sports لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
sports لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

ہفتہ، 21 ستمبر، 2019

کھیل نوجوان نسل کیلئے انتہائی ضروری ہے,شجاع الرحمن

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ضلع خوشاب کے صدر چوہدری شجاع الرحمن ٹیپو نے کہا ہے کہ کھیل نوجوان نسل کیلئے انتہائی ضروری ہے،ذہنی صلاحتوں کو اجاگر کر نے کیلئے کھیل اہم کردار ادا کرتاہے ،آج کانوجوان ہاکی،فٹ بال ،کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرکے منفی سرگرمیوں سے دوری اختیار کررہا ہے۔گزشتہ روز جھومرلان گراؤنڈ جوہر آباد میں یونائٹٹڈ کرکٹ کلب جوہرآباد کے زیر اہتمام دفاع پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے موقع پر اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔اس موقع پرٹورنامنٹ کے سرپرست اعلئ ملک سمیع الحق اعوان سابق چیرمین یوتھ ضلع کونسل خوشاب تھے اورتنویراحمد بھٹی بھی موجود تھےاس کے علاوہ رضوان جانی بھٹی ملک عطیب جوئیہ میچ آرگنائزر حسن معاویہ بلوچ وسیم جھمٹ سمیت سیکنڑوں شائقین کرکٹ موجود تھے ۔دو روزہ فلڈلائٹ ٹورنامنٹ میں ٹوٹل 24ٹیموں نے حصہ لیا فائنل ٹرافی رحمان کالونی کرکٹ کلب نے اپنے نام کی۔

ہفتہ، 15 جولائی، 2017

اب صحت کی سہولیات پسماندہ علاقوں تک میسر ہیں، آصف بھا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)محکمہ صحت ضلع خوشاب میں بہترین کارکردگی دکھانے والے ڈاکٹروں‘ پیرا میڈیکل ‘ نرسنگ و دیگر سٹاف کی حوصلہ افزائی کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد میں ہیلتھ خدمت ایوارڈ کی تقسیم کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا‘ مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے صدر سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی اور ضلع کونسل کی چیئرپرسن  محترمہ سمیرا ملک نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی‘ ڈاکٹر نذر حیات مجوکہ‘ ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر قاضی آصف محمود سمیت محکمہ صحت کے افسران و ملازمین کے علاوہ علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کے شعبہ امراض چشم کے انچارج ڈاکٹر محمود احمد زبیری‘ ٹی این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹر راشد بلال‘ شعبہ کارڈیالوجی کے انچارج ڈاکٹر صابر ملک‘ آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر عمران عزیز‘ ڈاکٹر مختار حسین‘ او ٹی اے ملک سید رسول‘ لیبارٹری ٹیکنیشن محمد قیوم‘ ایکسرے ٹیکنیشن راجہ ربنواز‘ ڈسپنسر سید ظہیر شاہ‘ رانا محی الدین‘ ہیڈ نرس نورین ‘ سٹور کلرک شکیل احمد‘ کلاس فور ملازمین رجب علی‘ امین مسیح اور دیگر سٹاف میں ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے ہیلتھ سیکٹر میں کی جانیوالی انقلابی تبدیلیاں لائق تحسین ہیں۔ اُن کے جراتمندانہ اقدامات کے نتیجہ میں دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں میں بھی عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات اُن کی دہلیز پر میسر ہوئیں۔ سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ ن کی عوام دوست پالیسیوں کے ثمرات بتدریج عوام تک منتقل ہو رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے بہترین کارکردگی کے حامل ملازمین و افسران کی حوصلہ افزائی کیلئے ایوارڈز کی تقسیم انتہائی مستحسن اقدام ہے۔ ضلع کونسل خوشاب کی چیئرپرسن محترمہ سمیرا ملک نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ایجوکیشن اور ہیلتھ سیکٹر میں مثبت انقلابی تبدیلیاں رونما کرنے کیساتھ ساتھ دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں کی ڈویلپمنٹ پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انشاء اﷲ حکومتی اقدامات کے نتیجہ میں وطن عزیز سے غربت اور پسماندگی مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔ بعد ازاں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نذر حیات مجوکہ اور ایم ایس ڈاکٹر قاضی آصف محمود نے معزز مہمانانِ گرامی کو یادگار شیلڈ پیش کیں۔