ہفتہ، 7 ستمبر، 2019

پی ٹی آئی نے عالمی سطح پرمسلئہ کشمیر کو اجاگر کر دیا

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و رکن ہنجاب اسمبلی  ملک فتح خالق بندیال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے ڈیڑھ سالہ دورِ اقتدار میں مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اُجاگر کرنے کی بھرپور جدوجہد کی جس کے نتیجہ میں مسئلہ کشمیر دُنیا کا فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔ انشاء اﷲ عمران خان کے دورِ حکومت میں ہی مسئلہ کشمیر کشمیری مسلمانوں کی صوابدید کے مطابق حل ہو گا۔وہ جوہرآباد شہر میں پارٹی کارکنان سے بات چیت کررہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ عمران خان نے جہاں ملکی ، معاشی و اقتصادی صورتحال بہتر بنا کر ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کیلئے انتھک جدوجہد کی اسی طرح خطے کے اس اہم ترین مسئلہ کے حل کیلئے بھی اپنا جراتمندانہ سفارتی کردار ادا کرتے ہوئے عالمی برادری کی توجہ وادی کشمیر کی جانب مبذول کرا دی۔ آج پوری دُنیا کی نگاہیں کشمیر کے مقبوضہ علاقے پر لگی ہوئی ہیں اور وہاں پر ہونیوالے مظالم کے باعث بھارت کی ہر سطح پر مذمت کی جا رہی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کیلئے سنجیدہ کردار ادا کرنے کی بجائے اپنی سیاسی دوکانداریاں چمکائیں اور اس اہم مسئلہ کو یکسر نظر انداز کئے رکھا۔ اگر پاکستان کی سابقہ حکومتیں اس مسئلہ کو حل کرانے میں مخلص ہوتیں تو آج کشمیری مسلمان آزادی کی زندگی گزار رہے ہوتے۔