدم ادائیگی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے پر آئی ایم ایل کالج جوہرآباد کے لیاقت اسرا سکول جوہرآباد کے بلال حفیظ اور دی ارقم سکول جوہرآباد کے عصمت نواز کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اسلامی انٹرنیشل سکول اور پانچ پٹرول پمپس مالکان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔

جمعرات، 19 ستمبر، 2019

پی ٹی آئی رہنما بھرے بازار میں قتل

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پی ٹی آئی رہنما بھرے بازر میں قتل ، ملزمان فرار، شہر میں غم و غصہ بتایا جاتا ہے کہ بھاگٹانوالہ مین بازار میں پی ٹی آئی رہنما ملک خالد اعوان خریدار ی میں مصروف تھا کہ اسی دوران مبینہ طور پر خالد مانڈا اور 3نا معلوم افراد مسلح پسٹل موٹر سائیکلوں پر سوار آگئے اور آتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے خالد اعوان شدید زخمی ہو گئے لہذا فوری طور پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بھاگٹانوالہ لے جایا گیا جہاں پر نازک حالت کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال سرگودھا ریفر کیا گیا لیکن وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ بھاگٹانوالہ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا۔خبر سنتے ہی عوام کا جم غفیر ہسپتال پہنچ گیا۔ آخری اطلاعات آنے تک ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے ۔

بیٹے اور کمسن پوتے کو قتل کرڈالا

فائل فوٹو
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) زمین کے تنازعہ پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے اور پوتے کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ بہو شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق بھاگٹانوالہ کے نواحی موضع بہک دائم کے رہائشی محمد سرفراز نے زمین کے تنازعہ پر جھگڑے کے دوران طیش میں آ کر فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر اس کا بیٹا صفدر، اس کا کمسن پوتا احمد اور بہو شدید زخمی ہوگئے جن کو فور ی طور پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال بھاگٹانوالہ شفٹ کیا گیا جہاں پر صفدر اور احمد دم توڑ گئے۔ تھانہ لکسیاں پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیں۔

بدھ، 18 ستمبر، 2019

انتظامیہ کی پراسرار خاموشی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)تحصیل انتظامیہ کی ناک کے نیچے بیمار اور مردہ چکن کی فروخت عروج پر۔ تاجر حضرات نے ریٹ لسٹیں غائب کردیں۔ مصنوعی مہنگائی اور ناجائز منافع خوری نے گرانفروشوں کی چاندی کردی۔ عوام کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر شاہپورصدر میں مرغ فروش فالج زدہ،بیمار اور مردہ چکن کھلے بندوں فروخت کررہے ہیں۔ جسکی وجہ سے عوام میں بہت سے متعدی امراض اور پیچیدہ بیماریوں کا خدشہ جنم لے چکا ہے۔ جبکہ انکے دیکھا دیکھی باقی تاجر حضرات نے بھی ملاوٹی اور غیرمعیاری اشیائے صرف بیچنا شروع کردی ہیں۔ جبکہ تحصیل انتظامیہ کی چشم پوشی کیوجہ سے تمام دکاندار حضرات نے نرخنامے بھی غائب کردئیے ہیں۔ اور من مانی قیمتوں پر چیزیں فروخت کررہے ہیں۔ عوام کے احتجاج پر حکومت کو مہنگائی کا ذمہ دار قرار دیکر ناجائز منافع خوری کرنا معمول بن چکا ہے۔ جبکہ افسران جو ان سب معاملات کی دیکھ بھال کرتے ہیں خوابِ خرگوش میں مست ہیں۔ اور متعلقہ محکموں کے اہلکاران ملی بھگت کرکے سب اچھا ہے کی رپورٹ ارسال کردیتے ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں نے انتظامی افسران و عملہ کی نااہلی اور ملی بھگت کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ افسران سے اس خراب ترین صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

نقل لگانے والا طالب علم گرفتار

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نویں کے طالبعلم کیخلاف انگریزی کے پرچے میں نقل پر مقدمہ درج سٹی پولیس جوہرآباد نے امتحانی مرکز ٹیکنیکل ہائی سکول میں نویں جماعت کے امتحان میں انگلش کے پیپر کے دوران نقل کرنے پر رحمن کالونی کے رہائشی ایک طالبعلم سلیمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ مقدمہ امتحانی مرکز کے سپرنٹنڈنٹ امتحانات محمد نصراﷲ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق امتحانی مرکز کے نگران سٹاف نے طالبعلم سلیمان کو نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا۔

