جمعرات، 12 ستمبر، 2019

قائد۔۔۔۔ ضلع خوشاب آپ سے شرمندہ ہے

  خوشاب نیوز ڈاٹ کام)گزشتہ روز ضلع خوشاب میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 71ویں برسی خاموشی سے گزرگئی۔ ضلعی انتظامیہ، سیاسی،سماجی و ادبی حلقوں بے حسی کی انتہا کردی اور ضلع بھر میں گیارہ ستمبر کو بابائے قوم کے یوم وفات کے سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی بھی بھی تقریب منعقد نہیں ہوئی۔ ایسا لگتا ہے کہ قوم بانی پاکستان کو بھول گئی ہے حالانکہ وقت کی ضرورت ہے کہ نئی نسل کو قائداعظم کی حصول پاکستان کی جدوجہد سے بھرپور انداز میں روشناس کرایا جائے۔ سیاسی جماعتیں خواہ حکومتی ہوں یا حزب مخالف اپنے قائدین کو بلا کسی جھجک کے قائداعظم ثانی تو قرار دیتے رہتے ہیں لیکن قائداعظم محمد علی جناح کی برسی پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کی کسی کو توفیق نہیں ہوئی حتیٰ کہ ضلعی انتظامیہ نے بھی بے حسی کی انتہا کردی اور سرکاری وسائل ہونے کے باوجود اس سلسلہ میں کوئی تقریب وغیرہ تو دوور کی بات دوسطری بیان بھی کسی جانب سے سامنے نہ آیا۔ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ کیا زندہ قومیں اپنے قومی مشاہیر اور وطن کے بانی سے ایسا ہی سلوک کیا کرتی ہیں۔