جمعہ، 13 ستمبر، 2019

آج کا اخبار

  خوشاب نیوز ڈاٹ کام)گورنمنٹ گرلز کالج جوہرآباد کی فورتھ ایٸرکی ذہین طالبہ زویااکبر دختر محمد اکبر ساقی نے ڈویژنل سطح کے تقریری مقابلہ میں اردو تقریر بعنوان ”علامہ اقبال کا خواب اور آج کا نوجوان“میں سرگودھا ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ 

 ساہیوال/­سرگودھا
 خوشاب نیوز ڈاٹ کام )ساہیوال میں امن وامان قائم رکھنے پر پاک فوج،انتظامیہ اور پولیس شاباش کی مستحق ہے یوم عاشورہ سے تین روز قبل ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ساہیوال کا امن خراب کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ایک فرقہ نے نہ صرف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی بلکہ روٹ کی وئلیشن کرتے ہوئے مسجد کے سامنے فساد برپا کرنے کے لیے نعرے بازی کی پولیس نے اعلیٰ افسران کے نوٹس میں واقع لا کر امن خراب کرنے والے افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا روٹس کی خلاف ورزی کو اسسٹنٹ کمشنر کے سامنے تسلیم کر لیا گیالیکن چند شر پسند افراد حقائق پر مبنی ایف آئی آر جو تحقیقات کے بعد ڈی پی او کے حکم پر پولیس کی مدعیت میں درج ہوئی اسکی آڑ میں ساہیوال کا امن خراب کرنے کے لیے طرح طرح کی جھوٹی الزام تراشی کی لیکن علماء کرام ممبران امن کمیٹی تاجروں نے صبر وتحمل کا عملی مظاہرہ کیا اور انتظامیہ اور پولیس سے بھرپور تعاون کیا اور امن خراب کرنے والے افراد کی مذموم کوشش کو خاموش رہ کر ناکام بنا دیا جسے ساہیوال کے عوامی سماجی شہری دینی حلقوں نے بے حد سراہا مقدمہ میں مطلوب افراد کی پولیس نے خفیہ اہلکاروں کی مدد سے فہرست تیار کر لی ہے جنہیں جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی تاکہ ایسے شر پسند افراد آئندہ ساہیوال کا امن خراب کرنے کی کوشش نہ کریں دوسری طرف دونوں فرقوں میں صلح کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام )نامعلوم چور موٹر سائیکل چوری کر کے بھاگ گئے تفصیلات کے مطابق پنڈی والا کے رہائشی زمیندار امان اللہ نے اپنی موٹر سائیکل نمبری جی اے کے7284ڈیرہ پر کھڑی کر کے خود کھیتوں میں کام کاج کرنے میں مصروف رہا وآپس ڈیرہ پر 
آیا تو موٹر سائیکل گائب تھی پولیس تھانہ ساہیوال نے امان اللہ کی درخواست پر نامعلوم چوروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 شاہپورشہر 

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ایڈیشنل سیشن جج سرگودہا افضل فہیم نے سول جج ا شفاق جسراء کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پو رکا معائنہ کیا انہوں نے جیل میں قیدیوں حوالاتیوں کے مسائل سنے اورموقع پراحکامات جاری کئے۔ اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ میاں محمد انصر، ڈپٹی سپرٹینڈٖنٹ سرفراز ہارون، ڈاکٹر بلال حیدر اور دیگر عملہ موجود تھا انھوں نے جیل میں قیدی حوالاتیوں سے ان کے مسائل معلوم کیے بعد ازاں انہوں نے جیل کچن میں کھانے کے معیار کو چیک کیا جیل ہسپتال میں داخل مریض قیدیوں سے ان کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا جبکہ جیل ہسپتال کا بھی معائنہ کیا۔انھوں نے جیل میں سیکورٹی اور صفائی انتظامات کا بھی جائزہ لیا ایڈیشنل سیشن جج نے خصوصی طور پر نو عمر قیدیوں کی بارکوں کا بھی معائنہ کیا اور بچوں سے ان کے مسائل دریافت کئے ۔ انہوں نے دو حوالاتیوں احمد شیر اور نگاہ حسین کی ذاتی مچلکوں پررہائی کا حکم دیا 


