ہفتہ، 7 ستمبر، 2019

ون فائیو پر جھوٹی کال کرنے والے کیخلاف مقدمہ درج

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پولیس تھانہ شاہپور نےایس ایچ اومحمد افضل انسپکٹر کی مدعیت میں پولیس ایمرجنسی15پر موٹرسائیکل ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے محمد مختیار ولد خدا بخش قوم ماچھی سکنہ گجرانوالہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ انسپکٹر محمد افضل نے رپورٹ درج کرائی کہ انہیں کال آئی کہ ساہیوال روڈ پر محمد مختار سے دو افراد موٹرسائیکل ہونڈا125چھین کر فرار ہو گئے ہیں جس پر وہ پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جہاں محمدمختار نے انہیں بتایا کہ اس کا قیصر عباس کے ساتھ لین دین کا معاملہ ہے جو اس سے موٹرسائیکل مانگ کر لے گیا ہے جس پر اس نے 15پولیس ایمرجنسی کو بوگس کال کی تھی۔ پولیس اصل معاملات کا کھوج لگانے میں مصروف ہے