منگل، 10 ستمبر، 2019

شاہپور کا نوجوان جاں بحق


 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ممتاز عالم دین علا مہ کاظم رضانے کہا ہے کہ کربلا پوری انسانیت کیلئے درس حریت ہے، آزادی کی کوئی بھی جدو جہد درس کربلا کے بغیر کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکتی، نواسہ رسول حضرت امام حسین نے کربلا کے بے آب و گیاہ میدان میں اپنے اور اعزیز واقربا کے خون سے حریت کی وہ تاریخ رقم کی جس انمٹ نقوش کبھی دھندلا نہیں سکتے، دنیا میں جب تک ذکر حسین جاری رہے گا حریت کی تحریکیں پروان چڑھتی رہیں گی، انہوں نے ان خیالات کا ظہارجامعة الرتضیٰ بلاک تین جوہرآبادمیں مجلس عزا سے خطاب کے دوران کیا، علامہ ذاکر حسین طاہری نے کہا کہ طاغوتی قوتیں ذکر حسین سے خوفزدہ ہیں اور اسے ختم کرنے درپے ہیں یہی وجہ ہے کہ حسینی پروانے ان کی مذموم کاروائیوں کی زد میں ہیں، بم دھماکے، خود کش حملے، ٹارگٹ کلنگ اور خونریزی کے واقعات ہمارا راستہ نہیں روک سکتے ذکر حسین عبادت ہے جسے تا طلوع صبح قیامت جاری رکھا جائے گا۔نو محرم کو آستانہ علامہ جوہر نظامی حسینبی سٹریٹ، مرکزیہ امام بارگاہ حسینیہ، امامبارگاہ حیدریہ نسیم کالونی، امام بارگاہ عسکریہ غریب کالونی، امام بارگاہ قصر عباس عظمت کالونی، امام بارگاہ شاہ نجف عظیم آباد، رہایش کاگ امداد حسین بگھور سول لائیز، امام بارگاہ الاعوان ٹائون اور امام بارگاہ رحمٰن کالونی میں بھی مجالس عزا منعقد ہوئیں اور ذاکرین نے فلسفہ شہادت اور کربلا کے دلسوز واقعات پر روشنی ڈالی۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)بزم علمائے اہسنت جوہرآباد کے صدر صاحبزادہ حامد رضا چشتی نے کہا ہے کہ نبی کریمۖ، صحابہ کرام او اہلبیت عظام کی زندگیاں اسلامی عقائد اور اعمال سے عبارت ہیں نواسہ رسول حضرت امام حسین نے نہ صرف باطل قوتوں سے ٹکرانے کا درس دیا بلکہ حالت نماز میں سر کٹا کر دنیا پر نماز کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ان کی لازوال قربانی کے سبب آج دنیا کے کونے کونے میں اذان کی آواز بلند ہو رہی ہے اور مساجد آباد ہیں۔وہ عشرہ فاروق وحسین کے حوالے سے بزم اہلسنت کے زیر اہتمام منعقدہ روحانی محفل سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ جس طرح حواس خمسہ انسان کی عقل و دانائی کی نشاندہی کرتے ہیں اسی طرح پنجتن پاک خدا وند قدوس کی پہچان اور قرب الہی کا ذریعہ ہیں۔ آج عالم اسلام کی زبوں حالی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہم نے دامن اہلبیت کو مضبوطی سے نہیں پکڑا اگر پوری دنیا کے مسلمان نواسہ رسول اور ان کے جانثار ساتھیوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے باطل قوتوں سے ٹکرانے کا عہد کریں تو ملت اسلامیہ کی تقدیر بلد سکتی ہے۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کرنے اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے خوشنما اعلانات کے باوجود ضلع خوشاب کے علاقہ دامن مہاڑ کے پچاس مواضعات کے اڑھائی لاکھ مکین زندگی کی بنیادی سہولیات کو ترس رہے ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں، ان خیالات کا اظہار علاقہ دامن مہاڑ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک صغیر اعوان نے اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران کیا، انہوں نے بتایا کہ کوہستان نمک کے دامن میں واقع علاقہ مہاڑ کی نو یونین کونسلوں میں اعلی تعلیم کا کوئی ادارہ نہیں جس کی وجہ سے تعلیمی پسماندگی اس علاقہ کا مقدر بنی ہوئی ہے، کاروبار کے وسائل نہ ہونے کی وجہ سے ان یونین کونسلوں کے پچاس مواضعات کے نوجوان سنگین معاشی مسائل کا شکار ہیں، ذرائع آمدو رفت اور صحت کی سہولیات کے فقدان کے سبب شرح اموات بڑھ رہی ہے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کر ناقابل استعمال ہو چکی ہیں اور بیشتر علاقوں میں لوگوں کو پینے کا ساف پانی میسر نہیں، انہوں نے کہا کہ عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنا منتخب عوامی نمائندوں کی اولین ذمہ داری ہے انہوں نے صوبائی حکوم ت اور منتخب عوامی نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ یہ وہ اس پسماندہ علاقہ کے مکینوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات مہیا کرنے کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔


 خوشاب نیوز ڈاٹ کام) نویں محرم الحرام کا ذوالجناح کا جلوس امام بارگاہ درشبیر سے برآمد ہوا جبکہ علم کا جلوس ملنگی خان بھنڈر کے گھر سے نکالا گیا یہ جلوس بڑے جلوس کی شکل اختیار کر گیا جلوس مین بازار سے گزرتا ہوا دربار حضرت شاہ محمد شیرازی پر اختتام پذیر ہوا عزاداروں نے ماتم اور زنجیرزنی کی جبکہ ذاکرین نے فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی۔ جلوس کے ہمراہ ایس ایچ او سٹی حسین عمران مہدی اور امن کمیٹی کے ممبران حاجی منیر ناز، حافظ محمدممتاز جھمٹ، عمران باقر اور دیگر بھی جلوس کے ہمراہ رہے اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور مین بازار مکمل طور پر بند رہا۔ جلوس کے سلسلہ میں جلوس کے راستوں اور امام بارگاہوں میں صفائی کا خصوصی انتظامات کئے گئے اور عملہ صفائی نے پانی کا چھڑکاو جاری رکھا۔جبکہ مین بازار اور اڈاٹم ٹم سے تجاوزات مکمل طور پر ہٹا دی گئیں۔


خوشاب نیوز ڈاٹ کام) شاہپور شہر کے بائیس سالہ دراز ولد فیاض کو بجلی کا جھٹکا لگا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا دراز کا ہاتھ بجلی کی تاروں سے چھو گیا جس سے اس کو زوردار کرنٹ لگا اس کو فوری طور پر ہسپتال لایا گیا لیکن وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی جاں بحق ہو گیا۔ گذشتہ روز قصبہ عاقل شاہ کے چھبیس سالہ اشفاق ولد منیر بھی بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا اشفاق بجلی کے چلتے پنکھے کو اٹھا کر دوسری جگہ رکھنے لگا تو اس کو کرنٹ لگ گیا متوفی دو بچوں کا باپ تھا۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) شاہپورسرگودہا روڈ پر ٹریفک کے مختلف حادثات میں متعدد افراد زخمی ہو گئے جن میں ظفر، شاہین بھبھڑانی، فضل عباس اور ظفر 52شمالی، تصور اورعمران شہزاد پور، ایاز اور اکبر شاہ پورشہر، شہادت چک مظفراباد، مقبول، جاوید، اور عقیل سکنہ ساہیوال بھی موٹرسائیکل کے مختلف حادثات میں زخمی ہوئے زخمیوں کو تحصیل ہسپتال لایاگیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔


 خوشاب نیوز ڈاٹ کام) سابق ایم پی اے سردار بہادر عباس میکن نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے لئے ہم اپنا تن من دھن قربان کرنے کے لئے تیار  ہیں کشمیر کی آزادی کے لئے جو قربانیاں دے رہے ہیں وہ کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔ صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے انہوں نے کشمیریوں پر بھارتی 
مظالم کی مذمت کی اور کہا کہ اسلامی امہ اس موقع پر کشمیری مسلمانوں کا ساتھ دے۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) شاہ پور میں محرم الحرام کے سلسلہ میں مقامی انتظامیہ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر 
ہسپتال کھلے رہے۔ ایم ایس ڈاکٹر نثارالحسن نے بتایا کہ اس موقع پر ہسپتال کا ایمرجنسی عملہ پوری طرح چوکس ہے۔ شاہ پور اور دیگر مقامات پر جلوس میں شامل عزاداروں کو طبی امداد دینے کے لئے میڈیکل ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔جبکہ ایمبولینسیں بھی جلوس کے ہمراہ ڈیوٹی دے رہی ہیں۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)  بجلی کی تاروں کو ماتمی جلوسوں کے راستے کی رکاوٹ نہی بننا  چاہہیے کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہی کیا جائے گا ایکسین واپڈا آفتاب قریشی اور ایس ڈی او واپڈارانا اشفاق نے فروکہ میں محرم الحرام کے روٹس پر بجلی کی تاروں کی روکا وٹوں کا جائزہ لیتے ہوے عملہ کو ہداہت کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ یوم عا شورہ کے روز واپڈا کا عملہ موقع پر موجود رہے گا کسی بھی ہنگامی صورت میں فوری طور پر کنٹرول کیا جائے گا اس موقع پر ملک اشرف محمد حسین بھٹو چوہری اقبال ندیم مہرمحمد اکرمجاہد صدر انجمن تاجران خالد جاوید چوہدی مدثر نے انہیں ا مام بارگا ہ مہاب شاہ کا دورہ بھی کروایا