 خوشاب نیوز ڈاٹ کام ) پندرہویں سالانہ محفل عاشقان مصطفی پندرہ محرم بروز اتوار بعد نماز عشاء مسجد گلزار مدینہ شاہ پور شہر میں منعقد ہو گی منتظم محفل صدر نعت کونسل حاجی منیر ناز نے بتایا کہ حضرت علامہ مولانا ڈاکٹررضوان غزالی آف ڈیرہ غازی خان، الحاج محبوب حسین چشتی آستانہ عالیہ بیر بل، نصرحیات معینی، قاری مشتاق اور دیگر خطاب فرمائیں گے۔ خوشاب نیوز ڈاٹ کام) گذشتہ انتخابات کے موقع پر دیہات کو سوئی گیس کی فراہمی کے لئے کروڑوں روپے کی مالیت کے سوئی گیس کے پائپ ساہی وال روڈ پر رکھے گئے جو پڑے پڑے تباہ ہو رہے ہیں جبکہ سوئی گیس کی فراہمی کا کام بھی تعطل کا شکار ہے۔ علاقہ مکینوں نے ایم پی اے چوہدری افتخارگوندل اور سوئی گیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان پائپوں کو باقاعدہ طور پر بچھانے کا کام جلد شروع کیا جائے اور تحریک انصاف نے شاہپور کے عوام سے سوئی گیس مہیا کرنے کے جو وعدہ کئے تھے وہ پورے کئے جائیں
 خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن ملک منظوراحمد نے شاہپورمیں بوائز و گرلز ہائی سکولوں کا معائنہ کیا انہوں نے اساتذہ کی حاضری اور فنڈز کے اخراجات کا جائزہ لیا انہوں نے ہدایت کہ فنڈز کا بہتر استعمال کیاجائے اور عمارات کو وائٹ واش کرایا جائے۔ طلباء و طالبات کے لئے فرنیچر خرید کیا جائے۔ جبکہ نہم کلاس کے نتائج کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اساتذہ کو مزید محنت اور توجہ سے پڑھانے کی ہدایت کی۔پرنسپل اخترعباس خان بلوچ، ہیڈماسٹر محمدوقاص، اپنی ڈیوٹی پر موجود تھے۔ جبکہ شاہپورسٹی گرلز ہائی سکول کی ہیڈمسٹریس کا تبادلہ ہو چکا ہے جس پر ڈی ای او نے جلد یہاں ہیڈمسٹریس تعینات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ بعد ازاں لوئرسکیل تحصیل شاہپور کے صدر انورکمال نے ان سے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا 

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام) شاہپورکچہری کے نزدیک چوک میں ٹریفک کا رش ہونے کی وجہ سے حادثات کی شرح میں اضافہ ہو گیا۔ یہ چوک بھیرہ انٹرچینچ، سالم انٹرچینج جانے کی گزرگاہ ہے جہاں سے بھکر، میانوالی، جھنگ، ملتان، اور دیگر شہروں سے آنے والی تیز رفتارگاڑیاں بہت سپیڈ سے گزرتی ہیں جس کی وجہ سے یہاں آئے دن حادثات ہوتے ہیں۔ صدر بار غلام حسن زیدی، محمد جاوید ایڈووکیٹ، صاحبزادہ واجد سلطان ایڈووکیٹ، ضرغام حیدر اور دیگر نے ڈپٹی کمشنر سرگودہا سے مطالبہ کیا ہے کہ اس چوک کی توسیع کی جائے اور سپیڈ بریکر بنائے جائیں تاکہ حادثات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے 

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام) تحصیل شاہپور میں محرم الحرام کا عشرہ پرامن طور پر منایا گیا شاہپور سٹی، صدر اور جھاوریاں کے عوام نے محبت اور رواداری کے جذبے کے تحت مثالی اتفاق و یگانگت کا ثبوت دیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر محترمہ زرمینہ وزیر، ڈی ایس پی شاہپور سرکل خالد خان نے ایس ایچ او سٹی حسین عمران، ایس ایچ او افضل لالی، ایس ایچ او جھاوریاں نسیم ملک، امن کمیٹی کے اراکین حاجی عطا محمد بھٹہ، یونس جعفری، سید ملازم شاہ ایڈووکیٹ، شبیر خان، ثقلین شاہ، قاری انورمحمود، اخترحسین ہاشمی، ظفرعباس کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ان افراد کی دن رات کی محنت کے باعث ہی عاشور پرامن طریقے سے گزرا۔ انہوں نے میونسپل کمیٹی کے عملہ کی جانب سے صفائی کے بہتر انتظامات پر انہیں سراہا

 دریا خا ن
 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)اسسٹنٹ کمشنر دریاخان ان ایکشن 13پٹرول ڈیزل کی ایجنسیاں سیل کر دیں گز شتہ روز اے سی دریاخا ن اسد چا نڈیہ نے شہر میں قاءم غیر قانو نی ایجنسیاں سیل کر دی ہیں اسسٹنٹ کمشنر اسد چانڈیہ کا کہنا تھا کہ جگہ جگہ شہر میں متعد د غیر قانونی ایجنسیاں قاءم ہیں کارواءی کرتے ہوءے 13ایجنسیاں سیل کر دی ہیں جس ایجنسی والے قانونی شراءط پو ری نہ کیں تو پٹرول ڈیزل تیل ایجنسیوں کے خلاف کارواءی عمل میں لا ءی جاءے گی 

