جمعہ، 13 ستمبر، 2019

پانچ افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج


  خوشاب نیوز ڈاٹ کام )سٹی پولیس جوہرآباد نے پانچ افراد راجہ ذیشان حیدر، حسرت، افضال، راجہ محمد یعقوب اور محمد عنصر نواز کے خلاف گلشیر پٹھان کے قتل اور اعانت قتل کے الزام میں زیر دفعات 302،34اور109ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ مقدمہ مقتول گل شیر کے بیٹھے محمد صدیق کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق 24مارچ کو مقتول گلشیر کے بیٹے ہاشم نے ملزم ذیشان حیدر کے بھائی راجہ عدنان کو قتل کیا تھا۔ اس رنجش کی بنا پر گذشتہ روز جب گلشیر ضلع کونسل کمپلیکس کے قریب موٹرسائیکل پر جا رہا تھا تو ملزمان راجہ ذیشان حیدر ، حسرت اور افضال احمد مسلح ہو کر موٹر سائیکلوں پر آئے اور راجہ محمد یعقوب و عنصر نواز کے ایماء پر اندھا دھند فائرنگ کر کے گلشیر کو موت کی نیند سلا دیا اور فرار ہو گئے۔