جمعرات، 19 ستمبر، 2019

مقامی نجی فیکٹری میں لائف سپورٹ ٹریننگ

ریسکیو 1122 خوشاب کے زیر اہتمام مقامی نجی سیمنٹ فیکٹری میں ٹریننگ سیشن 
خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسکیو 1122خوشاب زیر اہتمام مقامی نجی سیمنٹ فیکٹری کے افسران اور ورکرز کیلئے دو روزہ بیسک لائف سپورٹ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیاجس میں افسران اور ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی -فیکٹری کے ہال میں شرکاء کو کمیونٹی اینڈ سیفٹی آفیسر محمد مرسلین اور کمیونٹی انسٹرکٹرز نے ابتدائی طبی امداد کے جدیدطریقے،سانس اور دل کی دھڑکن بند ہونے کی صورت میں جدید سی پی آر کے ذریعے بحالی،روڈ ٹریفک حادثات میں مریضوں کی درست اور محفوظ طریقوں سے منتقلی،بہتے خون کی روک تھام،ہڈی کے مختلف نوعیت سے ٹوٹ جانے کی صورتحال میں متاثرہ حصے کو ساکت کرنے کی تکنیک،گلے میں کسی بیرونی چیز کے پھنس جانے پر اسے باہر نکالنے،چھوٹے اور بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لئے عملی تربیت دی گئی اس موقع پر ڈاکٹر نیئر عالم نے کہا کہ فرسٹ ایڈ کی تربیت کی فراہمی کا مقصد کمیونٹی کے لوگوں کو فعال بنانا تھا تا کہ وہ ادارے اور اپنے اردگرد کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹ سکیں اور قیمتی جانوں کو تحفظ فراہم کرسکیں۔ تمام شرکا ء نے ٹریننگ کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