اتوار، 22 ستمبر، 2019

اتوار،22 ستمبر 2019 کا اخبار


شاہپورصدر کی خبریں
انتقال پُرملال 
 خوشاب نیوز ڈاٹ کام) شاہپور کی دو معروف شخصیات وفات پاگئیں۔معروف سماجی و سیاسی شخصیت قربان شاہ ایڈووکیٹ کے بھائی سید احمد شاہ انتقال کرگئے۔مرحوم پنجاب پولیس میں بطور اے ایس آئی فرائض انجام دے رہے تھے۔جبکہ معروف سماجی شخصیت اور ممبر ضلعی زکواۃ و عشر کمیٹی حاجی فاروق رشید بھی داغِ مفارقت دے گئے۔ دونوں شخصیات کی نمازِ جنازہ میں تمام مکاتبِ فکر سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

 ایس ڈی او واپڈا شاہپور کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاون
 خوشاب نیوز ڈاٹ کام) شاہپورصدر واپڈا کے ایس ڈی او کی بجلی چوروں کے خلاف کامیاب مہم۔ جہان آباد اور جھگیاں سیداں سے دو بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او واپڈا فیسکو سب ڈویژن شاہپور سید نیئر علی بخاری نے فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد واپس پہنچتے ہی فرائض کی انجام دہی شروع کردی ہے۔ انکی بنائی گئی چیکنگ ٹیمز نے موثر کاروائی کرتے ہوئے جہان آباد کے محمد فیاض ولد محمد ریاض کو مین پی وی سی لائن سے براہِ راست بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ جبکہ دوسرے وقوعہ میں نواحی قصبہ جھگیاں سیداں کے ظفر عباس ولد غلام محمد بھی سروس پائپ میں سوراخ کرکے مین لائن سے بجلی چوری میں ملوث پایا گیا۔ چیکنگ ٹیمز نے دونوں بجلی چور صارفین کے میٹر، تار اور پائپ اتارلیے جبکہ ایس ڈی او سید نیئر بخاری کی مدعیت میں صدر اور سٹی تھانوں میں بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 ناجائز اسلحہ برآمد
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) زیرِتفتیش ملزم کی نشاندہی پر ناجائز اسلحہ برآمد۔ ملزم اقدامِ قتل کے مقدمہ میں زیرِ حراست ہے۔ ناجائز اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہپور صدر کی حراست میں موجود اقدامِ قتل کے ملزم نے دورانِ تفتیش بیان دیا کہ اس نے وقوعہ میں استعمال ہونیوالا پستول معہ کارتوس مڈل سکول کی چاردیواری کے ساتھ کچی زمین میں دبا دیا تھا۔ پولیس نے ملزم کے انکشاف پر ملزم کے ہمراہ موقع پر جاکر معائنہ کیا تو ملزم نے اپنے ہاتھوں سے پستول 30بور اور چار عدد کارتوس برآمد کروائے۔ پولیس تھانہ شاہپورصدر نے برآمدگی پر ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔

 دن دیہاڑے موٹر سائیکل چوری
 خوشاب نیوز ڈاٹ کام) محنت کش کا موٹرسائیکل دن دہاڑے چوری۔ رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق محلہ ڈپٹیانوالہ کا رہائشی ممتاز ولد رحیم بخش محنت مزدوری کی غرض سے گلشنِ کمال ٹاؤن میں ایک زیرِ تعمیر کوٹھی پر کام کررہا تھا۔ جبکہ اپنا موٹر سائیکل گیٹ کے ساتھ بیرونی گلی میں کھڑا کررکھا تھا۔ دن بارہ بجے کے قریب نامعلوم چور محنت کش کاموٹر سائیکل لے اڑے۔ کافی تلاش بسیار کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر رپورٹ کے اندراج کے بعد پولیس تھانہ شاہپورصدر نے تفتیش شروع کردی ہے۔

 اوباش افراد کا غریب شخص پر تشد
د خوشاب نیوز ڈاٹ کام) بھانجے کو بول چال سے منع کرنے پر ملزمان نے ماموں کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے میڈیکل رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں جلپانہ کے رہائشی محمد حسین ولد محمد اسحاق نے پولیس تھانہ شاہپور صدر میں رپورٹ درج کروائی ہے کہ وہ دیہہ میں ویلڈنگ کا کام کرتا ہے۔گذشتہ شام وہ شاہپورصدر سے ضروری سامان لے کرواپس جلپانہ پہنچا تو گھر سے کچھ فاصلے پرچھ عدد ملزمان یوسف، دوست محمد، شہروز، داؤد، مدثر اور حمزہ نے ڈنڈوں اور سوٹوں سے اس پر حملہ کردیا اور سر، گردن، کمر، کلائی اور ٹانگوں پر کاری ضربیں لگائیں۔ اسکی چیخ و پکار سن کر آس پاس سے افراد آگئے اور ملزمان کی منت سماجت کرکے اس کی جان بخشی کروائی۔ مدعی محمد حسین نے وجہ عناد یہ بتائی ہے کہ ملزمان اسکے کمسن بھانجے سے بدفعلی کرنا چاہتے تھے جبکہ مدعی نے اپنے بھانجے کو ملزمان سے بول چال اور تعلق سے قطعاً منع کردیا تھا۔ پولیس تھانہ شاہپور صدر نے مضروب محمد حسین کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔ 

