جمعہ، 13 ستمبر، 2019

پانچ سالہ بچی پر جنسی تشدد کا حملہ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) چک نمبر45 ایم بی میں ایک درندہ صفت نوجوان عبدالستار سندھی کی جانب سے پانچ سالہ بچی حمائل فاطمہ کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ سٹی پولیس جوہرآباد نے لڑکی کے والد محمد طارق کی مدعیت میں ملزم کے خلاف زیر دفعات376اور511ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق پانچ سالہ حمائل فاطمہ قرآنِ پاک پڑھنے کیلئے جا رہی تھی کہ راستہ میں ملزم عبدالستار سندھی اُسے زبردستی پکڑ کر ملحقہ جھاڑیوں میں لے گیا اور وہاں اُسے درندگی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ لڑکی کے شور مچانے پر لوگ اکٹھے ہو گئے اور ملزم فرار ہو گیا۔