طالبہ اغوا و زیادتی کا شکار

فائل فوٹو
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)چھٹی پر سکول سے گھر جاتی دسویں جماعت کی طالبہ کو اوباش نوجوان نے ساتھی کی مدد سے اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا،تفصیلات کے مطابق ساہیوال سرگودھا کے قصبہ جودھ پور کی رہائشی غلام سکینہ زوجہ اسماعیل نے پولیس کو بتایا کہ میری18سالہ بیٹی" ر" گرلز سکول ساہیوال میں دسویں کلاس کی طالبہ ہے. مسمات " ر "سکول سے چھٹی پر گھر آ رہی تھی کہ راستہ میں عباس پور کالونی کا رہائشی شانی ولد رمضان نامعلوم ساتھی کے ہمراہ رابعہ کو اغواء کر کے لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا اور میری بیٹی وآپس کرنے سے بھی انکاری ہے پولیس تھانہ ساہیوال نے ملزمان کیخلاف لڑکی کی والدہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔

منگل، 17 ستمبر، 2019

پانچ بار موت کی سزا

فوٹو فائل 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج خوشاب اشفاق آحمدگجرنےگزشتہ سال برہان ٹاؤن ٹاؤن جوہرآباد میں اپنے چار بچوں اور خاوند کو قتل کرنے کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پرمسماۃ گلنازکو پانچ بار سزائے موت اور بھاری جرمانے کا فیصلہ سنایا دیا۔ یاد رہے کہ مجرمہ گلناز نے گزشتہ برس اپنے خاوند، بیٹیوں اور دو بیٹوں پر مشتمل پورے کنبے کو کلہاڑیوں اور چھریوں کے پہ در پہ وار کرکے موت کی نیند سلا دیا تھا اور قتل کی سنگین واردات کے بعد ملزمہ گلناز نے مقتولین کی نعشوں پر
فوٹو فائل
 پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں تھی اور تھانہ جاکر گرفتاری دیدی تھی ۔ پولیس نے مقتول 34سالہ محمد اسمعیل اور اسکے چار بچوں کے قتل کے الزام میں ۔تھانہ سٹی جوہرآباد میں ملزمہ گلناز کے خلاف مقتول خاوند کے بھائی کی مدعیت میں زیر دفعہ 302ت پ مقدمہ درج کیا تھا۔مقتول اسمعیل جوہرآباد میں رکشہ چلاتا تھا ۔اس کی شادی 2007میں گلناز کے ساتھ ہوئی تھی۔

پیر، 16 ستمبر، 2019

وادی سون، مقدمہ قتل کا فیصلہ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب سجاد حسین سندھڑ نے تھانہ نوشہرہ کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے دو ملزمان کو عمر قید جبکہ شک کا فائدہ دیتے ہوئے ایک ملزم کو بری کرنے کا حکم سنا دیا ہے استغاثہ کے مطابق گل فراز ' محمد طارق اور حمزہ بلال نے 7جولائی 2018کو شکر کوٹ نوشہرہ کے رہائشی محمد نعیم کو دیرینہ عداوت کی بنا پرقتل کیا تھا جس پر تھانہ نوشہرہ نے ملزمان کیخلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا اور چالان عدالت میں پیش کیا جس کا گذشتہ روز فیصلہ سنایا گیا اور گل فراز اور محمد طارق کو عمر قید اورپانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ جبکہ حمزہ بلال کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم سنایا

پرنسپل پر حملہ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام )کدھی کے گاؤں کرپالکہ میں ایک شخص شوکت حیات نے اپنی بھابھی صنم بی بی کو اغوا کر لیا،سٹی پولیس جوہرآباد نے مغویہ کے خاوند عمیر حیات کی مدعیت میں ملزم شوکت حیات اُس کے ساتھیوں محمد سلطان ، محمد انور اور زینب زوجہ انور کے خلاف مقدمہ درج کر کے اُن کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک مغویہ بازیاب نہیں ہوئی۔ 

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام )سیکنڈری سکول برائے ڈیف کے پرنسپل پر تشدد ،4 افراد پر مقدمہسٹی پولیس جوہرآباد نے مظہر حسین اور اس کے چار ساتھیوں کیخلاف گورنمنٹ سیکنڈری سکول برائے ڈیف کے پرنسپل عنایت اﷲ کا راستہ روکنے اور اُسے زدو کوب کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے ۔ایف آئی آر کے مطابق عنایت اﷲ ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ ملزم موٹر سائیکلوں پر آئے اور اسے روک کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ 