 غریب کی بکریاں 
چوری خوشاب نیوز ڈاٹ کام) غریب مزدور کی بکریاں گھر کے سامنے سے چوری۔ معلوم و نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق نواحی آبادی چوچریاں والا کے رہائشی عبدالرحمٰن ولد رمضان نے تھانہ شاہپورصدر میں رپورٹ درج کروائی ہے کہ وہ غریب مزدور ہے اور پیٹ کاٹ کر پانچ بکریاں پالی ہوئی تھیں جنکی مالیت ایک لاکھ چالیس ہزار روپے ہے۔ گذشتہ شام حسبِ معمول بکریاں گھر کے باہر باندھ کرکھانا کھانے گیا تو اسکی غیرموجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم عمر دراز ولد اقبال ساکن شاہین آباد سرگودھا دو نامعلوم ملزمان کے ہمراہ لوڈر رکشہ پر اسکی بکریاں لے کر فرار ہوگیا۔ ملزم کو بکریاں لے جاتے دو مقامی افراد نے بچشمِ خود دیکھا ہے۔ مدعی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے پولیس تھانہ شاہپورصدر نے ملزمان اور چوری شدہ بکریوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

 پطرس سے محمد مصطفی تک کا سفر
 خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پینتالیس سالہ غیر مسلم نے کلمہ پڑھلیا۔ مسجد مصطفی کے قاری خلیل الرحمٰن کے ہاتھوں پطرس مسیح دائرہ اسلام میں داخل۔ تفصیلات کے مطابق سٹی کا پینتالیس سالہ رہائشی پطرس مسیح ولد صادق مسیح کلمہ طیبہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگیا۔ بلال کالونی کے رہائشی پطرس کا اسلامی نام محمد مصطفی رکھا گیا۔ مسجد مصطفی کے پیش نماز قاری خلیل الرحمٰن کے ہاتھوں پر اسلام قبول کرتے ہوئے محمد مصطفی نے بتایا کہ وہ عرصہ دراز سے روحانی بے چینی کا شکار تھا اور تلاشِ حق میں سرگرداں تھا۔ قاری خلیل الرحمٰن سے اسلام کے بارے میں معلومات حاصل کرکے اسے دلی و روحانی سکوں میسر ہوا تو اس نے باقاعدہ طور پر اسلام قبول کرلیا۔ اس موقع پر مقامی مسلمانوں کی کثیر تعداد نے محمد مصطفی کو مبارکباد اور تحائف پیش کیے اور اسلامی برادری میں انہیں خوش آمدید کہا۔

جھاوریاں رائز سکول کی ڈینگی کیخلاف مہم
 خوشاب نیوز ڈاٹ کام) رائز گرامر سکول کی ڈینگی مکاؤ سکھ پاؤ مہم۔ بچوں میں ڈینگی مچھر اور اس سے بچاؤ بارے آگاہی اور شعور پیداکرنے کی کامیاب کوشش۔ عوامی و سماجی حلقوں کا سکول انتظامیہ کو خراجِ تحسین۔ تفصیلات کے مطابق جھاوریاں میں واقع نجی شعبہ کے رائز گرامر سکول نے علاقہ میں ڈینگی مکاؤ سکھ پاؤ کے نام سے انسدادِ ڈینگی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ اس سلسلہ میں سکول کے بچوں کو ڈینگی مچھر، اس سے ہونیوالی بیماری، بچاؤ اور علاج کے بارے آگاہی فراہم کی گئی اور انہیں اپنے گھر اور آس پاس ڈینگی کے خاتمے کے طریقے بتائے گئے۔ نیز بچوں میں انسداد و علاج کے حوالے سے جامع معلومات پر مبنی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔ بچوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے گھر اور محلوں میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے موثر کردار ادا کریں گے اور آس پاس رہنے والوں کو بھی اس حوالے سے معلومات بہم پہنچائیں گے۔ جبکہ عوامی و سماجی حلقوں نے سکول انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے دیگر اداروں کو بھی اسکی تقلید کرنے کا درس دیا ہے۔

