پیر، 16 ستمبر، 2019

پرنسپل پر حملہ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام )کدھی کے گاؤں کرپالکہ میں ایک شخص شوکت حیات نے اپنی بھابھی صنم بی بی کو اغوا کر لیا،سٹی پولیس جوہرآباد نے مغویہ کے خاوند عمیر حیات کی مدعیت میں ملزم شوکت حیات اُس کے ساتھیوں محمد سلطان ، محمد انور اور زینب زوجہ انور کے خلاف مقدمہ درج کر کے اُن کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک مغویہ بازیاب نہیں ہوئی۔ 

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام )سیکنڈری سکول برائے ڈیف کے پرنسپل پر تشدد ،4 افراد پر مقدمہسٹی پولیس جوہرآباد نے مظہر حسین اور اس کے چار ساتھیوں کیخلاف گورنمنٹ سیکنڈری سکول برائے ڈیف کے پرنسپل عنایت اﷲ کا راستہ روکنے اور اُسے زدو کوب کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے ۔ایف آئی آر کے مطابق عنایت اﷲ ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ ملزم موٹر سائیکلوں پر آئے اور اسے روک کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ 

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام )سٹی پولیس جوہرآباد نے منشیات کے خلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران قبرستان نسیم کالونی کے قریب چھاپہ مار کر ایک منشیات فروش حسن رضا پتیلا کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضہ سے 1100گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جان لیوا امراض میں مبتلا قیدیوں کو جیل سے رہا کرنےکافیصلہحکومت نے صوبہ بھر کی جیلوں میں معمولی جرائم میں قید جان لیوا امراض میں مبتلا قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ایڈز، ہیپاٹائٹس اور دیگر سنگین بیماریوں میں مبتلاء ایسے قیدی جو چھوٹے جرائم میں سزا یافتہ ہیں انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس اقدام سے جیلوں میں قیدیوں کی تعداد میں کمی ہونے سے جیلوں پر قیدیوں کا دباؤ کم ہو گا۔ 

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈی ایس پی پٹرولنگ خوشاب غضنفر عباس نتھوکہ کی زیر صدارت پٹرولنگ پولیس ضلع خوشاب کے تما م انچارجز کی میٹنگ ڈی پی او آفس جوہرآباد میں منعقد ہوئی۔ڈی ایس پی پٹرولنگ نے جملہ انچارج صاحبان کو ہدایت کیا کہ اپنی پوسٹوں کی صفائی کویقینی بنائیں۔پوسٹوں کے ریکارڈ کو اپ ٹو ڈیٹ رکھیں سرکاری گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی دیکھ بھال کریں ان کے موبل آئل کو بروقت تبدیل کروایں۔پہاڑی علاقہ میں واقع پوسٹس پٹرولنگ پوسٹیں جابہ،پیل چوک،خالق آباد خصوصاََ رات کے اوقات میں موثر گشت کریں اور بلیک سپاٹ پر خصوصی توجہ دیں۔تاکہ کسی قسم کا ناخوشگوار واقع رونمانہ ہو۔ 

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام )ڈی پی او خوشاب نے عنایت اللہ بھچر کو ایس ایچ او تھانہ کٹھہ اور پولیس لائن سے امین گھلو کو انچارج سی آئی سٹاف خوشاب تعینات کردیاجبکہ ایس ایچ او کٹھہ دوست محمد لائن حاضرکردیا۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پولیس تھانہ شاہپور سٹی نے دوران چیکنگ ایک مشکوک شخص مراد سکنہ محبوب کالونی شاہپور شہر کی جامہ تلاشی لی اور تیس بور ناجائز پسٹل برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس تھانہ شاہپور نے محمد حسین ماچھی کو مشکوک پاکر چیک کیا اور اس کے قبضہ سے بندوق ری پیٹربارہ بور برآمد کر کے اس کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام )حساس ادارے کی گاڑی کی موٹر سائیکل سوار کوٹکرماردی ۔مقامی صحافی شوکت پرویز کے بھائی کو مظفر گڑھ روڈ پر حساس ادارے کی تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی حادثہ میں موٹر سائیکل سوار یعقوب مسیح زخمی ہو گیا،پولیس نے گاڑی قبضہ میں لے لی جبکہ گاڑی کا نامعلوم ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ زخمی یعقوب مسیح کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نیشنل بینک خوشاب برانچ نے ٹریفک پولیس کے چالان جمع کرنے شروع کر دیئےجس پر سٹی خوشاب کے مقامی ٹرانسپورٹروں نے سکھ کا سانس لیا وفاقی محتسب محمد مشتاق احمد اعوان نے جوہرآباد میں لگائی جانے والی کھلی کچہری کے دوران صدر آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن ملک محمد شفیق سجرا نے وفاقی محتسب محمد مشتاق احمد اعوان کو درخواست دی تھی کہ سٹی خوشاب میں ٹریفک پولیس چالان  این بی پی خوشاب برانچ وصول جمع نہیں کرتے۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی ایس پی سرکل ساہیوال(سرگودھا)ملک محمد انور نے کہا ہے کہ امن کا قیام،جرائم کا خاتمہ،لوگوں کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات ہیں اشتہاری ملزمان منشیات فروشوں،ڈاکوؤں،چوروں اور غنڈہ عناصر کیخلاف پولیس کی مہم جاری رہے گی جس کے لیے سرچ آپریشن کیے جا رہے ہیں ملک انور نے کہا کہ زیر تفتش مقدمات کو بغیر کسی لالچ اور دباؤ کے میرٹ پر یکسو کیا جائے لوگوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے وہ سرکل کے تفتیشی افسران اور ایس ایچ اوز کی میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے انھوں نے کہا کہ پولیس گزشت کو مزید موثر اور فعال بنایا جائے محرم الحرام کے دوران امن کمیٹی تاجروں،صحافیوں،اور معززین شہریوں کا مثبت اور تعمیری کردار قابل تحسین رہا جس پر لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