 بھلوال
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر نعمان اللہ مہوٹہ نے کہا ہے کہ حکومت اپنی ناکام پالیسیوں کے باعثعوام کے لئے درد سر بن گئی ہے۔حکمران اپنی ناکامیوں پر اپنی اصلاح کرنے کی بجائے شیخ چلی کی طرح جمہوریت کو فتح کرنے نکل چکے ہیں۔یوٹرن لینا حکمرانوں کا محبوب مشٖغلہ بن چکا ہے۔ایسا لگتا ہے کہ حکمرانوں کی اپنی ہی اپنائی گئی پالیسیاں انہیں لے ڈوبیں گی۔وہ یہاں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ حکمران ایک کے بعد ایک غلطی کررہے ہیں جو اچھا شگون نہیں حکمرانوں نے عوام کے لئے نہ کچھ اچھا کیا اور نہ کسی اور کو کام کرنے دینا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کراچی کے حوالہ سے امرانہ پالیسی اپنائی تو اس سے جمہوریت کمزور ہوگی اور انتشار بڑھے گا۔حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ جمہوری روایات کو اپنائیں اور جیواور جینے دو کی پالیسی اپناتے ہوئے عوام کے مسائل کے حل کو ممکن بنائیں۔


 (خوشاب نیوز ڈاٹ کام)چک تین شمالی بھلوال میں اہل چک نے گائے چوری کرنے والے چور کوپکڑکر چوری کی گئی گائے برامد کرلی۔بتایا گیا ہے کہ نامعلوم چور اکرام الحق کی گائے چوری کرکے لے گیا۔اہل چک نے چور کا پیچھا کرتے ہوئے چک گیارہ کے قریب اسے پکڑکر چوری کی گئی گائے برامد کرلی۔اور چورکو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ چور چک میں ہونے والے مویشی چوری وراداتوں میں ملوث ہے جن میں لاکھوں روپے کے جانور پہلے چوری کئے جاچکے ہیں۔ 

 نور پور تھل
خوشاب نیوز ڈاٹ کامرکن قومی اسمبلی و چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پوری دنیا کا مسئلہ بن چکا ہے جب تک کشمیریوں کو ان کی رائے دہی پر مبنی آزادی نہ دی جائے تب تک ایشیا کے تمام ممالک ترقی کی جانب نہیں بڑھ سکتے آزادی کشمیر کا حق ہے جسے ہر صورت کشمیریوں کو ملنا ہے دورہ نور پور تھل کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے 40دنوں سے کشمیریوں کا تمام دنیا سے رابطہ منقطع کر کے بھارت اپنی ظالمانہ کاروائیوں میں مصروف ہے کشمیریوں کا جرم صرف مسلمان ہونا ہے جس پر عالمی دنیا بھی صرف مذمتی بیانات تک محدود ہے انہوں نے کہا کہ اپنے دورہ عراق میں بھی وہاں کی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے بھارت ایک بات سمجھ لے کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کی آزادی کیلئے کٹنے کو تیار ہے کشمیر آزاد ہو کر رہے گا،،



خوشاب نیوز ڈاٹ کام) محرم الحرام میں تحصیل نور پور تھل میں نکلنے والے تمام جلوسوں اور مجالس کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی اور امن و امان کو مکمل کنٹرول میں رکھنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب رانا شعیب حسن نے ڈی ایس پی نور پور مہر جاوید اقبال اور ایس ایچ او ملک سلیم اللہ نیازی کو تعریفی اسناد سے نوازا اس موقع پر ڈی ایس پی مہر جاوید اقبال نے میڈیا نمائندوں 
سے گفتگو میں بتایا کہ محرم الحرام میں تمام جلوسوں اور مجالس کی خود نگرانی کر کے امن و امان کی صورت حال کو یقینی بنایا گیا،، 


خوشاب

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)کسان بورڈ ضلع خوشاب کے سینئر نائب صدر ملک محمد یعقوب طارق نے کہا ہے کہ وادی سون کے کسانوں کی مشکلات کے ازالہ کیلئے نوشہرہ اراضی سنٹر کو فعال بنانے کی ضرورت ہے ۔ اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ اراضی سنٹر نوشہرہ میں جگہ اور سٹاف کی قلت کے باعث کسانوں کی بڑی بڑی لائنیں لگی رہتی ہیں اور ایک معمولی سا کام کیلئے بھی اُنھیں طویل انتظار کی صعوبت برداشت کرنا پڑتی ہے۔ اُنھوں نے ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں سے استدعا کی کہ اراضی سنٹر نوشہرہ کی عمارت کی توسیع کیساتھ ساتھ وہاں پر مزید سٹاف تعینات کیا جائے۔