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام )سٹی پولیس جوہرآباد نے منشیات کے خلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران قبرستان نسیم کالونی کے قریب چھاپہ مار کر ایک منشیات فروش حسن رضا پتیلا کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضہ سے 1100گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جان لیوا امراض میں مبتلا قیدیوں کو جیل سے رہا کرنےکافیصلہحکومت نے صوبہ بھر کی جیلوں میں معمولی جرائم میں قید جان لیوا امراض میں مبتلا قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ایڈز، ہیپاٹائٹس اور دیگر سنگین بیماریوں میں مبتلاء ایسے قیدی جو چھوٹے جرائم میں سزا یافتہ ہیں انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس اقدام سے جیلوں میں قیدیوں کی تعداد میں کمی ہونے سے جیلوں پر قیدیوں کا دباؤ کم ہو گا۔ 

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈی ایس پی پٹرولنگ خوشاب غضنفر عباس نتھوکہ کی زیر صدارت پٹرولنگ پولیس ضلع خوشاب کے تما م انچارجز کی میٹنگ ڈی پی او آفس جوہرآباد میں منعقد ہوئی۔ڈی ایس پی پٹرولنگ نے جملہ انچارج صاحبان کو ہدایت کیا کہ اپنی پوسٹوں کی صفائی کویقینی بنائیں۔پوسٹوں کے ریکارڈ کو اپ ٹو ڈیٹ رکھیں سرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی دیکھ بھال کریں ان کے موبل آئل کو بروقت تبدیل کروایں۔پہاڑی علاقہ میں واقع پوسٹس پٹرولنگ پوسٹیں جابہ،پیل چوک،خالق آباد خصوصاََ رات کے اوقات میں موثر گشت کریں اور بلیک سپاٹ پر خصوصی توجہ دیں۔تاکہ کسی قسم کا ناخوشگوار واقع رونمانہ ہو۔ 

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام )ڈی پی او خوشاب نے عنایت اللہ بھچر کو ایس ایچ او تھانہ کٹھہ اور پولیس لائن سے امین گھلو کو انچارج سی آئی سٹاف خوشاب تعینات کردیاجبکہ ایس ایچ او کٹھہ دوست محمد لائن حاضرکردیا۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پولیس تھانہ شاہپور سٹی نے دوران چیکنگ ایک مشکوک شخص مراد سکنہ محبوب کالونی شاہپور شہر کی جامہ تلاشی لی اور تیس بور ناجائز پسٹل برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس تھانہ شاہپور نے محمد حسین ماچھی کو مشکوک پاکر چیک کیا اور اس کے قبضہ سے بندوق ری پیٹربارہ بور برآمد کر کے اس کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام )حساس ادارے کی گاڑی کی موٹر سائیکل سوار کوٹکرماردی ۔مقامی صحافی شوکت پرویز کے بھائی کو مظفر گڑھ روڈ پر حساس ادارے کی تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی حادثہ میں موٹر سائیکل سوار یعقوب مسیح زخمی ہو گیا،پولیس نے گاڑی قبضہ میں لے لی جبکہ گاڑی کا نامعلوم ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ زخمی یعقوب مسیح کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نیشنل بینک خوشاب برانچ نے ٹریفک پولیس کے چالان جمع کرنے شروع کر دیئےجس پر سٹی خوشاب کے مقامی ٹرانسپورٹروں نے سکھ کا سانس لیا وفاقی محتسب محمد مشتاق احمد اعوان نے جوہرآباد میں لگائی جانے والی کھلی کچہری کے دوران صدر آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن ملک محمد شفیق سجرا نے وفاقی محتسب محمد مشتاق احمد اعوان کو درخواست دی تھی کہ سٹی خوشاب میں ٹریفک پولیس چالان  این بی پی خوشاب برانچ وصول جمع نہیں کرتے۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی ایس پی سرکل ساہیوال(سرگودھا)ملک محمد انور نے کہا ہے کہ امن کا قیام،جرائم کا خاتمہ،لوگوں کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات ہیں اشتہاری ملزمان منشیات فروشوں،ڈاکوؤں،چوروں اور غنڈہ عناصر کیخلاف پولیس کی مہم جاری رہے گی جس کے لیے سرچ آپریشن کیے جا رہے ہیں ملک انور نے کہا کہ زیر تفتش مقدمات کو بغیر کسی لالچ اور دباؤ کے میرٹ پر یکسو کیا جائے لوگوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے وہ سرکل کے تفتیشی افسران اور ایس ایچ اوز کی میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے انھوں نے کہا کہ پولیس گزشت کو مزید موثر اور فعال بنایا جائے محرم الحرام کے دوران امن کمیٹی تاجروں،صحافیوں،اور معززین شہریوں کا مثبت اور تعمیری کردار قابل تحسین رہا جس پر لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

