منگل، 17 ستمبر، 2019

چائلڈ لیبر کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام )ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب نادیہ شفیق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں باونڈڈ لیبر اور چائلڈ لیبر ایکٹ پر یقینی عملدر آمد کروایا جائیگا اور کسی ادارہ یا بزنسن مین کو ان قوانین کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی ـانہوں نے لیبر ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ جو بھی چالان کریں انہیں فالو کیا جائے تاکہ فیصلے جلدی ہوں ـنادیہ شفیق ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ضروی ہدایات جاری کر رہی تھیں ـاجلاس میں اسسٹنٹ ڈائرکیٹر لیبر ویلفیئر غلام شبیرکلیرا ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز احمد مانگٹ ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی نیاز ، عطاء اللہ گنجیال بھٹہ خشت اور کمیٹی کے دیگر ممبران موجود تھے ـاجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر غلام شبیر کلیرا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پچھلے ماہ چائلڈ لیبر کے تحت 42 انسپکشن اور دوایف آئی آر کا اندراج ،کم از کم اور مقررہ اجرت کے متعلق 322 انسپکشن اور 22 کیسزکا اندراج ،بھٹہ خشت کی 10 انسپکشن اور بھٹے چالو نہ ہونے کی وجہ سے کوئی ایف آر کا اندراج نہ ہوا ـانہوں نے ڈومیسٹک ورکرز کی تفصیل سے بھی صدر اجلاس کو آگاہ کیا ـڈپٹی ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی نیاز نے سوشل سکیورٹی کارڈ کے اجرء اور ورکرز کو علاج معالجہ کی سہولت مہیا کرنے کی تفصیل بتائی ـ