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)خوشاب پولیس نے پرانا چوک سے ملحقہ گلی شرفو والی میں اچانک چھاپہ مار کر دو بھائیوں محمد انیس اور محمد نوید کو پرچی جوا چلاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے ووچرز، پرچیاں ، ایک سی پی یو اور ایل سی ڈی برآمد کر لی گئی ہے۔ دونوں ملزمان کیخلاف زیر دفعہ 294 ت پ اور 5/7/78 قمار بازی ایکٹ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اوور سیز پاکستانیز و ہیومن ریسورسز جویریہ ظفر آہیر نے کہا ہے کہ اولیائے کرام نے معاشرے کی اصلاح اور اسلام کی تبلیغ کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔ اُن کی خدمات کی بدولت ہی ہمارے دلوں میں ایمان کی شمع روشن ہے۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار دربار بادشاہاں خوشاب پر حاضری کی دوران کیا۔ اس موقع پر صوبائی اسمبلی کی رُکن محترمہ ساجدہ بیگم بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ جویریہ ظفر آہیر کا کہنا تھا کہ عصر حاضر میں اولیائے کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے اولیائے کرام کی تعلیمات روشنی کا مینار ہیں جن سے استفادہ کر کے ہی آخرت سنوارنے کے ساتھ ساتھ دُنیا میں کامیابی و کامرانی کی راہیں ہموار کی جا سکتی ہیں۔ اس موقع پر محترمہ جویریہ ظفر آہیر اور محترمہ ساجدہ بیگم نے دربار بادشاہاں کی چادر پوشی بھی کی۔ خوشاب نیوز ڈاٹ کام)اسسٹنٹ کمشنر خوشاب افتخار خان بلوچ نے یونین کونسل گروٹ کے سیکرٹری محمد اشرف کو نویں محرم کے جلوس کے روٹ کی صفائی نہ کرانے اور جلوس انتظامیہ کیساتھ تلخ کلامی کرنے کی بنا پر معطل کر دیا۔ 



جوہرآبا د

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام )کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے گورنمنٹ ڈیف اینڈ ڈمب سکول جوہرآباد کے طلبا و طالبات نے انڈین آرمی کیخلاف شدید احتجاج کیا اس موقع پر ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی ریلی کی قیادت پرنسپل عنایت حسین نے کی اس موقع پر مظاہرین نے کشمیریوں سے یکجہتی کے حوالے سے کشمیری جھنڈے اسکے ساتھ ساتھ بینرز اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر مودی اور انڈین آرمی کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر طلبا نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے پر انڈین آرمی کے خلاف شدید نعرے بازی کی پرنسپل عنایت حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستانی عوام کبھی کٹنے نہیں دیں گے اور مودی اور آر ایس ایس کی منوپلی گندی سازش کشمیر پر کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ملک کے عوام کشمیری عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پاک فوج کو آج پاکستانی عوام خاص طور پر نوجوان یہ کہہ رہے ہیں کہ پاک فوج قدم بڑھائو ہم تمہارے ساتھ ہیں ۔



 جوہرآباد

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب رانا شعیب محمود نے کہا ہے کہ بہتر کارکردگی کے حاصل پولیس افسران محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں جو غریب عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے ہر وقت کوشاں رہتے ہیں ایسے پولیس افسران و ملازمین کی حوصلہ افزائی محکمہ کی ذمہ داری ہے وہ ڈی پی او آفس جوہرآباد میں محرم الحرام میں بہترین کارکردگی کے حامل پولیس افسران و اہلکاروں میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کررہے تھے اس موقع پر ڈی ایس پی نگہت فردوس ' ڈی ایس پی فرخ سہیل سندھو ' ڈی ایس پی اسد اﷲ خان ' ایس ایچ او تھانہ صدر عمر علی شاہ ' ایس ایچ او تھانہ سٹی جوہرآباد چوہدری امجد جلال سمیت پولیس افسران کی بڑی تعداد موجود تھی ڈی پی اونے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ تھانوں میں آنیوالے شہریوں کے ساتھ نرمی سے پیش آیا جائے اور مقدمات کے بروقت چالان کرکے عدالتوں میں پیش کیے جائیں تاکہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی جلد ممکن ہوسکے بعدازاں آر پی او نے اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران و ملازمان کو سرٹیفیکٹ اور نقد انعام سے نوازا۔

