‏quaidabad لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
‏quaidabad لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

اتوار، 22 ستمبر، 2019

تودہ گرنے ایک جاں بحق ایک زخمی

فائل فوٹو
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مٹی کا تودہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی.محمد دین اور فتح خان پائپ ڈلوانے کے لئے کھدوائی کا کام کروا رہے تھےمٹی کا تودہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا ۔ نواحی علاقہ وڑچھہ میں محمد دین ولد نصیر الدین اور اسکا ساتھی فتح خان ولد شیر خان بور کے پائپ ڈلوانے کے لئے کھدوائی کا کام کروا رہے تھے کہ اچانک اوپر سے دونوں پر مٹی کا تودہ آگرا مقامی افراد نے فوری طور پر دونوں کو مٹی کے نیچے سے نکالا لیکن مٹی تلے دم گھٹنے سے محمد دین جاں بحق جبکہ فتح خان زخمی ہو گیا ۔

جمعرات، 12 ستمبر، 2019

فیکٹری کو3لاکھ کا ٹیکہ

  خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قائدآباد پولیس نے فیصل آباد کے ٹرک ڈرائیور شوکت کیخلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے ۔ قائدآباد پولیس نے فیصل آباد کے ٹرک ڈرائیور شوکت کیخلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے ۔ یہ مقدمہ کیمیکل فیکٹری کے سیکورٹی منیجر نور محمد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ملزم شوکت علی نے ٹرک پر کاسٹک سوڈا فیکٹری پہنچایا اور اپنے ٹرک کا فیکٹری گیٹ پر دو بار اندراج کر ا کر فیکٹری انتظامیہ کو 3 لاکھ کا نقصان پہنچایا۔

ہفتہ، 7 ستمبر، 2019

پی ٹی آئی نے عالمی سطح پرمسلئہ کشمیر کو اجاگر کر دیا

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و رکن ہنجاب اسمبلی  ملک فتح خالق بندیال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے ڈیڑھ سالہ دورِ اقتدار میں مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اُجاگر کرنے کی بھرپور جدوجہد کی جس کے نتیجہ میں مسئلہ کشمیر دُنیا کا فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔ انشاء اﷲ عمران خان کے دورِ حکومت میں ہی مسئلہ کشمیر کشمیری مسلمانوں کی صوابدید کے مطابق حل ہو گا۔وہ جوہرآباد شہر میں پارٹی کارکنان سے بات چیت کررہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ عمران خان نے جہاں ملکی ، معاشی و اقتصادی صورتحال بہتر بنا کر ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کیلئے انتھک جدوجہد کی اسی طرح خطے کے اس اہم ترین مسئلہ کے حل کیلئے بھی اپنا جراتمندانہ سفارتی کردار ادا کرتے ہوئے عالمی برادری کی توجہ وادی کشمیر کی جانب مبذول کرا دی۔ آج پوری دُنیا کی نگاہیں کشمیر کے مقبوضہ علاقے پر لگی ہوئی ہیں اور وہاں پر ہونیوالے مظالم کے باعث بھارت کی ہر سطح پر مذمت کی جا رہی ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کیلئے سنجیدہ کردار ادا کرنے کی بجائے اپنی سیاسی دوکانداریاں چمکائیں اور اس اہم مسئلہ کو یکسر نظر انداز کئے رکھا۔ اگر پاکستان کی سابقہ حکومتیں اس مسئلہ کو حل کرانے میں مخلص ہوتیں تو آج کشمیری مسلمان آزادی کی زندگی گزار رہے ہوتے۔

