بدھ، 11 ستمبر، 2019

یوم عاشور پرامن رہا،انتظامیہ, پولیس سیاسی، مذہبی و عوام کی زبردست ہم آہنگی

 خوشاب نیوز ڈاٹ کام)یوم عاشورہ کے سلسلہ میں ضلع خوشاب میں ہونیوالے تمام جلوس پرامن طور پر اختتام پذیرہوئے ۔اس موقع پر ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر رانا شعیب کی ہدایت پر خوشاب پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔یوم عاشورہ کے جلوسوں کی کمانڈ خود ڈی پی او خوشاب رانا شعیب محمود نے کی۔یوم عاشورہ کے جلوسوں میں ضلعی انتظامیہ،ڈپٹی
 کمشنر خوشاب مسرت جبیں ڈی پی او خوشاب رانا شعیب محمودکی حکمت عملی اضلع خوشاب میں یو م عاشورہ کے موقع پر امن اومان قائم رہا اور کوئی نا خوشگوار واقعہ روہنما نہ ہوا۔ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں کی ٹیم نے بھی رات دن اپنے فرائض سر انجام دیئے جس میں اے ڈی سی (جی)نادیہ شفیق،عدیل حیدایڈ یشنل کمشنر (ریونیو) مسٹریٹر میونسپل کمیٹی خوشاب، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب افتخار خان بلوچ، ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر رانا شعیب محمود اور اس کی ٹیم ڈی ایس پی صدرر فرخ سہیل سندھو،ڈی ایس پی اسد اللہ خان
 نیازی،،ایچ ایس او تھانہ خوشاب واجہ ارشد عباس،ایس ایچ او تھانہ جوہر آباد سٹی امجد جلال،ایس ایچ او تھانہ صدر عمر علی شاہ،پولیس آفسران اور اہلکاران نے اپنے کپتان کی کمانڈ میں رہ کر ضلع خوشاب کی عوام کی جان ومال کی حفاظت کر تے ہو ئے امن او مان قائم کر نے میں اہم کردار ادا کیا۔ضلع کے دونو ں سربراہ اور ان کی ٹیمز خراج تحسین کے حقدار ہیں۔یوم عاشورہ کے جلوسوں میں سیاستدانوں کاپارلیمانی سیکرٹری اووسیز پاکستانیز محترمہ جویر یہ ظفر آ ہیر،ایم پی اے محترمہ ساجدہ،ایم پی اے غلام رسول سنگھا کے،نمائندے و سابق ضلعی چیئر مین ملک امیر حیدر سنگھا کا کردار بھی نمایاں رہا اور امن او مان قائم کر نے میں اہم کردار ادا کیا۔تمام جلوسوں میں شرکت کی۔اس موقع پر امن کمیٹی کے ممبران بھی کافی متحرک رہے جن میں دلدار خان بلوچ ایڈ وکیٹ، سید مختار حسین شاہ،محمد اعجاز شاکری،حافظ مبارک احمد جکھو،خواجہ محمد یعقوب،خواجہ محمد عثمان،سردار علی الطاف رضا خان بلوچ،قاری امتیاز حسین،نذر حیات خان بلوچ،اکرام اللہ خان بلوچ،چوہدری نعیم جٹ،ڈاکٹر عرفان اللہ وڑایچ،ریکسکیو 1122کے ڈسٹر کٹ ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر نیئر عالم،ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد مرسلین، ایم ایس ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد ڈاکٹر آصف محمود قاضی اور اس کی ٹیم،ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب ڈاکٹر اعجاز احمد ملک اور اس کی ٹیم نے بھی اپنا کردار ادا کیا۔امام بار گاہوں کے لاسنسدار سید عابد حسین شاہ،سید مجاہد حسین شاہ،سید جاوید حسین شاہ عالم پناہ،سید عمران حیدر شاہ،10محرم کے جلوس روٹس میں آنے والی مسجدوں کے انچارج خواجہ محمد یعقوب،خوجہ محمد عثمان،قاری امتیاز حسین چشتی نے بھی امن اومان قائم رکھنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔  علاوہ ازیں  خوشاب نیووز ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122خوشاب  ڈاکٹر نیئر عالم نے بتایا کہ ریسکیو 1122خوشاب نے محرم الحرام کے ایام میں زنجیر زنی سے زخمی ہونے والے 625 عزاداروں کو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ13  زیادہ زخمی ہونے والے عزاداروں کو طبی امداد مہیا کر کے ہسپتالوں میں منتقل کیاانہوں نے کہا کہ جوہرآباد میں مختلف مقامات پر 03 ریسکیو پوسٹ قائم کی گئی تھیں اسی طرح خوشاب کے مختلف مقامات پر 03 ریسکیو پوسٹ قائم کی گئیں اور جوہرآباد و خوشاب کے جلوسوں کے ہمراہ ایمبولینسز اور فائر وہیکلز نے اپنی خدمات سرانجام دیں جوہرآباد شہر میں 223 عزاداروں کو بروقت طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 07زیادہ متاثرہ عزداروں کو ہسپتال میں منتقل کیا گیا جبکہ خوشاب شہر میں 175 عزاداروں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی  جبکہ 04زیادہ متاثرہ عزاداروں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا،نورپور میں 192عزاداروں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 02زیادہ متاثرہ عزداروں کو طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال منتقل کیا گیا،اسی طر ح جابہ(نوشہرہ)میں 35عزاداروں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی ڈاکٹر نیئر عالم نے کہا کہ جن  امامیہ سکاوئٹس کو ابتدائی طبی امداد کی مکمل ٹریننگ دے دی گئی تھی انہوں نے جلوسوں کے ہمراہ اپنی خدمات فراہم کرتے ہوئے متاثرہ عزاداروں کو بروقت طبی امداد بھی فراہم کی مزید ریسکیو محافظوں نے ریسکیو عملہ کے ساتھ مل کر خوشاب کے مختلف جلوسوں کے ہمراہ اپنی خدمات سرانجام دیں انہوں نے ریسکیو افسران اور ریسکیو عملہ کی کارکردگی کو سراہا۔