 جوہرآباد

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری عاصم امان اﷲ نیازی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک خوشحالی کے راستے پر گامزن ہوچکا ہے ' قومی دولت لوٹنے والوں کیخلاف احتساب کا عمل جاری رہے گا وہ جوہرآباد میں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے مزید کہاکہ وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن کے غیر جمہوری طرز عمل سے مرعوب نہیں ہونگے ' قومی دولت لوٹنے والے ملک سے وفادار نہیں ' ایسے سیاستدانوں کا سیاست سے ہمیشہ کیلئے داخلہ بند کردینا چاہیے ۔

خوشاب

  خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی صدر چوہدری شجاع الرحمن ٹیپو نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم سیاسی قائدین کیخلاف جھوٹ بہتان اور الزام تراشی کی سیاست کرنے والی جماعت تحریک انصاف اب اپنے بارے سچ سننے کی طاقت رکھتی اس ملک کابچہ بچہ جانتا ہے کہ عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں اور اس سلیکٹڈ وزیراعظم کی وجہ سے پوری قوم آج سزا بھگت رہی ہے وہ جوہرآباد میں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے مزید کہاکہ وہ دن دور نہیں جب عوام اس جعلی مینڈیٹ کی حامل حکمرانوں سے نجات حاصل کرلیں گے۔ 

سلانوالی 
 خوشاب نیوز ڈاٹ کام) سید محمد تقی شاہ ولد سید صابر علی شاہ صاحب متولی دربار عالیہ چک 132جنوبی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ چک 132جنوبی میں ادا کی گئی نمازجنازہ میں سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت تمام مکاتب فکر کے تعلق رکھنے والے تمام لوگوں نے شرکت کی۔ سید محمد تقی شاہ کے ایصا ل ثواب کے لئے قرآن خوانی13 ستمبربروز جمعہ المبارک صبح 9بجے چک 132جنوبی میں ادا کی جائے گی۔ خوشاب نیوز ڈاٹ کام) اولیاء اللہ کا فیضان قیامت تک جاری رہے گا۔ اللہ کے ان بر گزیدہ بندوں کے حسن اخلاق کی وجہ سے ہی لوگوں کے دلوں میں اسلام کی محبت پیدا ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار سلانوالی میں لاثانی ویلفئیر فاؤنڈیشن (رجسٹرڈ)انٹر نیشنل کے زیر اہتمام حضرت امام حسین ؑ کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حسینی لنگر اور سبیل کا اہتمام کیا گیا۔امیر حلقہ حاجی محمد اکرم نقشبندی نے عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اولیاء اللہ کا فیضان ہے کہ انہوں نے ہمارے دلوں میں صحابہ و اہل بیت کی محبت ڈال دی ہے اور لوگ اسلام اور اہل بیت سے محبت کرتے ہیں۔ حضرت امام حسین ؑ کی شہادت نے اسلام کو ایک نئی زندگی عطا کی۔ اس موقع پر حاجی قاری زبیر احمد نقشبندی،حافظ لیاقت علی نقشبندی، حاجی محمد اسلم و دیگر تنظیمی اراکین کی کثیر تعدا د موجود تھی۔ 

۔ خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پرانی دشمنی پر فائرنگ کے زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 121شمالی کے رہائشی ابرار، بلال اور غفار نے پرانی دشمنی پر شاہ زیب، افضل،مدثر کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ تھانہ پولیس سلانوالی نے نثار کی درخواست پر ابرار، بلال اور غفارکے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام) چک نمبر 129شمالی مین روڈ پر کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی پر قبضہ گروپ متحرک۔سرکاری رقبہ پر پختہ تعمیرات کا سلسلہ جاری۔ ان خیالات کااظہار علاقہ کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات زبیر حمید، ذیشان رشید نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ مال کی ملی بھگت سے چک نمبر 129شمالی مین روڈ پر کروڑوں روپے کی سرکاری اراضی پر پختہ تجاوزات کا سلسلہ جاری ہے قبضہ گروپ متحرک ہو گیاجبکہ مقامی انتظامیہ نے مکمل چپ سادھ لی ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ چک 129شمالی مین روڈ سے پختہ تعمیرات کا سلسلہ بندکیا جائے۔ خوشاب نیوز ڈاٹ کام) عزیز پارک سلانوالی میں رانا عارف کے گھر کے باہر گیس میٹر میں آگ بھڑک اٹھی۔فائر برگیڈ نے موقع پر آگ پرقابو پالیا۔