بدھ، 4 ستمبر، 2019

ڈیڑھ سو سال پرانی ڈسپنسری کی اپ گریڈیشن کی بھرپور کوشش کرونگا

Image may contain: 1 person, standing and outdoor
  خوشاب نیوز ڈاٹ کام ) اسسٹنٹ کمشنر حافظ رانا غلام مرتضی نے کہا ہے کہ سول ڈسپنسری اتراء کی اپ گریڈیشن ،نئی عمارت کی تعمیر کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرونگا ،ڈپسنسری کی بلڈنگ کی حالت مخدوش ہوچکی ہے جس کی تعمیر بہت ضروری ہے ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں کو 1866 میں تعمیر ہونیوالی ڈسپنسری کی حالت زار کے متعلق جلد آگاہ کرونگا اور انہیں ڈسپنسری کا دورہ کرنے کا بھی استدعا کرونگا اسسٹنٹ کمشنر نے شہری نعمت اللہ مسعود کی درخواست پر ڈسپنسری کا دورہ کیا جہاں انہیں اس موقع پر ڈسپنسر چوہدری عبدالماجد نے پرانی ڈسپنسری کی تفصیل سے آگاہ کیا اسی دوران انہوں نے ڈسپنسری کا میڈیسن سٹور میں موجود ادویات اور مریضوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا انہوں نے کہا کہ سول ڈسپنسری اتراء تاریخی ورثہ ہے چونکہ ایسے تاریخی مقامات کو محفوط بنانے کیلئے تزین و آرائش کرنی چاہیے لیکن مجبوری کے باعث اس کی نئی تعمیر کی اشد ضرورت ہے چونکہ ڈسپنسری کی بنیادیں کمزور پڑ گئی ہیں حکومت کو رپورٹ بنا کر فنڈز مہیا کرنے کی درخواست کریں گے ۔

چَوہا کے رہائشی سے ڈیڑھ کلو چرس برآمد

  خوشاب نیوز ڈاٹ کام )پولیس کا منشیات فروش کے گھر چھاپہ پولیس نے منشیات فروش کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس برامد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق پولیس کو مخبر نے اطلاع دی کہ منشیات فروش ملزم محمد ابراہیم سکنہ چوہا گھر پر چرس فروخت کا دھندہ کررہا ہے پولیس نے چھاپہ مار کر ملز م کے قبضہ سے 1437گرام چرس برامد کرلی پولیس تھانہ قائدآباد نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

کئی روز سے گنجیال و اترا کی گیس بند، مکین پریشان

Related image
  خوشاب نیوز ڈاٹ کام)دو روز گزرنے کے باوجوداتراء گنجیال میں گیس کی سپلائی بحال نہ ہوسکی خواتین کو سخت مشکلات کا سامنا،خواتین گھروں پر چولہوں میں لکڑی جلانے پر مجبور مہنگائی کے دور دورہ میں مہنگی لکڑی خرید کر جلانا قوت برداشت سے باہر ہے لیکن محکمہ سوئی گیس کے اہلکار کی عدم توجہ کی وجہ سے دوسرے روز سے سوئی گیس پاءپ لائن خراب ہے اتراء گنجیال کے مکین خواتین کا کوئی پرسان حال نہیں ہے مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سوئی گیس کی سپلائی بحال کی جائے

پیر، 2 ستمبر، 2019

موضع اُتراء کی سول ڈسپنسری کو اپ گریڈ کیا جائے ،خالد محمود

  خوشاب نیوز ڈاٹ کام )کسان بورڈ تحصیل قائدآباد کے صدر ملک خالد محمود اُتراء ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ موضع اُتراء کے مکینوں کو سرکاری طور پر صحت کی بنیادی ضروریات مہیا کرنے کیلئے سول ڈسپنسری کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہےجوہرآباد(نمائندہ دُنیا) ، محکمہ صحت کے افسر عوام کے اس بنیادی مسئلہ پر فوری توجہ مبذول کریں۔ اُنھوں نے بتایا کہ پچیس ہزار نفوس پر مشتمل موضع اُترا کے مکینوں کو سرکاری سطح پر علاج کی سہولت میسر نہ ہونے کے باعث علاقہ میں عطا یت زور پکڑ رہی ہے