بدھ، 18 ستمبر، 2019

سرکاری ملازمین کی ترقی و بینوولنٹ فنڈز کے لیے اجلاس

خوشاب نیوز ڈاٹ کام )ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں کی زیرصدارت سرکاری ملازمین کی محکمانہ ترقی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عدیل حیدر ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب نادیہ شفیق اور اسسٹنٹ کمشنر جنرل سرگودھا حافظ عبدالمنان نے شرکت کی۔اجلاس میں مختلف کیڈر کے ملازمین کی محکمانہ ترقی کے حوالے سے جائزہ لیا گیا نیز ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں سرکاری ملازمین کےبینوولنٹ فنڈ کیسوں کی منظوری کے لئےبھی ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محترمہ نادیہ شفیق ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی محمد اسماعیل ، ایم ایس ڈی ایچ کیو جوہرآباد ڈاکٹر آصف قاضی اور 
دیگر اسٹیک ہولڈرز نے اجلاس میں شرکت کی۔دریں اثنا انہوں نے ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال  جوہرآباد میں ایڈز علاج گاہ کا افتتاح بھی کیاانہوں نے ڈونر کی مدد سے تعمیر ہونے والے نئے او پی ڈی ہال کے تعمیراتی کام کا جائزہ بھی لیا۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر امان اللہ قاضی و دیگر ڈاکٹرز  بھی موجود تھے۔