 عامرسلطان چیمہ خدمت کی وراثتی روائت پر عمل پیرا ہیں
 خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ایم این اے عامر سلطان چیمہ اپنی وراثتی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے عوام کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور علاقہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے ان کی کوششوں سے ترقی کا نیا دور شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے تھانہ کچہری کی سیاست کا خاتمہ کردیا ہے ان خیالات کااظہار سیاسی وسماجی رہنماؤں ملک اسلم دھولکہ، کیف دھولکہ،رانا مظہر، رانا ثمر، ملک رمضان، آفتاب احمد نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بہت جلد ملک بحرانوں سے نکل کر ترقی کے راستہ پر گامزن ہو جائے گا۔

    سلانوالی کی خبریں 
 وکلا کی ہڑتال
خوشاب نیوز ڈاٹ کام) سرگودہا میں ہائیکورٹ کے بینچ کا قیام قت کی ضرورت ہے بینچ کے قیام سے سرگودہا ریجن کے عوام کو انصاف کی بہتر سہولیات کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ ان خیالات کااظہارسلانوالی بار ایسو سی ایشن کے صدرائے عامر سلطان بھٹی نے سرگودہا میں ہائیکورٹ کے بینچ کے قیام کے سلسلہ میں سلانوالی بار میں احتجاجی اجلاس سے خطاب کے دروان کیا انہوں نے کہاکہ سرگودہا میں ہائیکورٹ کے بینچ کے قیام تک احتجاج جاری رہے گا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری شمشیر علی، ملک حسنین ایدووکیٹ کے علاوہ دیگر وکلاء بھی موجود تھے۔

 انتقال پر ملال
 خوشاب نیوز ڈاٹ کام) سینئر ٹیچر محمد یوسف نول کے بھائی کی وفات پر رائے ظفر اللہ بھٹی، ملک علی اصغر کھوکھر، امان اللہ نول، رحمت اللہ سوبھی، نصراللہ، لیاقت علی، عبدالوحید ہریا،محمد علی،اللہ دتہ کھوکھر اور مجاہد ہموکہ نے گہرے دکھ و رنج کااظہار کیا ہے اور دعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے آمین 

 نواز شریف ڈیل یا ڈھیل نہیں بلکہ انصاف چاہتے ہیں
 خوشاب نیوز ڈاٹ کام) میاں نواز شریف کی ڈیل یا ڈھیل نہیں بلکہ عدالتوں کے ذریعے قانونی جنگ سے انصاف حاصل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نے سلانوالی کے رہنماء سردار مدثر بلوچ، میاں محسن، زاہد حسین، ملک زاہد نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مخالفین بوکھلاہٹ میں ڈیل کی بے بنیاد خبریں پھیلا رہے ہیں نواز شریف نے ہمیشہ آئین و قانون پر عمل کیا ہے آئیندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی تحریک انصا ف کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ 

 نورپورتھل،پولیس اورعوام کے تعاون بغیر امن ممکن نہیں،ڈی ایس پی
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ایس ڈی پی او نورپورتھل مہر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ہے عوام اور پولیس کے تعاون سے ہی معاشرے میں امن و امان قائم کیا جا سکتا ہے جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی اور معاشرہ سے جرائم بیخ کنی کے لئے عوام پولیس سے تعاون کریں تھانہ جوڑاکلاں کے معائنہ کے دوران اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نورپورتھل ایک پر امن علاقہ ہے غربت اور افلاس کے باوجود یہاں جرائم کا نہ ہونا کسی نعمت سے کم نہیں انہوں نے کہا کہ عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے کے لئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے عوام اپنے مسائل اور تکالیف کے ازالے کے لئے بغیر کسی سفارش اور ٹاؤٹ افسران سے رابطہ کریں اور کسی بھی پولیس اہلکار سے شکایت کی صورت میں میرے دفتر تشریف لائیں جن کے ساتھ ہر ممکن انصاف کیا جائے گا

 نوشہرہ وادی سون ،مساجد میں پولیس کی کھلی کچہریاں
 نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خوشاب نیوز ڈاٹ کام)عوام میں پولیس کا تشخص بہتر بنانے کیلئے مساجد میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع ہوگیااس سلسلہ میں تھانہ نوشہرہ کے ایس آئی مجاہد حسین نے قریبی مسجد میں کھلی کچہری لگا کر مسائل سنے نمازیوں نے اجتماعی مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ڈی پی او خوشاب کی ہدایت پر جرائم پر کنٹرول کیلئے ہر ممکنہ کوشش کررہے ہیں شہریوں کو بروقت انصاف فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ شہری کسی بھی قسم کے مشکوک یا نوسر باز افراد کے بارے پولیس کو اطلاع کرکے بروقت امداد کو یقینی بنائیں۔