اتوار، 15 ستمبر، 2019

نئے بلدیاتی نظام بارے 25 ستمبر کی ڈیڈ لائن

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)چوبیس نومبر سے نیا بلدیاتی نظام نا فذ ہو جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب کو بلدیاتی نظام کی حدود کے تعین بارے بنیادی تجاویز 25ستمبر تک تیار کرنے کی ہدائت۔ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گوررنمنٹ پنجاب عائشہ حمید نے کمشنر آفس سرگودہا کے کانفرنس روم میں پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ2019کے تحت حد بندیوں کے بارے میں اجلاس کی صدرات کی ۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شہباز نقوی ،ڈپٹی کمشنرآسیہ گل ،ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ الیاس چودھری ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ یاسر بھٹی ،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سرگودہا محمد حنیف ہنجرا،خوشاب ،میانوالی اور بھکر کے ڈپٹی کمشنرز ،چاروں اضلاع کی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز اور لوکل گورنمنٹ کے افسران بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل سیکریٹری نے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ نئے بلدیاتی نظام کی حدود کے تعین بارے بنیادی تجاویز 25ستمبر تک تیار کریں اور ان حد بندیوں کو تمام اسسٹنٹ کمشنروں اور لوکل گورنمنٹ کے اداروں میں نمایا ں مقامات پر آویزاں کریں ۔