بھائی اور بھابھی کی ہڈیاں توڑ ڈالی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جناح کالونی ساہیوال میں بیویوں کی لڑائی پر بھائی نے سوٹا سے مسلح ہو کر بھائی اور بھابھی کی ہڈیاں توڑ دیں ملزم ثقلین نے بھائی سبطین اور اسکی بیوی شمیم بی بی کو سوٹا سے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا میاں بیوی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال داخل کروا دیا گیا پولیس تھانہ ساہیوال نے ملزم ثقلین کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

اتوار، 15 ستمبر، 2019

سر شام لاکھوں کی ڈکیتی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ساہیوال سرگودھا کے قصبہ مانگوال کے نزدیک مویشیوں کے بیوپاری کو ڈاکووں نے سر شام اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا نقدی مبلغ ایک لاکھ پانچ ہزار روپے۔ اور موٹرسائیکل مالیتی چالیس ہزارروپے چھین لئے جبکہ مزاحمت کرنے پر اس کو تشدد کا نشانہ بنایا پولیس تھانہ شاہپورسٹی نے تنکی والا کے بیوپاری ضمیر ولد نذر کی رپورٹ پر نامعلوم ڈاکووں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ضمیر نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ وہ جانوروں کی خریدوفروخت کا کام کرتا ہے وہ اپنے گھر جا رہا تھا کہ اس کو ہنڈا 125پر سوار تین مسلح ڈاکووں نے روک لیا اور اسلحہ تان کر اس سے ایک لاکھ پانچ ہزار روپے نقد اور موٹرسائیکل بھی چھین لئے جب اس نے مزاحمت کی تو اسے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ زخمی ہو کر زمین پر گرگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

ہفتہ، 14 ستمبر، 2019

ناشتہ کرتے طالب علموں پر قیامت ٹوٹ پڑی 1جاںبحق متعدد زخمی

فائل فوٹو
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ساہیوال/­سرگودھا ،تیز رفتار بے قابو ٹرک سڑک کنارے ناشتہ کرنے والے طلبہ پر چڑھ گیا ایک طالب علم جان بحق چار شدید زخمی ہو گئے مقامی اکیڈمی کے سیکنڑوں طلبہ کا ساتھی کی ہلاکت پر شدید احتجاج زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال داخل کروا دیا گیا تفصیلات کے مطابق ساہیوال سرگودھا روڈ پر قائم مقامی اکیڈمی کے طالب علم اسد وسیم،محمد عمیر،محسن رضا، اسامہ ارشد،محمد عثمان سڑک کنارے ہوٹل سے ناشتہ کرنے جا رہے تھے کہ ٹرک نمبری ایف ڈی اے9586 تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر طلبہ پر چڑھ گیا جس سے اسد وسیم ٹرک کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا جبکہ دیگر ساتھی زخمی ہو گئے ٹرک ڈرائیور ٹرک موقع پر چھوڑ کر بھاگ گیا پولیس تھانہ ساہیوال نے نامعلوم ٹرک ڈرائیور کیخلاف ٹرک قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا۔

گن پوائنٹ پر خاتون سے اجتماعی زیادتی

فائل فوٹو
خوشاب نیوز ڈاٹ کام )ساہیوال/­سرگودھا کے گاؤں نورے والا کے اوباش نوجوانوں کی غریب محنت کش کی بیوی سے شراب میں دھت ہو کر گن پوائنٹ پر اجتماعی زیادتی قصبہ نورے والا کے رہائشی محنت کش غریب فدا حسین کی بیوی مسماۃ ف گاؤں کے قریب کھیتوں سے چولہا جلانے کے لیے لکڑیاں چن رہی تھی کہ گاؤں کے دو اوباش نوجوان عارف قصاب فانی بلوچ ہنڈائی ڈالہ پر آئے جو شراب کے نشہ میں دھت تھے دونوں نے خاتون کو زبردستی اسلحہ کے زور پر برہنہ کر دیا اور قریبی کھیت فصل کماد میں لے جا کر باری باری درندگی کا نشانہ بنایا اور ہنڈائی ڈالہ پر سوار ہو کر فرار ہو گئے پولیس تھانہ ترکھانوالہ نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا واقع پرگاؤں کے لوگوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

دہرے قتل کی لرزہ خیز واردات

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)سرگودھا میں فائرنگ کر کے چچا اور بھتیجے کو قتل کر دیا گیا۔ مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پرسرگودھا کے تھانہ مڈھ رانجھا کے علاقے عالم والا میں گھر میں سوئے ہوئے چاچا اور بھتیجا پر آٹھ افراد نے فائرنگ کر دی جس سے دونوں چچا اور بھتیجا موقع پر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کا واقعہ پرانی قتل کی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی ہیں جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ہیں ۔